Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غزہ اوردیگرفلسطینی شہروں پراسرائیل کی جانب سے بمباری ہورہی ہے، معصوم فلسطینی بچے، عورتیں، نوجوان اور بوڑھے شہیدہورہے ہیں،آخراقوام متحدہ کہاں ہے ؟الطاف حسین


 Posted on: 11/18/2012

غزہ اوردیگرفلسطینی شہروں پراسرائیل کی جانب سے بمباری ہورہی ہے، معصوم فلسطینی بچے، عورتیں، نوجوان
اور بوڑھے شہیدہورہے ہیں،آخراقوام متحدہ کہاں ہے ؟الطاف حسین
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر سیاسی جماعتوں ومذہبی جماعتوں کی خاموشی افسوسناک ہے
مظلوم فلسطینیوں پر ظلم دیکھ کر خاموش نہیں رہ سکتا ، صرف اللہ تعالیٰ سے ڈرتاہوں، ظلم کوظلم کہتارہوں گا 
غزہ اوردیگرفلسطینی شہروں پر اسرائیلی بمباری کے خلاف اسلام آباد میں ایم کیوایم کے تحت منعقدہ کانفرنس سے ٹیلی فونک خطاب
لندن ۔۔۔18، نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ غزہ اوردیگرفلسطینی شہروں پر اسرائیل کی جانب سے بمباری ہورہی ہے جن میں معصوم فلسطینی بچے، عورتیں، نوجوان اور بوڑھے شہیدہورہے ہیں،آخراقوام متحدہ کہاں ہے؟اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کہاں ہے؟ فلسطینیوں کے قتل عام پر او آئی سی کا کرداربھی نہایت شرمناک اورافسوسناک ہے جو فلسطینیوں کاقتل عام بندکرانے کیلئے محض نمائشی اجلاس کررہی ہے۔ حکومت وقت کافرض ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپورطریقے سے احتجاج کرے اور اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل سے ڈٹ کر کہے کہ وہ فلسطینی عوام پر برسوں سے ہونے والے ظلم کو بند کرائیں ورنہ اقوام متحدہ کی رکنیت اپنے پاس رکھے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون، امریکہ کے صدربارک اوباما، برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون،نیٹوممالک اورویٹو پاور رکھنے والے ممالک انسانیت کے ناطے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کوفی الفوربندکرائیں۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر سیاسی جماعتوں ومذہبی جماعتوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ میرے سامنے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم ہورہاہے تومیں یہ دیکھ کراسلئے خاموش نہیں رہ سکتاکہ اسرائیل بہت طاقتورہے اوروہ مجھ تک پہنچ جائے گا۔ میں صرف اللہ تعالیٰ سے ڈرتاہوں، میں ظلم کوظلم کہتارہوں گا ۔انہوں نے اعلان کیاکہ جلدہی تمام مکاتب فکرکے عوام ملکراسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک پرامن احتجاجی جلوس نکالیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ اوردیگرفلسطینی شہروں پر اسرائیلی بمباری کے خلاف اسلام آباد میں ’’فلسطین پراسرائیلی جارحیت۔۔۔اقوام عالم کی ذمہ داری‘‘ کے عنوان سے ایم کیوایم کے تحت منعقدہ کانفرنس سے ٹیلی فونک خطاب میں کیا۔ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام ، مفتیان کرام اور مشائخ عظام کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، دانشوروں، اینکرپرسنز،دینی وصحافتی تنظیموں اوراین جی اوز کے نمائندوں،تاجروں اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ٹیکنوکریٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان، حق پرست ارکان اسمبلی اورایم کیوایم کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے معصوم فلسطینی عوام پر میزائلوں، ڈرونز اور دیگر فضائی حملوں کے ذریعہ کی جانے والی اسرائیلی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنی 35 سالہ جدوجہد میں کسی بھی مذہب ، مسلک یا عقیدے سے تعلق رکھنے والے فرد کو پہلے انسان اور اللہ کی مخلوق سمجھا ہے اورکسی سے بھی نفرت نہیں کی، مجھ پر فتوے لگائے گئے لیکن میں باز نہیں آیا، کوئی مجھے ضدی کہے لیکن میں اپنی نظر میں اللہ کی ذات پریقین کامل رکھنے والا مستقل مزاج بندہ ہوں۔ غیرمسلم، اللہ، قرآن مجید اور نبی کریم ؐ کو نہیں مانتے اسکے باوجود میں اللہ کی مخلوق کی حیثیت سے ان سے نفرت نہیں کرتا بلکہ ان سے بھی اسی طرح پیارکرتا ہوں جس طرح اپنے کلمہ گو مسلمان بھائیوں سے کرتا ہوں۔ہمارے ذہنوں میں قادیانیوں کیلئے نفرت بٹھائی گئی ہے لیکن میں کسی بھی قادیانی سے اسکے عقیدے یا مذہب کی بنیاد پر نفرت نہیں کرتااورانہیں بھی اللہ کی مخلوق سمجھ کر پیار کرتاہوں۔جب روزمحشر کا مالک اللہ تعالیٰ ہے تو ہم کسی سے اس کے مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر نفرت کرنے والے کون ہوتے ہیں۔اسی طریقہ سے میں یہودی مذہب کے ماننے والوں سے بھی نفرت نہیں کرتا اوراللہ کی مخلوق کی حیثیت سے انکی زندگیوں کا بھی احترام کرتا ہوں لیکن جب بات یہ ہو کہ کوئی یہودیت کا لبادہ اوڑھ کر صیہونیت کا راستہ اختیار کرے اورنہتے مسلمانوں پر ظلم وستم کو اپنی عبادت کا جزو بنالے تو بحیثیت مسلمان میں انہیں ظالم قراردیتا ہوں۔ غیرمذاہب کی طرح پاکستان کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں سے بھی کہتا ہوں کہ آپ ایک دوسرے کے مسلک کو نہ مانو مگر بحیثیت انسان ان کا احترام لازمی کرواور انہیں کوئی گزند نہ پہنچاؤ۔ اگر آپ اپنے ایمان کے مطابق فیصلہ کرلیں کہ کون مظلوم ہے اور کون ظالم ہے تو پھر آپ کا فرض ہے کہ آپ ظالم کے بجائے مظلوم کا ساتھ دیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب غزہ اور فلسطین کے دیگر شہروں پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کرکے بچوں ، خواتین ، بوڑھوں اور جوانوں کو شہید کردیااورمیری آنکھوں نے اسپتالوں میں خون سے لت پت زخمیوں کے دردناک مناظر دیکھے تو مجھ سے رہا نہیں گیااورمیں نے ظلم کو ظلم کہنے میں کوئی تاخیر نہیں کی۔ اللہ اور اس کا رسول ؐ بہتر جانتا ہے کہ الطاف حسین تین مرتبہ گرفتار ہوا لیکن تینوں مرتبہ باعزت رہا ہوا ہے ، الطاف حسین نے یہ رہائی کسی سے معافی مانگ کر حاصل نہیں کی۔ میرے ساتھیوں نے میرے تحفظ کی خاطر مجھے برطانیہ بھیجا تھا،میں 22 سال سے جلاوطن ہوں یہاں میری ایک ایک بات نوٹ کی جاتی ہے اور مجھے ظلم کو ظلم کہنے کی سزا بھی مل سکتی ہے لیکن معصوم فلسطینی بچوں کی سربریدہ لاشوں کو دیکھ کر مجھ سے برداشت نہیں ہوتا ، اب اگر جان جاتی ہے تو جائے مگر دنیا یہ نہ کہے کہ الطاف حسین برطانیہ جاکر موت کے خوف کا شکار ہوگیا۔ میں قسمیہ کہتا ہوں کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف سچ کہنے کی پاداش میں اگر مجھے ماربھی دیا جائے تو میں خوشی سے اپنی موت قبول کرلوں گا۔ میرے والدین نے ہمیشہ مجھے سچ بولنے کی ترغیب دی ہے اور تلقین کی کہ اگر حق وباطل کے درمیان ساتھ دینے کا مسئلہ آجائے تویہ مت دیکھنا کہ کو ن کتنی تعداد میں ہے بلکہ یہ دیکھنا کون حق پر ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں شیعہ اور سنی افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر مجھے بہت افسوس ہے ، ان میں میرا کوئی رشتہ دار نہیں ہے ، میں نے اہل تشیع کے قتل کے خلاف آواز بلند کی تو مجھے ایرانی ایجنٹ کہا گیا کہ الطاف حسین ایرانی ایمبیسی جاکر پیسہ لیتا ہے ۔مجھے کسی کے الزام کی پرواہ نہیں ہے کیونکہ مجھے مرنے کے بعد دنیا میں کسی زمینی ایجنسی کو نہیں بلکہ صرف اللہ کو جواب دینا ہے اور میرا خدا بہتر جانتا ہے کہ میں کہا ں کہاں ڈٹا رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ میرے بارے میں جو فیصلہ کرے گا وہ مجھے قبول ہے ۔جناب الطاف حسین نے سوال کیاکہ غزہ اور دیگر فلسطینی شہروں پر اسرائیل کی جانب سے بمباری ہورہی ہے جن میں معصوم فلسطینی بچے، عورتیں، نوجوان اور بوڑھے شہیدہورہے ہیں،آخراقوام متحدہ کہاں ہے؟اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کہاں ہے؟انہوں نے فلسطینیوں کے قتل عام پر سرد مہری کامظاہرہ کرنے پر او آئی سی کوبھی شدیدتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اتنے معصوم وبے گناہ فلسطینی شہیدہوگئے مگراو آئی سی کونظرنہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ او آئی سی کانام ہی غلط ہے جب معصوم وبے گناہ مسلمانوں کے قتل عام سے انہیں آگاہ کیاجائے تو یہ کہتے ہیں،oh I see ۔ گزشتہ روز او آئی سی کے وزرائے خارجہ کاجو اجلاس ہوا وہ بھی وقت کازیاں تھا۔ اگران میں جذبہ ایمانی ہوتااورتمام مسلم ممالک جرات و ہمتکامظاہرہ کرتے توایک کیاایک ہزاراسرائیل بھی ہوتے توکسی کو غزہ پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ حکومت وقت کافرض ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپورطریقے سے احتجاج کرے اور اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل سے ڈٹ کر کہے کہ وہ فلسطینی عوام پر برسوں سے ہونے والے ظلم کو بند کرائیں ورنہ اقوام متحدہ کی رکنیت اپنے پاس رکھے۔ انہوں نے حکومت پاکستان اوروزارت خارجہ سے کہاکہ وہ ہمت پکڑے اوراگرہمت کی ضرورت ہے توایم کیوایم کے کسی ایم این اے کو بین الاقوامی فورم پر ساتھ لیجائیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون، امریکہ کے صدربارک اوباما، برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون،نیٹوممالک اورویٹو پاور رکھنے والے ممالک سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کے ناطے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کوفی الفوربندکرائیں ۔ انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر سیاسی جماعتوں ومذہبی جماعتوں کی خاموشی پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ بحیثیت انسان سیاسی رہنماؤں کافرض بنتا ہے کہ وہ ظلم کے خلاف بولیں مگروہ اسی چکر میں لگے ہوئے ہیں کہ اگرہم نے بات کی توکہیں اگلی حکومت میں اسرائیل ہماری مخالفت نہ کردے۔جبکہ مذہبی جماعتیں نجانے کن غاروں میں چھپی بیٹھی ہیں۔انہوں نے سوال کیاکہ معصوم فلسطینی مسلمانوں پر ظلم ہورہاہے ، آخراس ظلم کے خلاف پاکستان کے مفتی اعظم کہاں ہیں؟ انہوں نے کہاکہ میں بہت گناہ گارانسان سہی مگرمیں ظلم کوظلم کہتاہوں اورظالم کی مذمت کرتاہوں۔ میرے سامنے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم ہورہاہے تومیں یہ دیکھ کراسلئے خاموش نہیں رہ سکتاکہ اسرائیل بہت طاقتورہے اوروہ مجھ تک پہنچ جائے گا۔ میں صرف اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں ، میں ظلم کوظلم کہتارہوں گا ۔ چاہے سوات کی مظلوم لڑکی کوکوڑے مارنے کامعاملہ ہو، سندھ پنجاب اوربلوچستان میں کاروکاری اور غیرت کے نام پرلڑکیوں کے قتل کامعاملہ ہویاملالہ کوگولیاں مارنے کا مذموم واقعہ میں ظلم کی حمایت نہیں کرسکتا۔میں نے طالبان کے ظلم وجبرکی مذمت کی تومجھے اسلام کامخالف قرار دیدیا گیا ۔جولوگ مسلمانوں کی گردنیں اڑائیں ، مسجدوں، امام بارگاہوں،بزرگان دین کے مزارات اورسرکاری ونجی عمارتوں کوبموں سے اڑائیں اوربے گناہ لوگوں کاخون بہائیں میں ان کواچھاکیسے کہوں؟