اورنگی ٹاؤن نمبر5امام بارگاہ کے قریب دوبم دھماکے کھلی دہشت گردی ہیں ،الطاف حسین
عوام پرامن رہ کرمحرم الحرام کے مقدس مہینے میں مذہبی رواداری اورہم آہنگی کوبرقراررکھنے کیلئے
دہشت گردوں کی تمام سازشوں کوناکام بنادیں،الطاف حسین کی اپیل
زخمی وجاں بحق افرادسے اظہارہمدردی،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات بروئے کارلائیں جائیں
لندن۔۔۔۔21؍نومبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن نمبر5امام بارگاہ کے نزدیک دوبم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے دھماکوں کے نتیجے میں دوافرادکے جاں بحق اورمتعددصحافیوں،ریسکواورسیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعددافرادکے زخمی ہونے دلی افسوس کا اظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران سخت ترین سیکورٹی کے باوجود امام بارگاہوں کے نزد یک بم دھماکے لمحہ فکریہ اورشہرکاامن خراب کرنے کی سازش کاحصہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشت گردعناصرشہرمیں دہشتگردی اورقتل وغارتگری کے ذریعے معصوم شہریوں کونشانہ بنارہے ہیں اوراورنگی ٹاؤن بم دھماکے بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔جناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن بم دھماکوں میں جاں بحق وزخمی افراد،سیکورٹی اہلکاروں اورصحافیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اوردہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کارلائیں جائیں۔جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور اورمحرم الحرام کے مقدس مہینے میں مذہبی رواداری اورہم آہنگی برقراررکھنے کیلئے دہشت گردوں کی تمام سازشوں ناکام بنادیں۔ جناب الطاف حسین نے صدرآصف علی زرداری ،وزیراعظم پاکستان راجہ پرویزاشرف ،وفاقی وزیرداخلہ اورسندھ حکومت سے مطالبہ کیاکہ اورنگی ٹاؤن نمبر5میں بم دھماکوں کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورمعاملہ کی فی الفور تحقیقات کرکے شہرکاامن خراب کرنیوالے عناصر کو بے نقاب کیاجائے اورانہیں قرارواقعی سزادی جائے ۔
جو عناصر بے گنا ہ انسانوں کا خونِ نا حق بہا رہے ہیں نہ تو وہ مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان بلکہ ملک اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں ، الطاف حسین
عوام ،محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے والے عناصر کی ساز شوں کو اپنے باہمی اتحاد سے ناکام بنادیں
لندن :۔۔۔21،نومبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اورشیعہ و سنی سمیت تمام مسالک کے ماننے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام میں مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں اور ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے والے عناصر کی ساز شوں کو اپنے باہمی اتحاد سے ناکام بنادیں ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم اپنی عملی کوششوں کے ذریعے تمام مسالک کے ماننے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے دین اسلام کی سر بلند ی کیلئے کردار ادکرتی آرہی ہے اور اس مرتبہ بھی جو عناصر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچا کر اپنے مذموم عزائم حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں عوام اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ وایت کو ہوا دیکر ملک بھر میں شیعہ و سنی فسادات کرانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ محر م الحرام کے مہینے میں امن و امان کی صورتحال کو بر ی طرح سبوتاژ کرکے ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکا دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ جو عناصر بے گنا ہ انسانوں کا خونِ نا حق بہا رہے ہیں نہ تو وہ مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان بلکہ ملک اور اسلام کے کھلے دشمن ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور تمام مسالک کے ماننے والوں کو چاہئے کہ اتحاد و یگانگ کے ذریعے سازشوں اور پروپیگنڈوں کا ڈٹ کا مقابلہ کریں اور ناپاک عزائم کی تکمیل کو ہر گز ہر گز پورا نہ ہونے دیں اور ایسا تب ہی ممکن ہو سکتا ہے جب ہم ہم ایک دوسرے کے مسلک اور عقائد کا کھلے دل سے احترام کریں ۔ جناب الطاف حسین نے علمائے کرام ،مشائخ عظام اور مذہبی اسکالر ز سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے خطبات میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا درس دیں ۔
کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر ہونے والے بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پربم دھماکے میں ملوث دہشت گرد ملک کی سالمیت پر حملہ آور ہوئے ہیں ، الطاف حسین
بم دھماکے میں متعددسیکیورٹی اہلکاروں سمیت دیگر افراد کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن:۔۔۔21،نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد سیکیو رٹی اہلکار وں سمیت دیگر افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی نازک صورتحال میں بم دھماکے کے ذریعے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے میں ملوث دہشت گرد ملک کی سالمیت پر حملہ آور ہوئے ہیں اور بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں سمیت دیگر افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور زخمی افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنانے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
23نومبر 2012ء کو جمعہ کی نماز کے بعد پرامن مظاہروں میں شرکت کرکے فلسطین کے مظلوم عوام سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کریں، جنا ب الطاف حسین
اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ دلیر بے باق اور ایماندار قیادت کا انتخاب کرے عوام23 نومبرکو جمعہ کی نماز کے بعد ملک بھر کے مساجد اور قریب ترین پریس کلب کے سامنے
پر امن احتجاج میں ضرور شرکت کریں ،جناب الطاف حسین کی اپیل
لندن:۔۔۔21، نومبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ 23نومبر 2012ء کو جمعہ کی نماز کے بعد پرامن مظاہروں میں شرکت کرکے فلسطین کے مظلوم عوام سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کریں جوکہ اسرائیل کے مظالم کا سامنا کررہے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ دلیر ،بے باق اور ایماندار قیادت کا انتخاب کرے ،ایک ایسی حوصلہ مند قیادت جو اللہ تعالیٰ کے ماسواکسی اور سے خائف نہ ہو، ہماری پاکستان کی عوام سے اپیل ہے کہ فلسطینی عوام سے یکجہتی کااظہار کریں اور انکے شانہ بشانہ کھڑے ہوں ، جنہیں قتل کیا جارہاہے تشدد کانشانہ بنایا جارہاہے اور ان کوگھروں سے در بدر کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام مسلم ممالک کے سر براہان مملکت سے کہتے ہیں کہ وہ بھی ہمت دکھائیں اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف میدان عمل میں آجائیں ،اگر وہ ایسا نہیں کرسکتے تو رضاکارانہ طورپر اپنے عہدوں سے علیحدہ ہوجائیں۔جناب الطا ف حسین نے آخر میں تمام محب وطن اور باہمت پاکستانیوں سے اپیل کی کہ 23نومبر جمعہ کی نماز کے بعد مساجد اورقریب ترین پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاج میں ضرور شرکت کریں ۔
محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے ایم کیو ایم کے وفد کی مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ء علامہ حسن ظفر نقوی سے اسلامک ریسرچ سینٹر میں ملاقات ۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے حوالے سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا
جناب الطاف حسین کی مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کی جانے والی کوششیں قابل تحسین ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
ایم کیو ایم تمام مسالک و فقہوں کے ماننے والوں کا احترام کرتی ہے ۔ وسیم آفتاب
وفد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم آفتاب، ڈاکٹر صغیر اور صوبائی وزیر عبدالحسیب شامل تھے
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین شعیب احمد بخاری اور وسیم آفتاب نے انچولی
امام بارہ گاہ شہداء کربلامیں منعقد ہ مجلس میں شرکت ،معروف عالم دین علامہ طالب جوہری سے ملاقات
کراچی:۔۔۔21نومبر، 2012ء
محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی و مذہبی رواداری کے فروغ کے سلسلے میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین، منتخب حق پرست نمائندوں اور ایم کیو ایم کے وفود کا مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم آفتاب، ڈاکٹر صغیر احمد، صوبائی وزیر برائے مذہبی امورعبدالحسیب نے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی سے اسلامک ریسرچ سینٹر میں ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پرایم کیو ایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد ، جوائنٹ انچارج محمد دلاور و اراکین کمیٹی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران علامہ حسن ظفر نقوی