Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلد یہ عظمی کے ماتحت اسپتا لوں ،ڈسپنسریوں اور میٹرنٹی ہو مز کی فیسوں میں غیر قانو نی اضا فہ عوام دشمنی ہے، ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی


بلد یہ عظمی کے ماتحت اسپتا لوں ،ڈسپنسریوں اور میٹرنٹی ہو مز کی فیسوں میں غیر قانو نی اضا فہ عوام دشمنی ہے، ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی
 Posted on: 9/11/2014
بلد یہ عظمی کے ماتحت اسپتا لوں ،ڈسپنسریوں اور میٹرنٹی ہو مز کی فیسوں میں غیر قانو نی اضا فہ عوام دشمنی ہے، ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی
جمہوری حکومتوں کی ذمہ داری عوام کو صحت وتعلیم کی بہترسہولیات فراہم کرنا ہوتا ہے، انچارج میڈیکل ایڈ کمیٹی فاروق جمیل
بلدیاتی اسپتالوں کی فیسوں میں اضا فے کا نوٹس لیتے ہوئے اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے ، گورنرسندھ ، وزیر اعلیٰ سے مطالبہ
کر اچی ۔۔۔11ستمبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج فاروق جمیل واراکین نے بلد یہ عظمی کے ماتحت اسپتا لوں ،ڈسپنسریوں اور میٹرنٹی ہو مز کی فیسوں میں 500فیصد غیر قانو نی اضا فے کو یکسر مسترد کر تے ہوئے اس عمل کو عوام دشمنی قراردیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز کے مریضو ں کو سستی طبی سہو لت مہیا کر تا تھا لیکن ایکوٹیسٹ کی فیس کو300روپے سے بڑھا کر800روپے کر دیا گیا ہے جبکہ یہی ٹیسٹ نجی اسپتال میں نہایت کم قیمت پر با آسانی کر ایا جاسکتا ہے اور اسی طرح مختلف ٹیسٹ اور سرجری کے چارجز میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جو بر ہ راست اثر غریب عوام پہ پڑے گیا ۔ فاروق جمیل نے کہا کہ پو ری دنیا میں جمہوری حکومتوں کی ذمہ داری اپنی عوام کو صحت وتعلیم کی بہترسہولیات فراہم کرنا ہوتا ہے لیکن ہمارے ملک کے حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدہ ہیں۔میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج و اراکین نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اپنی جدوجہد کا آغاز ملک کے غریب ، محروم و 98فیصد متوسط طبقے کے عوام کے حقوق حاصل کرنے کیلئے کیا تھا اور ایم کیوایم ہر شعبے میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ایم کیو ایم میڈیکل ایڈکمیٹی کے انچارج فاروق جمیل و اراکین نے گو رنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ،وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اوروزیر بلد یا ت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلدیاتی اسپتالوں، ڈسپینسریوں اور میٹر نیٹی ہومز کی فیسوں میں اضا فے کا نوٹس لیتے ہوئے اضافے کو فی الفور واپس لیں اور عوام دشمن اقدامات کرنے والے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں ۔

9/29/2024 4:20:59 PM