Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلاول ہاؤس چورنگی پر احتجاج کرنے والے اساتذہ کرام پرپولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اورانہیں منتشرکرنے کے لئے واٹرکنین استعمال کرنے پرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہارتشویش


بلاول ہاؤس چورنگی پر احتجاج کرنے والے اساتذہ کرام پرپولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اورانہیں منتشرکرنے کے لئے واٹرکنین استعمال کرنے پرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہارتشویش
 Posted on: 9/11/2014
بلاول ہاؤس چورنگی پر احتجاج کرنے والے اساتذہ کرام پرپولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اورانہیں منتشرکرنے کے لئے واٹرکنین استعمال کرنے پرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااظہارتشویش 
کراچی پولیس کی جانب سے اساتذہ کرام پرلاٹھی چارج اوران پرواٹرکینن کے استعمال کاسختی سے نوٹس لیاجائے،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی 
اساتذہ کرام معاشرے کی بنیادہیں جوخوبصورت معاشرے کی تشکیل کے لئے اپناآج ملک کے معماروں پرصرف کرکے انکی نشونماکررہے ہیں
کراچی :۔۔۔11ستمبر2014ء
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کلفٹن کے علاقے بلاول ہاؤس چورنگی پراپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کرنے والے اساتذہ کرام پرپولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اورانہیں منتشرکرنے کے لئے واٹرکنین کے استعمال پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ اساتذہ کرام کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ اپنے جائزمطالبات کے لئے پرامن احتجاج کرناہرپاکستانی کاحق ہے جس کی اجازت ملک کاآئین وقانون بھی دیتاہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف سرکاری اسکولوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اور اپنے جائزمطالبات کے حصول کے لئے عرصہ درازسے دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں اورشدیدمایوسی کاشکارہوکرپرامن احتجاج پرمجبورہیں تاہم سندھ حکومت ان کے جائز مطالبات ماننے کے بجائے الٹااساتذاکرام کو پولیس کے ذریعے تشددکانشانہ بنارہی ہے جس کے نتیجے میں متعدداساتذہ زخمی ہوچکے ہیں جن میں خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ کرام معاشرے کی بنیاد ہیں جوخوبصورت معاشرے کی تشکیل کے لئے اپناآج ملک کے معماروں پرصرف کرکے انکی نشونماکررہے ہیں انہیں پولیس کے ذریعے تشددکانشانہ بنانے اوران سے توہین آمیز رویہ اختیارکرناسراسرغلط اورناانصافی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب جائزمطالبات کے حصول کے لئے ا حتجاج کرنے والے پرامن اساتذہ کرام کوتشددکانشانہ بنوایاجارہاہے اوران پرواٹرکینن کااستعمال کیاجارہاہے جبکہ دوسری جانب تاحال اساتذہ کرام کو تنخواہوں سے محروم رکھاجارہاہے جس کے باعث انہیں شدید معاشی مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے اوران کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ پولیس کی جانب سے اساتذہ کرام پرلاٹھی چارج اوران پرواٹرکینن کے استعمال کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورفی الفوراساتذاکرام سے مذاکرات کرکے ان کے جائزمطالبات منظورکئے جائیں۔

9/29/2024 4:18:47 PM