جو مسلمان بھی معصوم وبے گناہ سنیوں، شیعوں، بوہریوں، قادیانیوں یاکسی بھی عقیدے کے ماننے والے کو قتل کرے خواہ وہ کتناہی تہجدگزارکیوں نہ میری نظرمیں وہ ظالم ہے اورمیں ظالم کی حمایت نہیں کرسکتا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ جلدہی تمام مکاتب فکرکے عوام ملکراسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک پرامن احتجاجی جلوس نکالیں گے اوراپنے رکشے، ٹیکسیاں، گاڑیاں اور دکانیں جلانے کے بجائے پرامن احتجاج کرکے دنیاکوبتادیں گے کہ ہم ایک ہیں ، امن پسندہیں مگرضرورت پڑی تو ہم تمہارے سامنے سینہ سپرہوجائیں گے اورپھر یا جل جائیں گے یاجلادیں گے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ بدقسمتی سے ہم نے اپنے دین کوپرستش والامذہب بنالیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسی نمازوں اورطاق راتوں کی عبادتوں سے کیافائدہ کہ دل میں قوت ایمانی نہ ہو اورسچ کہنے کی جرات نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں ثواب کی گنتی پر یقین نہیں رکھتا، ہم قرآن مجید کی تلاوت ثواب کیلئے کرتے ہیں جبکہ قرآن میں موجود علم وحکمت کی روح کو دیکھا جائے تو یہ ثواب کیلئے نہیں بلکہ ہدایت کیلئے نازل کیا گیا ہے ، قرآن مجید میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہم نے زمین اور آسمان کو تمہارے لئے مسخر کردیا ہے اور اس میں نشانیاں ہیں علم والوں کیلئے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم قرآن مجید کو غورسے پڑھیں اور اس میں پوشیدہ حکمت کو سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ملائیت کا حامی نہیں ہوں لیکن مسلمان ہوں اورمجھے اس کیلئے کسی کے سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔اللہ تعالیٰ مجھے آخری سانس تک حق اورسچ پر قائم رکھے اورمجھے استقامت عطا فرمائے ۔اپنے خطاب کے آخرمیں انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مظلوم فلسطینیوں کی غیب سے مددفرمائے، ان پر اپنارحم وکرم نازل فرمائے اوراسرائیل کی رسی کوکھینچ لے۔ 

فلسطین کے مسلمان کشمیری مسلمانوں کی طرح درد سے گزر رہے ہیں، مفتی منیب الرحمن 
اسرائیلی جارحیت کے خلاف کانفرنس پر الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو مبارک بادپیش کرتا ہوں ، علامہ طاہر اشرفی 
فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کرنے پر الطاف حسین کا مشکور ہوں ، علامہ کرار نقوی 
عالم اسلام میں کوئی بھی مسئلہ آئے سب سے پہلے الطاف حسین آواز بلند کرتے ہیں ، حامد میر 
ایم کیوایم پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کر کے انتہائی جرات کا ثبوت دیا ہے، اعجاز الحق 
اب اسرائیل کی شامت آئی کیونکہ میدان میں آگیا ہے الطاف بھائی، علامہ اظہار بخاری 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں’’ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور اقوام عالم کی ذمہ داری ‘‘کے عنوان 
سے منعقد کی جانے والی کانفرنس سے شرکاء کا اظہارخیال 
اسلام آباد:۔۔۔۔18،نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ’’فلسطین پراسرائیلی جارحیت۔۔۔اقوام عالم کی ذمہ داری‘‘کے عنوان سے منعقدہ احتجاجی اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام ، مشائخ عظام ، مفتیان، مذہبی اسکالرز ، جج صاحبان ، بیورو کریٹ ،معروف قانون داں ، سابق چیف الیکشن کمشنر ،سیاسی و سماجی رہنما، صحافیوں اور دیگر شعبو ں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور اقوام عالم کی توجہ اس سنگین مسئلے کے حل کی جانب بھر پور طریقے سے مبذول کروائی ۔اجلاس سے اظہار خیال کر تے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ جنہیں آپ انسانی حقوق کاچمپئین قرار دے رہے ہیں ان کی جانب سے تعصب کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔فلسطین کے مسلمان کشمیری مسلمانوں کی طرح درد سے گزر رہے ہیں۔ فلسطین میں یہودیوں کو پوری دنیا سے لاکر بسایا جارہا ہے ۔ایم کیوایم کا شکریہ کہ انہوں نے اتنے اہم مسئلے پر قوم اور علماء کرام کو اکٹھے کیا۔ رکن قومی اسمبلی آغا ناصرشاہ نے کانفرنس سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ مسلمان ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔فلسطین میں عالمی دہشت گردی ہورہی ہے، اقوام متحدہ اور او آئی سی خاموش تماشائی بن کر تماشہ دیکھ رہی ہے اور ہم مسلمان دوسروں کے آلہ کار بن کر رہ گئے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہوجائیں۔ علامہ طاہر اشرفی نے کانفرنس کے مقررین اور حاضرین سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی کانفرنس کو منعقد کرنے پر وہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھر پور یکجہتی کااظہار بھی کیا ۔جسٹس (ر) مخدوم اے وحید صدیقی نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ساری عالمی دنیا کا مسئلہ ہے مگر مسلمان ممالک پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔تمام مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنی اقوام متحدہ تشکیل دینی چاہئے تاکہ اقوام عالم کو یہود کی جارحیت سے نجات مل سکے۔کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق چیف الیکشن کمشنر کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں اس قدر تعصب ہے کہ وہاں پر عرب یہودیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے، اسرائیل پر عملی طور پر بیرون ممالک سے لا کر بسائے گئے یہودیوں کا قبضہ ہے اور موجودہ عرب حکمران یہودیوں کے پروردہ بن کر رہ گئے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مسلمان ممالک اکٹھے ہو کر غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر یہودیوں کی جارحیت کی پرزور مذمت کریں۔