عوامی ریفرنڈم کے انعقادکی تاریخ کااعلان جلدازجلد کریں۔الطا ف حسین کی رابطہ کمیٹی کوہدایت
عوام سے رائے لی جائے کہ وہ کس قسم کاپاکستان چاہتے ہیں،آیاوہ قائداعظم کاپاکستان چاہتے ہیں یاطالبان کاپاکستان ؟
ریفرنڈم پورے ملک میں ایک ہی دن کرایاجائے ،ریفرنڈم کے انعقادکے سلسلے میں ہرصوبے میں ایک ٹیم بنائی جائے،
ووٹوں کی گنتی سابق ججوں یاسینئروکلاء یا معززین شہرکی نگرانی میں کی جائے
ملکی سیاست اوربین الاقوامی سطح پر تیزی سے تبدیلیاں رونماہورہی ہیں، اس سے پہلے کہ ملک کسی قدرتی یازمینی حادثے
یاکسی مسئلے کاشکارہو پہلی فرصت میں ریفرنڈم کاانعقادکرایاجائے
ملک نازک دورسے گزررہاہے،عوام بغیرکسی دباؤ ، خوف اور کسی بھی قسم کے فیور کے ریفرنڈم میں حصہ لیں اوراپناقومی
فریضہ اداکریں۔رابطہ کمیٹی سے فون پر گفتگو
لندن۔۔۔ یکم نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کوہدایت کی ہے کہ وہ عوامی ریفرنڈم کے انعقادکی تاریخ کااعلان جلدازجلد کریں۔ آج رابطہ کمیٹی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ اب جبکہ عیدالاضحی کاتہوارختم ہوچکاہے اورقربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں تین دنوں تک سخت محنت ومشقت سے ہونے والی تھکن کے باعث جو کام رک گئے تھے ان میں سے بھی بیشتر پورے ہوچکے ہیں جبکہ دوسری جانب ملک میں سیاسی سطح پراوربین الاقوامی سطح پر تیزی سے تبدیلیاں رونماہورہی ہیں لہٰذا میں رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کوسختی سے ہدایت کرتاہوں کہ اس سے پہلے کہ ملک کسی قدرتی یازمینی حادثے یاکسی مسئلے کاشکارہو پہلی فرصت میں کراچی سے خیبراورخیبرسے بلوچستان تک اورآزادکشمیرسے گلگت بلتستان تک عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کرنے کیلئے تاریخ کا اعلان کیاجائے اورعوام سے رائے لی جائے کہ وہ کس قسم کاپاکستان چاہتے ہیں،آیاوہ قائداعظم کاپاکستان چاہتے ہیں یاطالبان کاپاکستان چاہتے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کوہدایت کی کہ یہ ریفرنڈم پورے ملک میں ایک ہی دن کرایاجائے ،ریفرنڈم کے انعقادکے سلسلے میں ہرصوبے میں ایک ٹیم بنائی جائے جونہ صرف ریفرنڈم کاانعقادکرے بلکہ ریفرنڈم کے بعد ووٹوں کی گنتی سابق ججوں یاسینئروکلاء یا معززین شہرکی نگرانی میں کرائے اورتمام نتائج کوجمع کرکے نتائج سے قوم کوآگاہ کیاجائے ۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی کومزیدہدایت کی کہ ریفرنڈم کے سلسلے میں تمام صوبوں اورشہروں کے ذمہ داران ریفرنڈم کے جائزے اورکوریج کے لئے الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے نمائندوں کوبھی مدعوکریں۔ریفرنڈم کاوقت صبح 9بجے سے شام پانچ بجے تک رکھاجائے اورہرشہرمیں ریفرنڈم کے موقع پر پولنگ کیمپوں پر انتظامات میں حصہ لینے والے کارکنوں کے کھانے اورچائے کا انتظام کیاجائے۔ جناب الطاف حسین نے عوام سے پرذوراپیل کی کہ ملک اس وقت نازک دورسے گزررہاہے لہٰذا آپ بغیرکسی دباؤ ، خوف اور کسی بھی قسم کے فیور کے ریفرنڈم میں حصہ لیں اوراپناقومی فریضہ اداکریں۔ مزیدمعلومات کیلئے عوام کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو یااپنے اپنے صوبے کے صوبائی یازونل دفاترپر فون کرسکتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے لوگ کراچی یاپنجاب کے صوبائی شہری دفاترپر فون کرکے مزیدمعلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کی کامیابی پر الطاف حسین کی مبارکباد
امید ہے نومنتخب صدر ، نائب ، جنرل سیکریٹری اور دیگر عہدیداران عدلیہ سے وابستہ معاملات کے حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے
لندن۔۔۔یکم، نومبر2012ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک تہنیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر میاں سرار الحق ، نائب صدر عین الدین خان ، جنرل سیکریٹری جاوید اقبال اور دیگر نومنتخب عہدیداران کومبارک دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران آزاد عدلیہ ، عوام کو انصاف کی آسان فراہمی اور عدالتی عملے کی مشکلات اور پریشانیوں کے حل کیلئے اپنا ہرممکن مثبت کردار ادا کریں گے ۔
حکومت سندھ کا مسافر بسوں کے کرایوں میں کمی خوش آئند ہے ، رابطہ کمیٹی
نسپورٹ برادری مسافر بسوں کے کرایوں میں کمی کے فیصلے پر فی الفورعملدرآمد کو یقینی بنایا جاے
