Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز


ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز
 Posted on: 9/4/2014 1
ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز
الطاف حسین کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں سندھ اور پنجاب کے مختلف زونز میں امدادی کیمپس قائم کردئیے گئے
ہم وطنوں کی مدد کیلئے امدادی کیمپس پر ادویات، اشیاء خوردونوش، نقدی رقوم اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء جمع کروائیں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی مخیر و صاحب استطاعت حضرات سے اپیل 
کراچی ۔۔۔4ستمبر2014ء
ملک میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سر گرمیوں کا ہنگامی بنیادوں پر آغاز کر دیاگیا ہے اس سلسلے میں کے کے ایف کے تحت سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں اور زونز میں امدادی کیمپس قائم کئے جارہے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں کے ابتدائی مرحلے میں صوبہ سندھ میں کراچی اور پنجاب کے مختلف زونز میں کسی بھی ہنگامی صوتحال سے نمٹنے کیلئے کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں ۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اس سلسلے میں ملک بھر میں مقیم مخیر و صاحب استطاعت حضرات سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ شدید بارشوں اور سیلاب کی پیشنگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں اور ہم وطنوں کی مدد کیلئے کے کے ایف کے امدادی کیمپس پر غذائی اجناس ، خشک دودھ ، پینے کا صاف پانی، بچوں کی ضروریات کی اشیاء ، ادویات، نقد امدادی رقوم اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء جمع کرائیں۔

9/29/2024 4:18:57 PM