معروف قانون دان احمد رضا قصوری کاکہنا تھا کہ عالم اسلام کے پاس تمام وسائل ہیں مگر قیادت کا فقدان ہے جس کی وجہ سے دنیا میں مسلمان زبوں حالی کا شکار ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل میں مسلم ممالک کو ایک مستقل نشست دی جائے۔معروف مذہبی سکالر علی شیر ظہیر نے کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمت کے لئے اسلام آباد میں کانفرنس کو منعقد کر کے ایک انتہائی اہم ترین مسئلے کی جانب نشاندہی کی گئی ہے۔عالم اسلام بہت بڑی قوت ہے محض آپسی نااتفاقی کی وجہ سے آج پارہ پارہ ہیں۔ ہم آج اپنا دفاع نہیں کر سکتے، غزہ کی جانب پاکستانیوں کو پیدل مارچ کرنا چاہئے تاکہ عالمی ممالک اور اداروں کا ضمیر جاگے۔علامہ کرار نقوی نے کہاکہ اس چھت تلے فلسطین کی مذمت میں آئے ہوئے مسلمان ایک گلدستہ ہیں۔الطاف حسین کا مشکور ہوں جنہوں نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی۔معروف صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے شرکاء سے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سب سے پہلے مظلوموں کے حقوق کی آواز بلند کرتی ہے خواہ وہ کراچی میں دہشت گردی ہو خواہ شیعہ، سنی کلنگ ہو یا عالم اسلام میں کوئی بھی مسئلہ آئے سب سے پہلے ایم کیو ایم اور الطاف حسین آواز بلند کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی حملہ ایک ٹریلر ہے امریکہ اور اسرائیل کا اصل ٹارگٹ ایران پر حملہ ہے جس کے لئے اسلامی ممالک اور مسلمانوں کا ردعمل دیکھا جارہا ہے۔مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سب سے پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت پر آواز بلند کر کے انتہائی جرات کا ثبوت دیا ہے جس کے لئے قائد ایم کیو ایم الطاف حسین بلاشبہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔مذہبی سکالر آغا مرتضیٰ پویا نے کہا امت مسلمہ کو بلا امتیاز یہودیوں کے خلاف اکٹھا ہوجانا چاہئے۔سرفراز نواز، ممبر سی ای سی، متحدہ قومی موومنٹ نے کہا کہ قائد تحریک مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے مختصر وقت میں تمام مسالک کے علمائے کرام کو اکٹھا کیا ۔مفتی امیر زیب نے کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان اور ایران میں نہیں بلکہ اپنی بقاء کی جنگ اب اسرائیل اور امریکہ کی سرزمین پر لڑیں گے ۔ علامہ اظہار بخاری نے کہا کہ اب اسرائیل کی شامت آئی کیونکہ میدان میں آگیا ہے اب الطاف بھائی ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج تو ہوگیا اب جہاد کا اعلان بھی کرلیا جائے ۔مسلم لیگ فنکشنل کی سائرہ نسیم کا کہنا تھا ایم کیو ایم میں جتنا اتفاق اور ڈسپلن ہے اتنا اتفاق اگر دیگر سیاسی جماعتوں اور پاکستانیوں میں پیدا ہوجائے تو ہم دنیا کی سب سے ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں انہوں نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے فی الفور اکٹھے ہونے کا مطالبہ کیا ۔علامہ مرزا یوسف حسین کا کہنا تھا کہ تمام مسلمانوں کو حزب اللہ اور حماس کی جانب سے اسرائیل کو دئے جانے والے الٹی میٹم کی پرزور حمایت کرنی چاہئے۔ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے اس موقع پر غزہ میں فلسطینی جارحیت پر اسرائیلی مذمت میں قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے جناب الطاف حسین کی عملی کاوشیں پہلے بھی رنگ لاچکی ہیں ،علامہ شاہ تراب الحق قادری ، حاجی حنیف طیب 
محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے وسیم آفتاب کی علامہ شاہ تراب الحق قادری اور حاجی حنیف طیب سے ملاقات
کراچی: ۔۔۔18، نومبر2012ء 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی روداری کے قیام کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے جماعتِ اہلسنت پاکستان کراچی کے صدر علامہ شاہ تراب الحق قادری اور نظام مصطفی گروپ کے سربراہ حاجی حنیف طیب سے ملاقات کی اور انہیں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف قائد تحریک جناب الطاف حسین کے جرات مندانہ بیان کی کاپی بھی پیش کی ۔ ملاقات میں علمائے کرام نے وسیم آفتاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے جناب الطاف حسین کی عملی کاوشیں پہلے بھی رنگ لاچکی ہیں اور اس مرتبہ بھی جو عناصر فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکاکر مسلم امہ کے اتحاد کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ اپنے مذموم عزائم اور گھناؤنی سازشوں میں ناکامی سے دوچار ہونگے ۔انہوں نے شیعہ و سنی عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں ہر قیمت پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی نہ صرف قائم رکھیں بلکہ اس کے فروغ کیلئے اپنا مثبت کردار بھی ادا کریں ۔ملاقات میں علمائے کرام نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ ، امن و امان کے قیام ، دہشت گردی کے خاتمے ، مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے دعا بھی کی ۔ 

