Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ 31 اکتوبر86ء سندھ کے مظلوم عوام کولڑانے کی گھناؤنی سازش کاحصہ تھا۔ الطاف حسین


سانحہ 31 اکتوبر86ء سندھ کے مظلوم عوام کولڑانے کی گھناؤنی سازش کاحصہ تھا۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/30/2012
سانحہ 31 اکتوبر86ء سندھ کے مظلوم عوام کولڑانے کی گھناؤنی سازش کاحصہ تھا۔ الطاف حسین
اسی سازش کے تحت31 اکتوبر1986ء کو کراچی میں سہراب گوٹھ اورحیدرآبادمیں مارکیٹ چوک کے
مقام پر ایم کیوایم کے جلوسوں پرمسلح حملے کرائے گئے اور درجنوں معصوم وبے گناہ کارکنان کو شہید وزخمی کیاگیا
اپنے شہداء کی قربانیوں کوہرگز رائیگاں نہیں جانے دینگے۔سانحہ 31؍ اکتوبر86ء کے شہداء کی 26ویں برسی پربیان 
لندن ۔۔۔ 30 ؍اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سانحہ 31 اکتوبر1986ء سہراب گوٹھ کراچی اورمارکیٹ چوک حیدرآبادسندھ کے مظلوم عوام کوآپس میں لڑانے کی گھناؤنی سازش کاحصہ تھاجسے عوام نے اپنے اتحادسے ناکام بنادیاتھا۔سانحہ 31 ؍اکتوبر1986ء کے شہداء کی 26ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی تمام مظلوم قومیتوں کی نمائندہ جماعت ہے جس نے غریب متوسط عوام کے جائزحقوق کیلئے عملی جدوجہدکا آغاز کیا اورپاکستان کی تاریخ میں غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت کوآگے لانے بنیادڈالی۔انہوں نے کہاکہ جاگیردارانہ نظام کے پروردہ عناصرکویہ بات قطعی پسندنہ تھی اور 8 ؍اگست1986ء کوکراچی کے نشترپارک میں ایم کیوایم کے پہلے تاریخی کنونشن کے بعد سے ہی استحصالی قوتیں بری طرح بوکھلاگئی تھیں اس لئے انہوں نے ’’ لڑاؤاور حکومت کرو‘‘کی پالیسی کے تحت اردوبولنے والوں اوردیگرقومیتوں کوآپس میں لڑانے کی سازش کی۔اسی سازش کے تحت31 ؍اکتوبر1986ء کو حیدرآبادجانے والے ایم کیوایم کے جلوسوں پر کراچی میں سہراب گوٹھ اورحیدرآبادمیں مارکیٹ چوک کے مقامات پرمسلح حملے کرائے گئے اور ایم کیوایم کے درجنوں معصوم وبے گناہ کارکنان کو شہیدوزخمی کردیا گیاتاکہ غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کوآپس میں لڑایا جاسکے اورانہیں ایک دوسرے کادشمن بنادیاجائے تاہم باشعورعوام نے اپنے اتحاد سے جاگیردارانہ نظام پروردہ عناصراور ایجنسیوں کی اس کوشش کو ناکام بنادیا۔جناب الطاف حسین نے سانحہ 31؍اکتوبر86ء کے شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کوہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے اورشہداء نے جس نیک مشن ومقصدکی خاطر اپنے لہوکے نذرانے دیئے ہم اس مشن ومقصدکی تکمیل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ریکارڈتعدادمیں کھالوں کے عطیات کی وصولی سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں میں مزیدکئی گنااضافہ ممکن ہوگا، الطاف حسین
ملک بھر کے عوام کل بھی ایم کیوایم پر اعتماد کرتے تھے اور آج بھی ایم کیوایم پر اعتماد کرتے ہیں
عیدالاضحی کے موقع پرریکارڈتعدادمیں قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کوعطیہ دینے پرحق پرست عوام سے الطاف حسین کا اظہارِ تشکر
لندن :۔۔۔30اکتوبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عیدالاضحی کے موقع پرریکارڈتعدادمیں قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کوعطیہ دینے پرحق پرست عوام سے اظہارتشکرکیاہے اورکہاہے کہ گزشتہ سال کی نسبت امسال ریکارڈتعدادمیں کھالوں کے عطیات کی وصولی سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں میں مزیدکئی گنا اضافہ ممکن ہوگا ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کوملک بھرسے ریکارڈتعدادمیں کھالوں کے عطیات دینے سے واضح کردیا ہے کہ ایم کیوایم کا نظریہ حق پرستی ملک بھر میں پھیل چکاہے اورملک بھر کے عوام کل بھی ایم کیوایم پر اعتماد کرتے تھے اور آج بھی ایم کیوایم پر اعتماد کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن واحدفلاحی ادارہ ہے جوخالصتاًعوام کے عطیات سے بلاامتیازرنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے اورہرسال عیدالفطرپرفطرہ ،زکوۃجبکہ عیدقرباں پرکھالیں جمع کرکے نہ صرف کروڑوں روپے کی امدادغریب مستحقین ، یتیموں ، بیواؤں ،مساکین،طالب علموں اور ضرورتمندوں میں تقسیم کرتا رہا ہے جبکہ دیگرقدرتی آفات کاشکاراورمصیبت زدہ عوام کی امداد بھی جاری رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن نے عوام کی خدمت کرکے ثابت کیاہے کہ وہ خالصتاًدکھی انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے ۔جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام کی جانب سے امسال ریکارڈتعدادمیں کھالوں کے عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن کوعطیہ دینے پرعوام کاشکریہ اداکیااورکہاکہ عوام نے ایک بار پھر خدمت خلق فاؤنڈیشن پر اپنا اعتماد کرتے ہوئے ادارے کو بڑی تعداد میں کھالیں عطیہ کیں۔