کراچی ۔۔۔یکم، نومبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ کی جانب سے مسافر بسوں کے کرایوں میں کمی کو خوش آئندقرار دیا ہے اور ٹرانسپورٹ برادری سے اپیل کی ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے فیصلے پر فی الفور عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام کی زندگیاں پہلے ہی دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اجیرن بنی ہوئی ہیں اور اب مسافر کرایوں میں کمی سے محنت کش اور غریب و متوسط طبقے کے عوام کو براہِ راست فائدہ ہوگا ۔ رابطہ کمیٹی نے مسافر بسوں کے کرایوں میں کمی کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ عوامی مفادکو مد نظر رکھتے ہوئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس مد میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مزید مستحسن اقدامات کریں گے ۔
ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن عبد الکریم کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔یکم نومبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 80کے کارکن عبد الکریم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑ ی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحوم کواپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)دریں اثناء متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 80کے کارکن عبد الکریم ،شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 103-Aکے کارکن سیّد عدیل احمد کے والد سیّد لیاقت علی ، نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے آفس سیکرٹری آصف کی والدہ محترمہ فاطمہ یوسف ،شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108کے کارکن عدنان کی والدہ محترمہ فر جیہ بانو ،لانڈھی سیکٹر یونٹ 93-Aکے کارکن عظمت خان کے والد حشمت خان ،کورنگی سیکٹر یونٹ 76کے شہید کارکن ساجد کی والدہ محترمہ زینت پروین ،اور نگی سیکٹر یونٹ 126کے کارکن محمد علی کے والد محمد حنیف اور ایم کیوایم اورنگی سیکٹر یونٹ 121-Bکے کارکن اشرف علی کے والد معین الرحمن کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
ایم کیو ایم ہی جاگیردارانہ نظام اور کرپٹ سیاسی کلچر کا خاتمہ کرے گی ۔ افتخار اکبر رندھاوا
ملتان:۔۔۔ ۔یکم نومبر، 2012
متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے کہا ہے کہ ملک سے جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ اور کرپٹ سیاسی کلچر سے نجات کا واحد راستہ ایم کیو ایم ہے ۔سر مایہ اور موروثی سیاست کی بنیاد پر سیاست کرنے والے عوام سے مخلص نہیں ہیں بلکہ وہ سیاست کو کارو بار سمجھتے ہیں اور الیکشن پر کروڑوں روپے خر چ کر کے عوام کو بیوقوف بناتے ہیں اور پھر اربوں کماتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہانیاں کے ینگسٹر گروپ اور زرگر برادری کی جانب سے نکالی گئی ریلی کے شرکا اور جہانیاں میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔افتخار اکبر رندھاوا نے کہا کہ روایتی کرپٹ سیاستدانوں نے عوام کونا صرف روزی روٹی سے تنگ کر ڈالا ہے بلکہ ان کو تھانہ اورکچہری کی مسائل میں الجھا رکھا ہے تاکہ عوام ان کی کرپشن اوربد عنوانیوں کو نہ دیکھ سکیں۔ انشااللہ اب ہمارے نمائندے منتخب ہو کر آ ئیں گے اور عوام کو ایک پر امن تر قی یا فتہ اور معاشی طور پر خوشحال نظام ز ندگی دیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنائیں گے۔ تھانہ اور پٹواری کلچر سے عوام کونا صرف نجات دلائیں گے بلکہ ایسی اصلاحات لائیں گے کہ یہ ادارے عوام کی خدمت اور انصاف کریں ۔ اس موقع پر شہر کی زرگر برادری ،کھوکھر برادری ،چوہان برادری ،مغل برادری اور ملک برادری نے چوہدری افتخار اکبر رندھاوا کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔ اس مو قع پرحق پرست ایم این اے آصف حسنین ، محمد اقبال انجم ، مرحوم شفیع زرگر کا خاندان ، شوکت علی زرگر ، تنویر احمد ٹھکیدار، مشتاق باؤ زرگر، شہباز جعفری ، غلام رسول مغل ، شہزاد مغل ، محمد فاروق مغل، غلام محمد طور و، چوہدری محمد علی ڈھلوں، بابا عارف لیل، سردار اسلم وٹو، غلام رسول بھٹی، نمبر دار رانا اسلم سراج ، عبدالسلام ڈھلوں بھی مو جو د تھے جبکہ صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے رکن جاوید اقبا ل چیمہ ،زونل انچارج رائے خالد محمود ، سیکرٹری اطلاعات علی عمران سہر وردی، ڈسٹرکٹ انچارج خانیوال راؤ محمد سرور ، ڈسٹرکٹ انچارج ملتان شفیق احمد بھٹی ، جوائنٹ انچارج کرامت علی شیخ، شاہد زیدی و دیگر بھی شریک ہوئے ۔