نے شہر میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کے واقعات کو افسوسناک قرار دیا اور اسکے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ قانون کی مکمل عملداری قائم کی جائے اور شرپسند عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ اس قسم کے واقعات کا سد باب کیا جاسکے۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کی مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کی جانے والی کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کے تمام رہنمااور تمام جماعتیں اسی طرح عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوجائیں تو بہت جلد ملک سے شدت پسندی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے علامہ حسن ظفر نقوی کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم تمام مسالک و فقہوں کے ماننے والوں کا احترام کرتی ہے اور جناب الطاف حسین کی قیادت میں بلاتفریق مسلک و فقہہ اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان اتحاد وبھائی چارگی کے فروغ کیلئے عملی جدوجہد کر رہی ہے ۔ علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین شعیب احمد بخاری اور وسیم آفتاب نے انچولی امام بارہ گاہ شہداء کربلا میں منعقدہ مجلس میں شرکت کی اورمعروف عالم دین علامہ طالب جوہری سے ملاقات کرکے انہیں محرم الحرام میں مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ پر مبنی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا ۔اس موقع حق پرست صوبائی وزیر برائے مذہبی امور عبد الحسیب ، ایم کیوایم کی علما ء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین کمیٹی بھی موجو دتھے۔
ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہارِ تعزیت
کراچی :۔۔۔21نومبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 117کے کارکنان سلمان مجاہد بلوچ ، ظفر بلوچ اوررضوان بلوچ کی والدہ محترمہ خورشید بیگم اور ایم کیوایم راولپنڈی زون ڈسٹر کٹ چکوال کی جوائنٹ انچارج عفت ناز چوہدری کے والد چوہدری محمد زراعت کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
ایم کیو ایم قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں غریب عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے
ارشاد الحق چوہدری، عامر بلوچ کا نشترٹاؤن لاہور کے مرکزی آفس میں ٹاؤنز و یونین کونسلز کے ذمہ داران کے اجلاس سے اظہار خیال
لاہور۔۔۔۔21نومبر 2012
متحدہ قومی موومنٹ لاہور ڈسٹرکٹ کے انچارج ارشاد الحق چوہدری اورنشتر ٹاؤن پول کے انچارج عامر بلوچ نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے قائد الطاف حسین کی قیادت میں غریب عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ PP-154 نشتر ٹاون لاہور کے مرکزی آفس میں منعقدہ ٹاؤنز اور یونین کونسلز کے ذمہ داران کے اجلاس سے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائد تحریک ملک کے واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کی بقاء و سلامتی کو لاحق خطرات سے متعلق پاکستانی عوام کو آگاہی فراہم کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک ملک میں بسنے والے تمام رنگ و نسل اور مذاہب کے لوگوں کو مساوی حقوق دلوانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر زونل کمیٹی لاہور کے رکن ہاشم رضا، لاہور ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ انچارجز عبدالشکور بٹ ، سید افضال حسین نقوی ، عامر بلوچ، انچارج نشتر ٹاؤن لاہور نعمان خان سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ اس موقع پر ٹاؤنز میں تنظیمی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج نے ٹاؤنز کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران قیامر امن ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے علاقوں میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مذہبی شخصیات سے ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیں اور تمام ذمہ داران و کارکنان اس اہم مذہبی موقع پر امن و امان ، بھائی چارہ اور مذہبی رواداری کو قائم رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
قائد تحریک محتر م جنا ب الطا ف حسین نے ملک اور خصوصا کر اچی میں شعیہ و سنی سمیت تما م مسا لک سے تعلق رکھنے والے افراد میں میں بھائی چا رگی قا ئم کی ہے اور شیعہ سنی فسادات ختم کر انے میں بہت اہم کر دار اداکیا، محمد قطب الدین
سکھر ۔۔۔۔۔21نومبر، 2012ء
