عیدالاضحی اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے بڑی سے بڑی قربانی کا درس دیتی ہے، الطاف حسین
حق پرست عوام وکارکنان عید کی خوشی میں شہداء ، لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اورغریب ومستحق افراد کو ہرگز نہ بھولیں
اللہ تعالیٰ پا کستان کو درپیش اندرونی وبیرونی خطرات سے محفوظ رکھے اور ملک وقوم کو ایماندار قیادت نصیب فرمائے
حق پرست شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی اور انشاء اللہ حق پرستی کی یہ جدوجہد اپنی منزل پر پہنچ کرہی دم لے گی
امریکہ ،برطانیہ ، یورپی اور خلیجی ممالک سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کو عید کی دلی مبارکباد
لندن۔۔۔26، اکتوبر2012ءمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کی خوشی میں غریب ومستحق افراد کو ہرگز نہ بھولیں۔عیدالاضحی کے موقع پراپنے پیغام میں جناب الطاف حسین نے امریکہ، برطانیہ، یورپی ممالک اور خلیجی ممالک کے علاوہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان ، شمالی علاقہ جات اورفاٹاسمیت پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کو عید کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ عیدالاضحی سنت ابراہیمی ہے جو ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے بڑی سے بڑی قربانی کا درس دیتی ہے۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ایک ایک کارکن اور حق پرست عوام کو عید کی ڈھیروں مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے، پاکستان کو درپیش اندرونی وبیرونی خطرات سے محفوظ رکھے، پاکستان سے انتہاء پسندی اور مذہبی جنونیت کاخاتمہ کرے ، ملک میں امن وامان قائم ہواور ملک وقوم کو ایماندار قیادت نصیب فرمائے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تحریک کے پرعزم، بہادر اور مخلص ساتھیوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے ، صحت وتندرستی عطا کرے، حق پرستی کے مشن کوکامیابی وکامرانی سے ہمکنار کرے، ہماری غیب سے مدد فرمائے اور حق پرستانہ جدوجہد کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنائے۔ جناب الطاف حسین نے حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی اور انشاء اللہ حق پرستی کی یہ جدوجہد اپنی منزل پر پہنچ کرہی دم لے گی ۔انہوں نے حق پرست شہداء اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کو دلی عیدمبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حق پرست شہداء کے درجات بلند فرمائے ، شہداء اورلاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کو اپنے پیاروں کا صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور جس نیک مقصد کیلئے حق پرست شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ،اس مقصد کے حصول کیلئے تحریکی ساتھیوں کوہرقسم کی قربانی دینے کی ہمت وطاقت عطا کرے۔جناب الطاف حسین نے صوبہ سندھ ، صوبہ پنجاب ، صوبہ خیبرپختونخوا، صوبہ بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کے حق پرست عوام وکارکنان بالخصوص مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ عید کی خوشیوں میں حق پرست شہداء اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اور غریب و مستحق افراد کو ہرگز نہ بھولیں اوران کی ہرممکن دلجوئی کریں۔الطاف حسین نے عیدالاضحی کی نماز لندن سے باہر مقامی مسجد میں ادا کی
پاکستان کی ترقی وخوشحالی، انتہاء پسندی کے خاتمے اور حق پرست شہداء کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں کیں
لندن۔۔۔26، اکتوبر2012ءمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عیدالاضحی کی نماز لندن سے باہر مقامی مسجد میں ادا کی ۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی، پاکستان سے انتہاء پسندی ومذہبی جنونیت کے خاتمے ، قیام امن، ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی، پرعزم اور جیالے کارکنان کے تحفظ، ثابت قدمی اور حق پرست شہداء کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد جناب الطاف حسین نے نمازیوں سے عید ملی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔ایم کیو ایم عوامی نمائندہ جماعت ہے اورسیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔محمد قطب الدین
سکھر۔۔۔۔۔26 اکتوبر2012 ءقائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں کے فنڈ سے شہر میں ترقیاتی کام جاری ہے جن کی تکمیل سے عوام کا معیار بلند ہو گا ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون کے انچارج محمد قطب الدین بھائی اور جو ائنٹ زونل انچا رج شہزادہ گلفام بھائی نے حق پر ست ایم پی اے زرین مجید باجی کے فنڈ سے ٹکر محلہ پر پا نی کی ٹنکی کے جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے علا قے کے مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ قا ئد تحر یک محتر م جنا ب الطا ف حسین بھائی کی تعلیم و فلسفے پر عمل کر تے ہو ئے ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کا رکنان اور ارکا ن اسمبلی بلا رنگ و نسل اور ذات پا ت کو دیکھے بغیر عوامی خد مت میں مصرو ف ہیں انہوں نے مزید کہا کے قائد تحریک الطاف حسین بھائی کہ فکر اور فلسفے کی روشنی میں حق پرست قیادت شہر کی ترقی ،بہتری کے ساتھ ساتھ وقت کے تقاضوں کے مطابق شہری و معاشرتی سہولیات مہیاکرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، ایم کیو ایم عوامی نمائندہ جماعت ہے اورسیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں ظلم وجبر کا خاتمہ کرنے کیلئے عوامی انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں
متحدہ قومی موومنٹ کا بنیادی مقصد ملک میں اجتماعیت کو پروان چڑھانا ہے
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف کا سیکٹرE- میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب
حیدرآباد۔۔۔26 اکتوبر2012 ءقائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں ظلم وجبر کا خاتمہ کرنے کیلئے عوامی انقلاب برپاہ کرنا چاہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے سیکٹرE- میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی،سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے مذید کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کوایک فلاحی ریاست کے طور پر دیکھناچاہتے ہیں جسمیں تمام قومیتوں اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو برابری کے حقوق حاصل ہو ۔انہوں نے کہاکہ کو ہمارے ملک کو اس وقت بہت سے خطرات لاحق ہے ان میں سے ایک طالبان بھی ہے جو اپنی انتہا پسندی کو اسلام اور پاکستان کے ساتھ شامل کرکے اسلام اور پاکستان کو نقصان پہچانا چاہتے ہیں اور ہم اپنے اتحاد سے ملک دشمن اور اسلام دشمن طالبان کو ناکام بناسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہر قسم کی مشکلات میں کامیابی کیلئے اجتماعی سوچ اور اتحاد کی ضرورت ہوتی ہے اور متحدہ قومی موومنٹ کا بنیادی مقصد ملک میں اجتماعیت کو پروان چڑھانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا ہے توہمیں اپنے اتحاد سے ملک دشمن عناصروں کو ناکام بنا ناہوگا اور اس ملک پر قابض 2فیصد مرآعاتی یافتہ طبقہ کی حکمرانی ختم کرکے عوام کی حکمرانی قائم کرنا ہوگی ۔ انہو ں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا یہ خاصہ ہے کہ وہ انفرادیت کی بجائے اجتماعیت پر یقین رکھتے ہیں جس میں خلق خدا اور دکھی انسانیت کی خدمت کی جاتی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے یہ بیڑااٹھایاہے کہ سیاست میں بھی اجتماعیت کا تصورپیدا ہو اور ایک قومی ایجنڈے پر اتفاق رائے قائم ہو جس سے ملک مضبوط و مستحکم ہوگا۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متحدہ قو می موومنٹ کا منشور ہے
وڈیروں اور جاگیرداروں نے کبھی بھی غریب و مظلوم عوام کے مسائل کے حل میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا سید وسیم حسین
ایم پی اے فنڈسے تعمیر ہونے والے فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
حیدرآباد۔۔۔26 اکتوبر2012ءحق پرست ارکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متحدہ قو می موومنٹ کا منشور ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پکا قلعہ دوقبرپر ا پنے فنڈسے تعمیر ہونے والے شہدائے حق سے منسوب فلٹر یشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ علاقے کے معززین وعوام نے کثیر تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قو می موومنٹ نے نہ تو ماضی میں اقتدار میں آکرعوام کے مسائل کو نظر انداز کیا تھا اور نہ ہی آج اس نے عوامی مسائل کو فراموش کیا ہے ، ایم کیو ایم کا اقتدار میں شراکت کا واحد مقصد ہی عوام کے مسائل کو حل کرانا اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیاتِ زندگی کی فراہمی ہے، وڈیروں اور جاگیرداروں نے کبھی بھی غریب و مظلوم عوام کے مسائل کے حل میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا اور اقتدار کو ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین وہ واحد رہنما ہیں جنھوں نے اس طرز سیاست کے خلاف نہ صرف آوازبلند کی بلکہ غریب و متوسط طبقہ کے پڑھے لکھے لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیج کر اسکا عملی مظاہرہ کیااور آ ج عوام کے مسائل کا حل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تربیت اور حق پرست نمائندوں کی عملی جدوجہد کا نتیجہ ہیں۔
قائد تحریک الطاف حسین نے ملکی سیاست میں "سیاست برائے خدمت "کا فلسفہ متعارف کرکے غریب اور بے سہار افراد کی فلاح و بہبود کی ایک نئی راہ متعین کی ہے ۔سید محمد علی شاہ
ٹنڈو الہ یار ۔۔۔۔۔26اکتوبر2012 قائد تحریک الطاف حسین نے ملکی سیاست میں "سیاست برائے خدمت "کا فلسفہ متعارف کرکے غریب اور بے سہار افراد کی فلاح و بہبود کی ایک نئی راہ متعین کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ نے یونین کونسل 01کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ موجود اراکین زونل کمیٹی آفتاب عالم ، ثاقب احمد خانزادہ اور امجد حسین جاگیرانی نے بھی حاضرین سے مختصر گفتگو کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے عوامی مفادات کا حصول یقینی بنانے کے لئے پارلیمنٹ میں بھرپور طریقے سے آواز بلند کی ۔ اور پارلیمنٹ سے باہر بھی غریب اور بے سہارا افراد کے مسائل کا حل یقینی بنانے کے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن جیسے عالمی معیار کے فلاحی ادارے کا قیام عمل میں لا کر دیگر سیاسی جماعتوں کے لئے قابل تقلید روایت قائم کی ۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں قائم ایمبولینس سروس، میت بس سروس، ڈسپنسریز اور میڈیکل سینٹرز ہر سال لاکھوں غریب اور لاچار افراد کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ جبکہ ملک کے کسی بھی حصے میں قدرتی آفات سے پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لئے بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن نے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات کو مشعل راہ بناتے ہوئے عوام سے رابطوں کو مزید مستحکم بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں سے عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے گھر گھر رابطہ مہم کا فوری آغاز کریں ۔ *****