ایم کیوایم سانگھڑزون یونٹ ٹنڈو آدم کی کمیٹی کے رکن سعادت علی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔18، نومبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سانگھڑزون یونٹ 2/Bٹنڈو آدم کی کمیٹی کے رکن سعادت علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سانگھڑزون یونٹ 2/Bٹنڈو آدم کی کمیٹی کے رکن سعادت علی،ُپختو ن آرگنائزنگ کمیٹی جمشید ٹاؤن سیکٹر یونٹ 9کے کارکن حق زمان کی والدہ محترمہ شہزادی بیگم ،سانگھڑ زون سیکٹر شہداد پور یونٹ 3/Bکے کارکن بابر کی والدہ محترمہ ممتاز علی ،کشمیر خیبر پختواہ گلگت بلتستان کمیٹی ضلع لکی مروت ڈسٹرکٹ کمیٹی کے رکن حکمت اللہ کے بڑے بھائی محمد یونس خان اور ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی گڈا پ یونٹ لاسی گوٹھ کے کارکن محمد عامر کے والد محمد فیروز کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

نیوز سیکشن کے رکن پرویز عالم کی والدہ محترمہ آمنہ خاتون کے فاتحہ سوئم کا اجتماع 
اجتماع میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی
کراچی :۔۔۔۔18،نومبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ نشرواشاعت کمیٹی نیوز سیکشن کے رکن پرویز عالم کی والدہ محترمہ آمنہ خاتون کے فاتحہ سوئم کا اجتماع اتوار کے روز بعد نماز ظہر تا عصر مرحومہ کی رہائش گاہ پر ہوا ۔ جس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اجتماع میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی مقیم عالم ، ایم کیوایم شعبہ نشرواشاعت کمیٹی کے اراکین ، نیوز سیکشن ، ویڈیو سیکشن اور فوٹو سیکشن کے اراکین ، علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان سمیت مرحومہ کے سوگوار اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں اجتماع میں مرحومہ کی مغفرت درجات کی بلندی سمیت مرحومہ کے سوگوار ان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔
 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں منظور کی جانیوالی قرار داد کا متن
اسلام آباد :۔۔۔18نومبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی کانفر نس بعنوان’’فلسطین پراسرائیلی جارحیت۔۔۔اقوام عالم کی ذمہ داری تھا، میں تمام مسالک کے جید علمائے کرام نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے ایک قرارداد منظور کی گئی جس کو کانفرنس میں شریک تمام مسالک کے علمائے کرام نے متفقہ طور پر باہمی اتفاق رائے سے منظور کیا۔ قرارد داد کا متن مندرجہ ذیل ہے۔
* آج کا یہ احتجاجی اجلاس متفقہ طور پر اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے شہر غزہ اور دیگر شہروں پر وحشیانہ حملوں اور فلسطینی عوام کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے مظلوم فلسطینی عوام سے مکمل ہمدردی اور یکجہتی کااظہار کرتا ہے ۔ یہ اجلاس مظلوم فلسطینیوں کو یقین دلاتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں اور اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں اور ہماری پوری حمایت مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے ۔
* یہ اجلاس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون ، امریکی صدر باراک اوباما ،برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ، یورپی یونین ،اسلامک کانفرنس کی عالمی تنظیم او آئی سی اورعرب لیگ سمیت تمام عالمی تنظیموں سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا عمل فی الفور بند کرایا جائے ۔
* آج کا یہ اجلاس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنایاجائے اوراسرائیل کوانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکا جائے ۔ 
* او آئی سی بھی اسرائیلی جارحیت پر مسلم امہ کے سربراہان کے اتحاد کیلئے اپنی عملی کوششیں کرے اور مسلم امہ کے سربراہان کا اجلاس پاکستان میں بلانے کیلئے اپنا اثرو رسوخ اور عملی کردار ادا کرے ۔أ* آج کااجلاس اقوام متحدہ سے پرزورمطالبہ کرتاہے کہ فلسطین کوآزاد اورخودمختارملک کی حیثیت سے تسلیم کیاجائے اور اقوام متحدہ کاباقاعدہ ممبربنایاجائے ،فلسطین کی آزادی،خودمختاری اوراس کی جغرافیائی سرحدوں کااحترام کیاجائے۔
* غزہ کاطویل محاصرہ ختم کرایاجائے، غزہ کی اقتصادی ناکہ بندی ختم کی جائے۔
* یہ اجلاس متفقہ طور پر حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ فلسطین پر اسرائیل کی کھلی اور بدترین جارحیت کے خلاف فی الفور تمام مسلم ممالک کے سربراہان کا اجلاس پاکستان میں بلایاجائے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور اور دوٹوک مؤقف اختیارکیاجائے۔
* آج کا اجلاس یہ سمجھتا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے مسلسل بلاجواز حملوں سے مسلم امہ کے جذبات کو نہ صرف ٹھیس پہنچی ہے بلکہ اسرائیل کا یہ عمل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے ۔ 
* اسرائیل کے خلاف مسلم امہ کا ایک ایک فرد متحد ہے اور اسرائیل کی کھلی جارحیت کے خلاف میدان عمل میں آنے کیلئےُ جذبہ ایمانی سے سرشار ہوکر تیار ہے لہٰذا اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملوں کو اقوام عالم فی الفور رکوانے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرے ۔ 
* یہ اجلاس دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔
پنجگور میں نجی ٹی وی کے نمائندے رحمت اللہ عابد کے قتل پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ مذمت 