قا ئد تحریک محتر م جنا ب الطا ف حسین نے ملک اور خصوصا کر اچی میں شعیہ و سنی سمیت تما م مسا لک سے تعلق رکھنے والے افراد میں میں بھائی چا رگی قا ئم کی ہے اور شیعہ سنی فسادات ختم کر انے میں بہت اہم کر دار اداکیا ۔ ان خیا لا کا اظہار ت متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون کے انچا رج محمد قطب الدین ،جو ائنٹ زونل انچا رج شہزادہ گلفام ،زونل ممبر اعجا ز کھو سو اور نے قا ئد تحریک کی خصو صی ہدا یت پرمحر م الحرا م کے حو الے سے اہلسنت و الجما عت کے نا ظم اعلیٰ مفتی محمد عا رف سعیدی ،رضو یہ اما م با رگا ہ پنو عا قل کے سر پر ست اعلیٰ سید انتظا ر علی شا ہ ،جا مع مسجد کے پیش امام اور جما عت اہلسنت پنو عاقل کے ممبر قاری عبد الر شید صا حب اور پنو عاقل سٹی شیعہ کمیٹی کے چیر مین سید نا صر عبا سی جہا نیہ سے ملا قات کرتے ہو ئے کیاانہو ں نے کہا کہ ایم کیو ایم چا ہتی ہے کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی روا دری کو ہر صورت میں بر قرار رکھا جا ئے اور تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور عوام اس کاوش میں اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کریں۔ اس مو قع پر مختلف مکا تبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علما ئے کر ام نے قا ئد تحر یک کی اتحا د بین المسلمین کے حو الے سے کی جا نے وا لی عملی کا وشوں کوسر اہتے ہو ئے اپنے بھرپور تعا ون کا یقین دلا تے ہوئے قا ئد تحر یک کا خصوصی پر شکر یہ ادا کیا اور اُن کی درازی عمر صحت و تندرستی کیلئے دعا کی۔
ایم کیوایم پرامن مظاہرے کے زریعے یہ پیغام دنیا تک پہنچانا چاہتی ہے کہ ہم بے گناہ اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف
اور عالمی قوتوں کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف موثر اقدام کے منتظر ہیں، ایم کیو ایم دنیا بھر کے مظلوم عوام
کے ساتھ ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف عملی جدوجہد کررہی ہے، محمد شریف
حیدرآباد۔۔۔21 نومبر2012 ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد سیاسی رہنماء ہیں جو دنیابھر میں مظلوموں کے ساتھ ہونے والے ظلم و جبر اور زیادتی کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارمتحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادکے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینی عوام سے یوم یکجہتی مظلومین غز ہ منانے کا اعلان کر کے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیو ایم دنیا بھر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف عملی جدوجہد کررہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے معصوم بے گناہ فلسطینی شہریو ں کو شدید اور وحشیانہ بمباری کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے جو انسانیت کے کھلے عام قتل کے مترادف ہے۔ فلسطین میں بے گناہ معصوم مسلمان ،عورتوں ، بچوں ،بزرگوں اور نوجوانوں کو نشانہ بنانے والے ظالموں کے ظلم و جبرکے خلاف قائد تحریک کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے زیر اہتمام جمعتہ المبارک بتاریخ 23 نومبر8 محرم الحرام کو ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں پرا من یوم یکجہتی مظلومین غزہ منایا جائیگا اور اقوام متحدہ سمیت مسلم دنیا کو اسرائیل کی ظالمانہ کاروائیوں کو روکنے کیلئے ایم کیوایم کے پرامن مظاہرے یہ پیغام دینگے کہ وہ معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف ہیں اور عالمی قوتوں کی جانب سے اسرائیل جارحیت کے خلاف اقدام کے منتظر ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ دنیا کے کسی بھی کونے میں مظلوم عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم و جبر کے خلا ف اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
محرم الحرام کے دور ان نکاسی آب ،صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں، صوبائی وزیر زبیر احمد خان
تعلقہ سٹی ایڈ منسٹر یٹر کے آفس میں سٹی میں صفائی ستھرائی اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے میٹنگ
