Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں شیعہ سنی علما ء اور ان کے احباب کی ٹارگٹ کلنگ محب وطن شیعہ سنی عوام میں تفرقہ پیدا کرنے کی سازش ہے، مولانا تنویر الحق تھانوی


کراچی میں شیعہ سنی علما ء اور ان کے احباب کی ٹارگٹ کلنگ محب وطن شیعہ سنی عوام میں تفرقہ پیدا کرنے کی سازش ہے، مولانا تنویر الحق تھانوی
 Posted on: 9/12/2014
کراچی میں شیعہ سنی علما ء اور ان کے احباب کی ٹارگٹ کلنگ محب وطن شیعہ سنی عوام میں تفرقہ پیدا کرنے کی سازش ہے، مولانا تنویر الحق تھانوی
جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈآپریشن کے دوران متعدد ڈاکٹرز ، انجینئرز ، وکلا ء سمیت علما ء کرام کو دہشتگردوں نے چن چن کر قتل کیا
جید شیعہ ،سنی علماء اور انکی اولادوں کو نشانہ بناکرعوام میں فرقہ وارانہ نفرت کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے
عوام آپس میں اتحاد قائم رکھیں فرقہ وارانہ آگ کو پھیلانے کی سازش کے پیچھے تیسری قوت ملوث ہے ،مولانا تنویر الحق تھانوی
اتحاد بین المسلمین کے لئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں
سیکورٹی اداروں کے متعصب عناصر ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکامی کا ملبہ ایم کیو ایم پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ، مولانا تنویر الحق تھانوی 
حکومت کراچی سمیت ملک بھر میں دانشوروں اور علماء کرا م کے قتل میں ملوث عناصر اور انکے آلہ کاروں کو بے نقاب کرے، حکومت سے مطالبہ 
حق پرست سینیٹر و متحد ہ بین المسلمین فورم کے صدر مولانا تنویر الحق تھانوی کا کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی ۔۔۔12ستمبر2014ء
حق پرست سینیٹر و صدر متحدہ بین المسلمین فورم مولانا تنویر الحق تھانوی نے گزشتہ دنوں کراچی میں شیعہ سنی علما ء اور ان کے احباب کی ٹارگٹ کلنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعات کو شہر کا امن برباد کرنے اور محب وطن شیعہ سنی عوام میں تفرقہ پیدا کرنے کی سازش قرار دیا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کراچی پریس کلب میں متحدہ بین المسلمین فورم کے دیگر ارکان کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر متحدہ بین المسلمین فورم کے جنرل سیکریٹری محمد شمیم ، نائب صدر علی کرار نقوی، اراکان عباس مہدی اور مرتضیٰ رحمانی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا ہے کہ شہر میں گزشتہ ایک برس سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سیکورٹی اداروں کا ٹارگٹ آپریشن جاری ہے جبکہ اس دوران متعدد ڈاکٹرز ، انجینئرز ، وکلا ء ، سیاسی رہنماؤں ، اساتذہ ،صحافیو ں اور مختلف فقوں و مسالک سے تعلق رکھنے والے علما ء کرام کو دہشتگردوں نے چن کر قتل کر دیا اور اس تسلسل میں گزشتہ ہفتے معروف شیعہ عالم دین علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبر کمیلی اور جامعہ بنور یہ کے مہتمم مولانا مفتی نعیم کے داماد مولانا مسعود بیگ کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا جبکہ اس سے قبل علامہ طالب جوہری کے داماد کو بھی نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا اور ان تمام واقعات میں ملوث سفاک عناصر تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں ۔ سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا کہ ہم آج اس پریس کانفرنس کے ذریعے گزشتہ دنوں شہید ہونے والے تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جید شیعہ ،سنی علماء اور انکی اولادوں کو نشانہ بناکر یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ شاید کراچی شہر میں شیعہ اور سنی مکاتب فکر کے عوام میں کوئی اختلاف یا نفرت پائی جاتی ہے جوکہ سراسر بے بنیاد اور قابل مذمت ہے آج میڈیا کی آنکھ سے پوری قوم یہ دیکھ سکتی ہے کہ تمام مسالک و مکاتب کے علماء کرام ایک دوسرے کے شانہ بشانہ موجود ہیں اور ہمارے درمیان کسی قسم کا اختلاف اور ناراضگی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ہر موقع پر اتحاد بین المسلمین کے لئے آوا ز بلند کی اور شیعہ سنی عوام کو یکجا کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی ہیں بد قسمتی سے آج چند متعصب عناصر اپنی ناکامی کا ملبہ بھی جناب الطاف حسین پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ، ملک کے حکمرانوں نے اس اہم معاملے پر قابل ذکر توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ 1947ء میں اتحاد بین المسلمین کے سبب پاکستان کو آزادی نصیب ہوئی کیونکہ اس وقت مسلمان ایک طاقت بن کر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے ساتھ کھڑے تھے لہٰذا آج پاکستان کی بقاء و سلامتی بھی اسی مثالی اتحاد کی متقاضی ہے ۔ انہوں نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر سے ہوشیار رہیں اور آپس میں اتحاد قائم رکھیں کیونکہ فرقہ وارانہ آگ کو پھیلانے کی سازش کے پیچھے تیسری قوت ملوث ہے جو کراچی کو غیر مستحکم کرکے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کرنا چاہتی ہے ۔ مولانا تنویر الحق تھانوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور علماء کرا م کے قتل میں ملوث عناصر اور انکے سر پرستوں کو بے نقاب کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑ ا کریں اور ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ ایک سوال کے جواب میں متحد ہ بین المسلمین فورم کے رکن عباس مہدی نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کو ملک میں انارکی پھیلانے کی مذموم سازش قرار دیتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات روکنے میں سیکورٹی اداروں کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا ۔

9/29/2024 6:22:25 PM