بہاولپور میں بائی پاس کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں
متعددفراد کے جاں بحق ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
لندن :۔۔۔۔30،اکتوبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بہاولپور میں بائی پاس کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے اندو ہناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی ا س گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے حادثے میں زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔ 

عوام و کارکنان معروف مزاحیہ فنکار سکندر صنم کی جلدو مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا ئیں کریں ، جناب الطاف حسین کی اپیل 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان نے صوبائی وزراء کے ہمراہ مقامی اسپتال جاکر سکندر صنم کی عیادت کی 
جناب الطاف حسین کی جانب سے خیر یت دریافت کی 
لندن :۔۔۔۔30، اکتوبر 2012ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان ٹیلی ویژن اور اسٹیج کے معروف مزاحیہ فنکار سکندر صنم کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلدو مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ماؤں ، بہنوں ، بز رگو ں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ سکندر صنم کی جلدو مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا ئیں کریں ۔علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان نے مزاحیہ فنکار سکندر صنم کی مقامی اسپتال میں جاکر عیادت کی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے خیر یت دریافت کی ۔ اس موقع پر حق پرست صوبائی وزراء شیخ محمد افضل ، نثار پنہور اور ایم کیوایم سوشل فورم کے رکن یوسف منیر شیخ بھی انکے ہمراہ تھے ۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا سوگوار کارکنان سے اظہار تعزیت
کراچی:۔۔۔30،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم سانگھڑ زون ، شہداد پور یونٹ 03-Bکے کارکن شکیل سحر کی والدہ خورشید بیگم ، ڈیرہ اسماعیل خان زون تحصیل سلطانیہ پہاڑ پور کے کارکن محمد محبوب کی ہمشیرہ پروین بی بی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 02حسن کالونی کے کارکن شکیل ڈیوس کے والدجلال مسیح کے انتقال پر بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ 

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں پنچائیت کے فیصلے کے بعد زمیندارکی جانب سے نوجوان کو زندہ جلانے کاواقعہ انسانیت سوز ہے ، افتخار اکبر رندھاوا
سفاک درندہ صفت عناصر انسانیت کے دشمن ہیں
پنچائیت کے فیصلے کے بعد نوجوان کو زندہ جلانے کے واقعہ کا فوری نو ٹس لیا جائے اور اس میں
ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کے سخت سے سخت سزادی جائے 
کراچی :۔۔۔۔30اکتوبر 2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے پنجاب کے شہر چنیو ٹ میں پنچائیت کے فیصلے کے بعد زمیندارکی جانب سے نوجوان کو پیڑول چھڑک کرزندہ جلانے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو انسانیت سوز قرار دیاہے ۔ایک بیان میں افتخار اکبر رندھاوا نے کہاہے کہ بااثر جاگیر دار، وڈیرے اپنی جاگیر دارانہ سوچ کے ذریعے معصوم وغریب عوام پر ظلم و جبر کرکے انہیں بد ترین تشدد کاشانہ بنارہے ہیں جبکہ ان واقعات کا تسلسل کے ساتھ رونما ہونا انتہائی قابل مذمت ہے۔ نوجوان کو زندہ جلانے کے واقعہ میں جوسفاک درندہ صفت عناصر ملوث ہیں وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنچائیت کا کام مصالحتی ہوتا ہے ناکہ وہ خود قانون کو اپنے ہاتھ میں لیکر سزادینے لگے یہ کام صرف اور صرف عدالت کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کو چاہئے کہ وہ ان جیسے جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کی جانب سے معصوم و بے گناہ افراد پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کرے ۔انہوں نے زمینددار کے ظلم کا نشانہ بننے والے نوجوان سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔افتخار اکبر رندھاوا نے گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیاکہ چنیو ٹ میں پنچائیت کے فیصلے کے بعد زمیندارکی جانب سے نوجوان کو پیڑول چھڑک کر جلانے کے واقعہ کانوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزادی جائے ۔

سی این جی قیمتوں میں کمی کے بعدٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی جائے،رابطہ کمیٹی 
ٹرانسپورٹر حضرات سے اپیل
کراچی ۔۔۔30، اکتوبر2012ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سی این جی کی قیمتوں میں واضح کمی پر ملک بھر کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اورٹرانسپورٹرحضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی سی این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے پیش نظرٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں کمی کااعلان کریں اورسفیدپوش عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم پرسی این جی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوامی مفادات کا خیال رکھا گیا ہے لہٰذااب ٹرانسپورٹر حضرات کی اولین ذمہ دارای ہے کہ وہ عوام پرمہنگائی کابوجھ کم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کااعلان کریں۔

*****

5/1/2024 7:35:38 AM