حیدرآباد۔۔۔21نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر زبیر احمد خان نے تعلقہ سٹی ایڈ منسٹر یٹر کے آفس میں شہر میں صفائی ستھرائی اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے میٹنگ کی ۔میٹنگ میں ا یڈ منسٹریٹر حیدرآباد سید برکات رضوی ،تعلقہ ایڈمنسٹریٹر سٹی عابد محمود قریشی اور دیگر افسران موجود تھے۔انہوں نے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں ہونے والے تمام ترقیاتی کام جلد سے جلد مکمل کئے جائیں اور محرم الحرام کے دور ان نکاسی آب ،صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں جلوسوں کی گذر گاہوں اور مسجدوں اور امام بارگاہوں کے اطراف کی صفائی ستھرائی اور روشنی کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔زبیر احمد خان کو ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے دوران انکی جانب سے پیش کئے گئے تمام مسائل کے حل کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے گا اور شہر بھر میں صفائی ستھرائی و روشنی کے مناسب اقدات کئے جائیں گے۔
محرم الحرام کے دوران جلوسوں کی گذر گاہوں کی تعمیر و مرمت ، صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کئے جائیں ، اکرم عادل
محرم الحرام کے سلسلے میں ایڈ منسٹریٹر حیدرآباد ،تعلقہ ایڈمنسٹریٹر سٹی و دیگر افسران کے ہمراہ پی ایس 45کادورہ
حیدرآباد۔۔۔21نومبر2012ء
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل نے محرم الحرام کے سلسلے میں اپنے حلقہ انتخاب PS. 45میں جلوسوں کی گذر گاہوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کرنے ، راستوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کے حوالے سے یڈ منسٹریٹر حیدرآباد سید برکات رضوی ،تعلقہ ایڈمنسٹریٹر سٹی عابد محمود قریشی اور دیگر افسران کے ہمراہ پی ایس 45کادورہ اور افسران کو بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت دی ۔اس موقع پر انہوں نے شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال اور صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اس کا خصوصی خیال رکھا جائے جلوسوں کی گذر گاہوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ان راستوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کئے جائیں افسران بالا نے اکرم عادل کو یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے دوران انکی جانب سے پیش کئے گئے تمام مسائل کے حل کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے گا اور شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے مناسب اقدات کئے جائیں گے۔
جب کسی آزمائش کا وقت آئے اور حق پرستی کی راہ میں پریشانیاں اور تکالیف آئیں تو صبر اور شُکر کے ساتھ
حضرت امام حسین کی اتباء کی جانی چاہیے ، محمد عارف مہاجر
میرپورخاص۔۔۔۔۔21نومبر، 2012ء
واقعہ کربلا حق کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم میرپورخاص زون کے جوائنٹ انچارج محمد عارف مہاجر نے امام بارگاہ کاظمین کے متولی سید تصور علی شاہ ودیگر سے ملاقات کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ممبران زونل کمیٹی ڈاکٹر ظفرکمالی ، محمودخان زئی اور عارف قائمخانی بھی اُنکے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ سیدنا امام حُسین نے حق کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا مگریزیدیت کے آگے ہار نہیں مانی اور جام شہادت نوش کرکے رہتی دنیا تک حق پرستی کے پرچم کو سربلند کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہمیں درس دیتاہے کہ جب کبھی آزمائش کا وقت آئے اور حق پرستی کے راستے میں پریشانیاں اور تکالیف آئیں تو ہمیں پریشان نہیں ہونا چاہیے بلکہ صبر اور شُکر کے ساتھ سیدنا امام حُسین کی اتباء کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ اسلام دشمن طاقتوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور ان میں تفرقہ پیدا کرنے کے لیے معصوم اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام کررہے ہیں ایسے میں ہمیں سنت سیدنا امام حُسین کو زندہ کرنا ہوگا اور انتہائی صبر اور شکر کے ساتھ سب کو مل کر انکی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔انہوں نے موقع پر موجود علماء اکرام سے درخواست کی وہ امن وامان ،بھائی چارہ اور افہام وتفہیم پیدا کرنے کے لیئے اپنا مثبت کردارا دا کریں ۔ جبکہ علماء اکرام نے ایم کیوایم میرپورخاص زون کے ذمہ داران کی امام بارگاہ کاظمین میں آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حُسین کی جانب سے اتحا د بین المسلمین کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
ہر پاکستانی اس ظلم وبربریت کی کھل کر مذمت کرتاہے اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید وزخمی ہونے والے معصوم اور بے گناہ فلسطینی عوام سے مکمل ہمدردی اور اظہار یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ، فہیم احمد الطافی