لندن :۔۔۔18،نومبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پنجگو ر میں دہشت گردوں کے ہاتھوں نجی ٹی وی کے نمائندے رحمت اللہ عابد کے قتل کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ رحمت اللہ عابد کا قتل آزاری صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے اور جو دہشت گرد عناصر اس واقعہ میں ملوث ہیں وہ صحافت کے کھلے دشمن ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے رحمت اللہ عابد کے سوگوار اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ، گورنر بلو چستان ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجگور میں دہشت گردوں کی جانب سے نجی ٹی وی کے نمائندے رحمت اللہ عابد کے قتل کا نوٹس لیا جائے اوراس میں ملوث دہشت گردوں کو گر فتار کرکے انہیں عبرتناک سزادی جائے۔
 
حق پرست سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے اسرائیل کے فلسطین پر بلاجواز حملوں کے خلاف تحریک التواء جمع کرادی 
اسلام آباد۔۔۔18، نومبر2012ء 
حق پرست سینیٹرز اور حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر بلاجواز حملوں اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں ہونیو الی تباہی وبربادی اور 60سے زائد شہادتوں کے خلاف سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرادی ہے ۔ سینیٹ ایوان میں ایم کیوایم کی جانب سے تحریک التواء حق پرست سینیٹر محترمہ نسرین جلیل نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی اس موقع پر حق پرست سینیٹرز مصطفی کمال ، بیرسٹر فروغ نسیم ، عبد الحسیب خان اور محترمہ شیرالہ ملک ان کے ہمراہ تھیں جبکہ قومی اسمبلی کے ایوان میں حق پرست رکن قومی اسمبلی ایس اے اقبال قادری نے تحریک التواء سیکریٹریٹ میں جمع کرائی اس موقع پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی سفیان یوسف ، عبدا لرشید گوڈیل ، سید آصف حسنین ، ڈاکٹر محمد ایوب شیخ ، صلاح الدین ، محمد ریحان ہاشمی ، شیخ صلاح الدین ، خواجہ سہیل منصور ، اقبال محمد علی خان ، عمرانہ سعیداور ناہید شاہد علی بھی موجود تھیں ۔ 
عباس ٹاؤن میں امام بارگاہ کے قریب بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
مذموم کارورائی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاء سبوتاژ کرکے شہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے ، الطاف حسین
لندن۔۔۔18، نومبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں امام بارگاہ کے قریب بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں متعددافراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امام بارگاہ کے قریب دہشت گردی کی یہ مذموم کارروائی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاء سبوتاژ کرکے شہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امام بارگاہ کے قریب بم دھماکہ کرنے کا عمل بزدلانہ ہے اورمحرم الحرام میں بم دھماکوں ، دہشت گردی اور فائرنگ کے واقعات کرکے بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے ہم میں سے نہیں ہیں اور ملک و قوم سمیت دین اسلام کے کھلے دشمن ہیں ۔ انہوں نے شیعہ و سنی علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے واقعات پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھیں، باہمی اتحاد ، مذہبی روداری اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں ۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور شہداء کے بلند درجات اورزخمی ہونے والے افراد کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،و فاقی وزیرد اخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ عباس ٹاؤن میں امام بارگاہ پر بم دھماکے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ،محرم الحرام میں مجالس ، امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر سخت حفاظتی اقدامات کئے جائیں اور بم دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔

ایم کیو ایم ڈیرہ اسماعیل خان کی علما ء سے ملا قات اور امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت
ڈیرہ اسماعیل خان۔۔۔۔۔18نومبر2012
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدتحریک الطاف حسین کاپیغام زونل جوائنٹ انچارج کے ہمراہ پیرشیرمحمد‘زونل ممبرشیرافغان محسود‘میڈیاانچارج عطاء اللہ راجپوت‘تحصیل انچارج زبیرراجپوت‘تحصیل ممبرعدیل راٹھور نے مولاناقاری خلیل احمدسراج ‘مولاناقاری محمدنوازکومحرم الحرام کے حوالے سے اتحادبین المسلمین کاپیغام پہنچادیا۔جس پر مولاناقاری خلیل احمدسراج اورقاری محمدنوازنے ان کا خیر مقدم کیا اور سراہتے ہوئے اتحادبین المسلمین کی امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی اورتمام میڈیاکے ساتھیوں کوبھی خصوصی طورپراسی پیغام کے ذریعے دعوت دی جاتی ہے کہ محرم الحرام میں قیام امن بارے کانفرنس میں بھرپورشرکت کرکے امن اوربھائی چارے کے درس کوترجیح دیں۔
محرم الحرام کے موقع پر فرقہ ورانہ ہم آہنگی مذہبی ہم آہنگی رواداری امن و امان برقرار رکھیں اور امن امان کے قیام کو یقینی بنائیں عابد گجر
گوجرانوالہ۔۔۔۔۔18نومبر2012
