Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی61ویں سالگرہ کے مو قع پرایم کیوایم میڈیکل ایڈ یونٹ (سندھ گورنمنٹ اسپتال) نیو کراچی کے زیر اہتمام افضا ء الطاف آڈیو وژل لائبرئری کا افتتاح


متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی61ویں سالگرہ کے مو قع پرایم کیوایم میڈیکل ایڈ یونٹ (سندھ گورنمنٹ اسپتال) نیو کراچی کے زیر اہتمام افضا ء الطاف آڈیو وژل لائبرئری کا افتتاح
 Posted on: 9/9/2014 1
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی61ویں سالگرہ کے مو قع پرایم کیوایم میڈیکل ایڈ یونٹ (سندھ گورنمنٹ اسپتال) نیو کراچی کے زیر اہتمام افضا ء الطاف آڈیو وژل لائبرئری کا افتتاح 
رکن رابط کمیٹی عادل صدیقی کا دس ہزار روپے کا عطیہ دینے کا اعلان 
ایم کیوایم میڈیکل ایڈ (سندھ گورنمنٹ اسپتال) کے زیر اہتمام 3تا8ستمبر2014ء ’’ہفتہ امراض چشم‘‘بھی منایا گیا
مریضوں کے آپریشن کئے گئے ، مفت آئی لینس او رادویات فراہم کی گئیں 
کراچی ۔۔۔9، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی61ویں سالگرہ کے مو قع پر ایم کیوایم میڈیکل ایڈ یونٹ (سندھ گورنمنٹ اسپتال) نیو کراچی کے زیر اہتمام’’ افضا ء الطاف آڈیو وژل ‘‘لائبریری کا افتتاح کردیا گیا ۔آڈیو وژل لائبریری کا افتتاح ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عادل صدیقی نے کیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے لائبریری کیلئے دس ہزار روپے عطیہ کا اعلان بھی کیا ۔ تقریب میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر فاروق جمیل،اراکین کمیٹی اور یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔لائبریری میں فنون لطیفہ کے تمام اصناف کے ساتھ ساتھ شعبہ طب و جراحی کے تمام زخیم علمی نسخے موجود ہیں جبکہ تحریکی و عملی سی ڈیز پر مشتمل ایک CD BANKبھی تشکیل دیا گیا ہے۔ لائبریری کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عادل صدیقی نے کہاکہ میڈیکل ایڈ کمیٹی نے ’’افضاء الطاف آڈیو وژل ‘‘ لائبریری کا قیام عمل میں لاکر ثابت کردیا ہے کہ وہ جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے پر عمل پیرا ہیں اور طبی اور علمی میدان میں اپنی صلاحتیوں کے جوہر منوا رہے ہیں ۔ انہوں نے لائبریری کے قیام پر ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر فاروق جمیل سمیت تمام ذمہ داران و کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ لائبریریوں کا قیام علم کا فروغ ہے ۔ 
درایں اثناء ایم کیوایم میڈیکل ایڈ (سندھ گورنمنٹ اسپتال) کے زیر اہتمام 3تا8ستمبر2014ء ’’ہفتہ امراض چشم‘‘ منایا گیا۔ اس سلسلے کا یہ پہلا پروگرام تھا جو کہ مفت آئی اوپی ڈی اور ادویات کی فراہمی پر مشتمل تھا جس میں تقریبا 250سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔ اس موقع پر مستحق نادار مریضوں کی آنکھوں کے جملہ امراض کے نہ صرف مفت آپریشن کئے گئے بلکہ آئی لینس بھی فراہم کئے گئے ۔ پروگرام کے آخر ی دن آنکھوں کے امراض سے متعلق شاندارسیمینار ر منعقد کیا گیا جس میں ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے ہفتہ امراض چشم منانا خوش آئند ہے اور اس سے جن لوگوں کو طبی سہولیات میسر آئی ہیں وہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے شکر گزار ہیں ۔

9/29/2024 4:21:28 PM