Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

طوفانی بارشوں،سیلاب اورقدرتی آفات کے باعث آزادی وانقلاب مارچ کے دھرنے فی الفور ملتوی کردیئے جائیں ، الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل


طوفانی بارشوں،سیلاب اورقدرتی آفات کے باعث آزادی وانقلاب مارچ کے دھرنے فی الفور ملتوی کردیئے جائیں ، الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل
 Posted on: 9/5/2014 1
طوفانی بارشوں،سیلاب اورقدرتی آفات کے باعث آزادی وانقلاب مارچ کے دھرنے فی الفور ملتوی کردیئے جائیں ، الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل
طوفانی بارشوں، شدید ترین سیلانی ریلوں کی وجہ سے ملک قدرتی آفات کا شکار ہوچکا ہے
ایک طرف کمزور مکانات سیلابی ریلوں میں ریت کی طرح بہہ رہے ہیں اور دوسری طرف ہر منٹ گزرنے کے ساتھ انسانی جانوں کے زیاں میں اضافہ ہورہا ہے 
ملک کی نازک ترین صورتحال پوری قوم سے تقاضہ کررہی ہے کہ وہ تمام تراختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک صفحہ پر جمع ہوجائے
معاملات جہاں تک پہنچے ہیں وہیں روک کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوجائیں اور طوفانی بارشیں اور سیلابی ریلے تھم جانے کے بعد اپنے احتجاجی دھرنوں کا دوبارہ آغاز کردیں
حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام جماعتیں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کریں، الطاف حسین
حکومت، گزشتہ دنوں گرفتار کئے جانے والے مظاہرین کو رہا کرکے ایک اچھی پیش رفت کا آغاز کرے
حکومت تمام تر دیگر امور سے توجہ ہٹاکر اپنی توجہ سیلاب زدگان کی بحالی اورانسانی جانوں کے تحفظ پر مرکوز کرے
افواج ہی وہ واحد ادارہ ہے کہ جس کے افسران اور جوان ملک کے چپے چپے میں سیلاب زدگان کی ہرممکنہ مدد کررہے ہیں
لندن 5 ستمبر2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بسااوقات انسان کو اپنے ذاتی، گروہی، خاندانی، قبائلی، علاقائی اور اپنی اپنی پارٹی کے مفادات سے بالاتر ہوکر ملک کی سلامتی وبقاء اور ملک کے عوام کے اجتماعی مفادات کیلئے ایسے کٹھن، مشکل اور کڑوے فیصلے کرنے پڑتے ہیں جو عام طو رپر انسان فطرتاً کرنے سے گریز کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر ذی شعور پاکستانی اور بچہ بچہ جانتا ہے کہ آج ایک طرف پورا ملک شدید طوفانی بارشوں کا سامنا کررہا ہے تو دوسری طرف جگہ جگہ سیلابی ریلوں کا شکار بھی ہورہا ہے ۔ پرانے اورکمزور مکانات سیلابی ریلوں کی وجہ سے ریت کی طرح بہہ کر صفحہ ہستی سے مٹتے جارہے ہیں ،اس طرح دوسری طرف اہم عمارتیں بھی سیلابی ریلوں کا نشانہ بن رہی ہیں اور تیسری طرف قیمتی انسانی جانیں جن میں معصوم بچے اور بچیوں کی اکثریت اموات کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہرگزرتے منٹ کے ساتھ ساتھ اضافہ ہورہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایسی گھمبیر ، خوفناک اور قدرتی آفت کا ایک یا چند افراد سامنا نہیں کرسکتے ، اس کیلئے ضروری ہے کہ پوری قوم تمام تر سیاسی، نظریاتی اور ہرقسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک صفحہ پر جمع ہوجائیں اور ذاتی مفادات پر اجتماعی مفادات کو ترجیح دیکر سیلاب زدگان کی امداد کریں ، ان کی آباد کاری کا بندوبست کریں اورمتاثرین کی جان ومال کے تحفظ کیلئے سائنسی طریقے اختیارکر کے اجتماعی جدوجہد کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں اسلام آباد میں آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکاء اور ان کے رہنماؤں سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ خداراوہ فی الفور اپنے احتجاجی دھرنے عارضی طور پر ملتوی کرنے کے اعلانات کریں، معاملات جہاں تک پہنچے ہیں وہیں پر روک کرامدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوجائیں اورطوفانی بارشیں اور سیلابی ریلے تھم جانے کے بعد اپنے احتجاجی دھرنوں کا وہیں سے دوبارہ آغاز کردیں جہاں آج وہ چھوڑنے کا اعلان کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ ایک ایک فرد اللہ تعالیٰ کے بعد مدد کیلئے اپنے اطراف دیگر پاکستانیوں کو بھی تلاش کررہا ہے کہ کوئی آئے اور ان کی جان بچانے کیلئے سیلابی ریلوں میں جہاں جہاں وہ پھنسے ہوئے ہیں وہاں سے کوئی آکر انہیں باہر نکالے ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ خیرسگالی کے طور پر گزشتہ دنوں گرفتار کئے جانے والے کارکنوں ورہنماؤں کورہاکرنے کا اعلان کرکے ایک اچھی پیش رفت کاآغاز کرے۔دریں اثناء انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ تمام تر دیگر امور سے توجہ ہٹاکراپنی توجہ سیلاب زدگان کی بحالی اورانسانی جانوں کے تحفظ پر مرکوز کرے اور اس سلسلے میں ہرممکنہ اقدامات بروئے کار لائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک ایک پاکستانی اس بات کو بھی نوٹ کرلے کہ مسلح افواج ہی وہ واحد ادارہ ہے کہ جس کے افسران اور جوان ملک کے چپے چپے میں پھیل کر سیلاب زدگان کی ہرممکنہ مدد کررہے ہیں اور شہریوں کی جانیں بچانے کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سیلاب اور طوفانی بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت فرمائے اور مرحومین کے سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو طوفانی بارشوں اورسیلاب سے نجات دلائے اورپاکستان کا حامی وناصر ہو۔ (آمین ثمہ آمین)

9/29/2024 4:22:09 PM