ایم کیو ایم گوجرانوالہ زون کے انچارج عابد گجرنے گوجرانوالہ زون اور گوجرانو الہ ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے محرم الحرام کے حوالے سے قائدتحریک الطاف حسین کی عوام سے اپیل کی بھر تائید کی اور قائد تحریک فکر و بصارت کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان اور اس کی عوام کی بقا اور عافیت قائد تحریک الطاف حسین کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں اوررہنمائی سے ہی ممکن ہے انھوں کہا کہ تمام ذمہ داران وکارکنان محرم حرام کے حوالے سے قائد تحریک کے پیغام کو پوری ذمہ دارای سے عوام الناس تک پہنچائیں اور بتائیں کہ تمام مسالک اور فقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نہ صر ف حق و سچ کے لئے عملی جدو جہد کو جا ری رکھیں گی بلکہ ایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کو تسلیم کرتے ہوئے سدق دل سے احترام کریں اس موقعہ پر انھوں نے مذید کہاکہ تما م مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد محر م لحرام کے موقعہ پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی مذہبی رواداری اور امن واما ن برقرار رکھیں اور عقدہ مذہب قور فقہ کی بنیاد پر عوام کو آپس میں لڑانے اور اشتعال انگیزی پھلانے والے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنادیں اور انھوں کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام سے بھی خصوصااپیل کریں کہ وہ محرم الحرام میں ہو نے والے مجالس، جلوس ،خطابات اورمحافل میں بھائی چارگی کے قیام ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور ایک دوسرے کے احترام کا درس ضرور دیں تاکہ امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے ۔ 
محرم الحرامِ حق وسچ کیلئے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ زونل انچا رج محمد قطب الدین
سکھر۔۔۔۔۔18نومبر2012
متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون کے زونل انچا رج محمد قطب الدین،جو ائنٹ زونل انچا رج شہزادہ گلفام،زونل ممبر حاجی نو ر محمد ،نعیم قریشی اور رحمت علی الطا فی نے قا ئد تحریک محتر م جنا ب الطا ف حسین بھائی کی خصو صی ہدا یت پرمحر م الحر م کے حو الے سے انجمن حیدری کے صدر مو سیٰ کا ظم گلزار شاہ ،معصو می اما م با رگا ہ پر انہ سکھر میں شعیہ الیکشن کمیٹی کے چیر مین فدِا حسین مو سو ی،مر کزی ام ام با رگا ہ روہڑی میں ادارہ محفل شا ہ کر بلا کے سر پرست اعلیٰ سید غلام میراں شاہ اور اہل تعشیع روہڑی کے صدر سید میر یعقو ب علی شا ہ سے ملا قات کی۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرامِ حق وسچ کیلئے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے جو اسلام کی سربلندی کا مہینہ ہے اوراسے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منانا ہم پر لازم ہے اورایم کیو ایم چا ہتی ہے کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی روا دری کو ہر صورت میں بر قرار رکھا جا ئے تمام مکا تبِ فکر کے افرا داس کا وش میں اپنا بھر پو ر کر دار ادا کر یں۔انہو ں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادسے اپیل کی جہ وہ محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن وا مان بر قرار رکھیں اور عقیدہ ، مذہب اور فقہ کی بنیاد پر عوام کو آپس میں لڑانے اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں انہو ں نے مز ید کہاکہ جو عناصربھی محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کوخراب کرنے اورفرقہ وارانہ فسادات کروانے کیلئے معصوم شہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں وہ ملک وقوم دونوں کے دشمن ہیں اورایسے لوگوں کا کسی دین مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔اس مو قع پرتما م مکا تب وفکرکے علما ء اکر ام نے قا ئد تحر یک جنا ب الطا ف حسین بھائی کی اتحا د بین المسلمین کے حو الے سے کی جا نے وا لی عملی کا وشوں کو سر اہتے ہو ئے اپنے مکمل تعا ون کا یقین دلا یااور کہا کہ قا ئد تحر یک محتر م جنا ب الطا ف حسین بھائی نے ملک سے مذہبی و دہشت گر دی اور انتہا پسندی کے خا تمے کیلئے جو کو ششیں کی ہیں و ہ قا بل تعریف ہیں ۔
اس ماہ مقد س بھائی چارے اور امن کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔سہیل یوسف ،اکرم عادل
متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی واراکین کے ہمراہ حق پرست اراکین اسمبلی کی محرم الحرام کے حوالے سے مذہبی رہنماؤں اور مختلف انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقات
حیدر آبا د۔۔۔18نومبر2012ء
متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی اقبال قریشی ،توحید احمد ،ظفراحمد صدیقی ،راشد ممتاز رکن وایم پی اے سہیل یوسف اور حق پرست ایم پی اے اکرم عادل نے محرم الحرام کے سلسلے میں الگ الگ وفد کی صورت میں مذہبی رہنماؤں اور مختلف انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہچایا ۔ جسمیں شیخ الدیث علامہ غلام محمد سومرو ، عبد العنان ،محمد ایوب بندھانی ،محمد عمر ،شہاب الدین اور باب انجمن شیدائیاں رسول ﷺ کے علامہ طاہر محمد اعوان ،عبد الروف شیخ ،حاجی گلشن الہی ،محبوب عالم شروانی ،محمد رمضان ،احمد رضا سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے رکن زونل کمیٹی وایم پی اے سہیل یوسف نے کہا کہ ہم قائد تحریک الطا ف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے موقع پر مذہبی روادری بھائی چارے اور شہر میں ا من و بھائی چارے کے فرو ع کے لئے حاضر ہوئیں ہیں اوریہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس مقد س مہینہ میں امن و امان کو برقرار رکھے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی نے تمام حق پر ست نمائندوں کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ اس ماہ خصوصی طور پر مساجد و امام بارگاہوں سمیت عزاداری کے مقامات جلوسوں کی گذر گاہوں پر صفائی و ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کو یقین بنائے اور انشا اﷲ آپ کو کوئی بھی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔رکن صوبائی اسمبلی اکرم عادل نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک کی موجودہ صورتحال میں امن و امان کا مسئلہ انتہائی سنگین ہوگیا ہے اور ہم سب فرقہ واریت کے خلاف ہوکر ہی ملک میں امن و امان قائم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھائی چارے اور امن کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے اوراس سلسلے میں آپ کو ایم کیو ایم کا مکمل تعاون حاصل رہے گا انجمنوں کے عہدیداران نے قائد تحریک الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک نے ہمیشہ اہم مذہبی موقعوں پر بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔
متحد ہ قو می موومنٹ ملک بھر بالخصوص سندھ کے غریب و مظلوم عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے۔ حق پر ست رکن اسمبلی سید وسیم حسین
قاضی عبد القیوم روڈ اور قدم گاہ مولا علی کے اطراف میں ہونے والے سی سی فلورنگ کے کاموں کا معائنہ اور عوام سے گفتگو 
حیدرآباد۔۔۔17نومبر2012ء
قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر .حق پرست نمائندے سندھ بھر کی عوام خدمت اور انکے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار حق پر ست ایم پی اے سید وسیم حسین نے اپنے خصوصی فنڈ سے قاضی عبد القیوم روڈ اور قدم گاہ مولا علی کے اطراف میں ہونے والے سی سی فلورنگ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں جمع ہونے والی عوام سے گفتگو کے دوارن کیا اس موقع پر ایم کیوایم حیدرآباد کے جوائنٹ انچارج ذوالفقار علی خانزادہ سمیت سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران اور علاقے کے معززین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مذید کہا کہ متحدہ قو می موومنٹ ملک بھر بالخصوص سندھ کے غریب و مظلوم عوام کی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور حق پرست قیادت حیدر آباد شہرکے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور یہی وجہ ہے کہ حق پرست قیادت کو موقع ملتے ہی اس نے شہر کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنی تماتر توانائی بروئے کار لائی اور آج اربو ں روپے کی لاگت سے اس شہر کے سیوریج سسٹم کو درست کیاگیا،یہاں کی ناقص و بوسیدہ شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کی گی اورصحت و تعلیم کے شعبے میں اسپتالوں ، ٹراما سینٹر ،اسکول اور لابئریوں قائم کی گئیں اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا اور آج بھی اس شہر کے دیگرمسائل کو بھی حل کرنے میں پوری طرح مصروف عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر قائد تحریک کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور اسکے مسائل کو حل کرنا حق پرست نمائندوں کی اولین ذمہ داری ہے اور حق پرست قیادت کی کوششوں سے حیدرآباد شہر کی رونقیں بحال ہورہی ہیں اورشہر میں ترقی و خوشحالی کا دور کا آغاز ہوچکااور اسکا سہرا قائد تحریک الطاف حسین کے سر ہے ۔
جناب الطاف حُسین نے ملک میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیئے اپنا بھر پور کردارادا کیا،عار ف 
عزاخانہ زہرامیں علامہ اسد نقوی سے ملاقات کے دوران گفتگو
میرپورخاص۔۔۔۔۔18نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص زون کے جوائنٹ انچارج عارف نے کہا ہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حُسین نے ملک میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیئے اپنا بھر پور کردارادا کیا۔ یہ با ت انہوں نے عزاخانہ زہرامیں علامہ اسد نقوی سے ملاقات کرتے ہوئے کہی اس موقع پر زونل ممبران ڈاکٹر ظفرکمالی اور محمد عارف بھی اُنکے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک محترم جنا ب الطاف حُسین نے ہمیشہ معاشرئے میں بھائی چارہ ، امن وامان اور افہا م وتفہیم کی بات کی ہے اور ہمیشہ یہ درس دیا ہے کہ ہم سب ایک دوسرئے کے عقائد اورمسالک کا احترام کریں ۔ انہوں نے محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی تازہ لہرسے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ دہشت گرد ملک میں دہشت گردی کرکے ملک میں سیاسی وسماجی انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک کو غیر مستحکم کیا جاسکے ۔انہوں نے فرقہ وارانہ دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف فرقوں اور عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کو جس طرح دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اُس سے صاف ظاہر ہے کہ دہشت گرد ملک میں معاشرتی انارکی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے علماء اکرام سے محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی درخواست کی جبکہ علامہ اسد نقوی صاحب نے ایم کیوایم میرپورخاص زون کے ذمہ داران کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حُسین کی جانب سے محرام الحرام میں امن وامان کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ۔
*****

5/1/2024 3:24:00 AM