میرپورخاص۔۔۔۔۔21نومبر، 2012ء
پاکستان کا ہر فرد بے گناہ اور معصوم فلسطینیوں پر ہونے والی جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج ہے، ان خیالات کا اظہار حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی فہیم احمد الطافی نے میرپورخاص میں مختلف معزز صحافی حضرات سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر زونل رُکن محمودخان زئی اور اعجازاحمد اُنکے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے کہا ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے اسرائیلی حکومت کی معصوم اور نہتے فلسطینی مسلمانوں پر وحشیانہ جارحیت کے خلاف مذمت اس بات کا ثبوت ہے کہ ظلم چاہے کہیں بھی اور کسی پر بھی ہو قائد تحریک نے ہمیشہ ببانگ دہل اس ظلم کی مخالفت ومذمت کی ہے ۔ دریں اثناء انہوں نے شعبہ زندگی کے مختلف افراد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک اسرائیلی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد معصوم وبے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر شدید صدمے سے دوچار ہیں اور قائد تحریک نے نہ صرف پاکستانی حکومت بلکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون اور امریکی صدر اوبامہ سے بھی پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے معصوم وبے گناہ انسانیت پر ہونے والے ظلم وزیادتی کے المیہ کو روکیں وگرنہ دنیا میں تیسری عالمی جنگ پھیل سکتی ہے۔اس موقع پر حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی فہیم احمد الطافی نے کہاکہ ہر پاکستانی اس ظلم وبربریت کی کھل کر مذمت کرتاہے اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید وزخمی ہونے والے معصوم اور بے گناہ فلسطینی عوام سے مکمل ہمدردی اور اظہار یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت پوری اُمت مسلمہ کو عقائد ومسالک اور فرقہ وایت سے بلند ہو کر اتحاد بین المسلمین کے لیے سوچنا ہوگا کیونکہ اسی میں ہماری اور ہماری نسلوں کی بقاء ہے ۔
اقوام متحدہ اسرائیلی دہشت گردی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نہتے اور معصوم فلسطینی عوام کا قتل عام بند کرائے ۔ ایم کیو ایم ایم ملتان ہاؤس میں مذمتی اجلاس سے ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید شمشاد جعفری کا اظہار خیال
ملتان۔۔۔۔۔21نومبر، 2012
فلسطن کے نہتے مسلمانوں کے قتل عام اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ایم کیو ایم ملتان زون کے زیر اہتمام ملتان ہاؤس میں مذمتی اجلاس منعقد ہوا جس سے ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید شمشاد جعفری اور ملتان زون کے انچارج رائے خالد محمود نے خطاب کیا ۔ اسرائیلی جارحیت کی کھل کر شدید الفاظ میں مذمت اور غزہ کے معصوم عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین معصوم و بے گناہ فلسطینیوں کی المناک شہادتوں پر شدید صدمے سے دوچار ہیں اور ان کی خصوصی ہدایت پر 23نومبر بروز جمعتہ المبارک ایم کیو ایم پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’یوم یکجہتی مظلومین فلسطین‘‘ منارہی ہے جس کے تحت ملک بھر کی طرح ملتان زون میں تمام اضلاع میں بھی ایم کیو ایم کارکنان پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرے منعقد کریں گے تاکہ دنیا پر یہ واضع ہوجائے کہ اسرائیل ایک امن دشمن سامراجی ریاست ہے اور دنیا بھر میں مسلمان شدید غم و غصے کا شکار ہیں لہذا اقوام متحدہ اسرائیلی بمباری کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے فلسطینیوں کا قتل عام بند کرانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔
ایم کیو ایم بلوچستان میں تیزی سے فعال ہورہی ہے، شہباز خان عمران
نصیر آباد۔۔۔۔21نومبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ بلوچستان میں تیزی سے فعال ہورہی ہے اور باشعور پڑھے لکھے نوجوان تیزی سے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم نصیر آباد زون کے انچارج شہباز خان عمرانی و اراکین زونل کمیٹی نے ایک پریس بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستان میں 98% مظلوم اور محروم عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہونگے کیونکہ جس طرح ملک بھر میں عوام ایم کیو ایم کے پرچم تلے جمع ہورہی ہے اس سے وہ دن دور نہیں کہ جب سب کو انے جائز حقوق حاصل ہوجائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے زاکر علی پندارنی کو ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی۔