Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم، ملک میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا فروغ چاہتی ہے، الطاف حسین


ایم کیوایم، ملک میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا فروغ چاہتی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 9/11/2014
ایم کیوایم، ملک میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا فروغ چاہتی ہے، الطاف حسین
مذہبی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیے بغیر پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست نہیں بنایا جاسکتا
ایم کیوایم چاہتی ہے کہ قائداعظمؒ کی تعلیمات کے مطابق پاکستان کو جمہوری، لبرل، روشن خیال مملکت بنایا جائے
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے 66 ویں یوم وفات کے موقع پر بیان 
لندن۔۔۔11، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ مذہبی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیے بغیر پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست نہیں بنایاجاسکتا۔ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے 66 ویں یوم وفات کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے بانی پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ،ملک میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا فروغ چاہتی ہے تاکہ ملک میں قومی یکجہتی کو پروان چڑھایا جاسکے، ایم کیوایم چاہتی ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی تعلیمات کے مطابق پاکستان کو جمہوری، لبرل، روشن خیال مملکت بنایاجائے اور ملک میں ایسے معاشرے کا قیام عمل میں لایاجائے جہاں بلاامتیاز رنگ ونسل، زبان، قومیت، مسلک اورمذہب تمام شہریوں کو اپنے اپنے عقائد کے مطابق عبادت کرنے اور زندگی گزارنے کاحق حاصل ہو، ملک سے مذہبی انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کا خاتمہ ہو، غیرمسلم پاکستانیوں سمیت تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق ملیں اور پاکستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

9/29/2024 4:21:21 PM