Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ،پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت کا انقلاب لانا چاہتی ہے، الطاف حسین


 Posted on: 10/16/2012
ایم کیوایم ،پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت کا انقلاب لانا چاہتی ہے، الطاف حسین
ایک طبقہ پاکستان کو توڑنے کی سازشیں کررہا ہے جبکہ ایم کیوایم اور الطاف حسین ملک کو جوڑنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں
ملالہ یوسف زئی نے اللہ تعالیٰ کے احکام اور رسول کریم ؐ کی تعلیمات کے مطابق علم کے فروغ کی بات کی ہے
ایم کیوایم لاہور زون کے دفتر میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد سے ٹیلی فون پر گفتگو
شمولیت اختیار کرنے والوں میں جنرل غلام رسول مرحوم کی صاحبزادی نازیہ امام، سابق ایڈیشنل کمشنر محمد سلیم خان، مسلم لیگ (ن) کے سابق یوسی ناظم محمد رشید کمبوہ ایڈوکیٹ، انجمن تاجران لاہور کے نائب صدر ارشد بھٹی، پی ایچ ڈی راؤ محمد اسلم ، معروف وکلاء شامل ہیں
پوری قوم کو صرف آپ سے امید ہے کہ آپ کی قیادت ہی پاکستان کو درپیش موجودہ بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے، وکلاء کے تاثرات
لاہور۔۔۔16، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ،پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت کا انقلاب لانا چاہتی ہے تاکہ پاکستان سے رشوت ستانی، کرپشن اور اقرباء پروری کا خاتمہ اور انصاف وقانون کا بول بالا ہو۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایم کیوایم لاہور زون کے دفتر میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں جنرل غلام رسول مرحوم کی صاحبزادی نازیہ امام، سابق ایڈیشنل کمشنر محمد سلیم خان، مسلم لیگ (ن) کے سابق یوسی ناظم محمد رشید کمبوہ ایڈوکیٹ، انجمن تاجران لاہور کے نائب صدر ارشد بھٹی، پی ایچ ڈی راؤ محمد اسلم ، معروف وکلاء اورزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یارخان، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان شاہین یوسف گیلانی،قاضی مبین ایڈوکیٹ، للت کمارکرنل ٹریسلر، ایم کیوایم لاہورکے زونل انچارج وسیم کھوکھر، زونل کمیٹی کے ارکان اور شعبہ خواتین لاہور کی ارکان بھی موجود تھیں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرنے والے افراد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ ، ایم کیوایم میں آپ کی شمولیت کو مبارک ثابت کرے اور آپ کو ایم کیوایم کے فکروفلسفہ کے فروغ ، پاکستان کی بقاء وسلامتی ، ترقی وخوشحالی اورحقوق سے محروم عوام کی خدمت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔انہوں نے کہاکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تجربہ کاراور تعلیم یافتہ افراد کی ایم کیوایم میں شمولیت ،حق پرستی کے نظریئے کی فتح ہے۔ پاکستان انتہائی نازک دورسے گزررہا ہے ، ملک کی سلامتی وبقاء خطرے میں ہے ،ان کٹھن حالات میں بھی ایک طبقہ پاکستان کو توڑنے کی سازشیں کررہا ہے جبکہ ایم کیوایم اور الطاف حسین ملک کو جوڑنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔جناب الطاف حسین نے ملالہ یوسف زئی کی جلدومکمل صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ ملالہ یوسف زئی نے اللہ تعالیٰ کے احکام اور رسول کریم ؐ کی تعلیمات کے مطابق علم کے فروغ کی بات کی ہے۔ اللہ ، رسولؐ اور قرآن کی تعلیمات کیمطابق حصول علم کی بات کرنا کوئی جرم یا گناہ نہیں ہے۔انہوں نے شمولیت اختیارکرنے والے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ کو تحریک کا پیغام پھیلانے اور پاکستان میں سچے اورکھرے لوگوں کا انقلاب لانے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے۔ ایم کیوایم ، پاکستان میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی چاہتی ہے تاکہ ملک سے رشوت ستانی، کرپشن اور اقرباء پروری کا خاتمہ اور انصاف وقانون کا بول بالا ہو، پاکستان کے ہرشہری کو بلاامتیاز رنگ ونسل ، زبان، مسلک، عقیدے اور مذہب حقوق میسر ہوں اور ملک کا ہرشہری خوشحال زندگی بسر کرسکے۔
ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان چاروں جانب سے خطروں میں گھرا ہوا ہے ، پوری قوم کو صرف آپ سے امید ہے کہ آپ کی قیادت ہی پاکستان کو درپیش موجودہ بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ نے نتائج کی پرواہ کیے بغیر ہمیشہ مظلوموں کی حمایت کی ہے اورہم نے آپ کے فکروفلسفہ اور عمل وکردار سے متاثر ہوکر ایم کیوایم میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔ انشاء اللہ ہم آخری سانس تک حق پرستی کے فکروفلسفہ کو پھیلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کی نشست پر حق پرست امیدوار کی بلامقابلہ کامیابی پر جناب الطاف حسین کو مبارکباد پیش کی اورانکی درازی عمر اورصحت وعافیت کیلئے دعا بھی کی۔

ایم کیو ایم ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو خواتین کے حقوق کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے ،محترمہ نازیہ امام
پاکستان کی خوشحالی اور ترقی و استحکام کے لئے ایم کیو ایم کے ساتھ ملکر عملی جدوجہد کا آغاز کرنا ہو گا ، میجر (ر) زاہد حسین بھٹی
ایم کیو ایم وطن عزیز کو معاشی ، معاشرتی جمہوری اور سیاسی استحکام فراہم کر سکتی ہے ، چوہدری عبدالغنی ایڈووکیٹ
قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکروفلسفہ اور نظریہ تیزی کے ساتھ ملک بھر میں فروغ پا رہا ہے ، سیف یار خان
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان
لاہور۔۔۔۔16 اکتوبر2012
جنرل (ر) غلام رسول مرحوم کی صاحبزادی اور نامور ٹی پروڈیوسر / ڈائریکٹر محترمہ نازیہ امام ، معروف بزنس مین میجر (ر) زاہد حسین بھٹی ، لاہور ڈسٹرکٹ بار کے سابق نائب صدر چوہدری عبدالغنی ایڈووکیٹ (ہائیکورٹ)، قلات کے سابق ایڈیشنل کمشنر رانا محمد سلیم خان منج ایڈووکیٹ ، رحمان آباد یوسی شیخوپورہ کے سابقہ ناظم چوہدری محمد رشید کمبوہ ایڈووکیٹ ، راجپوت لائرزفورم پنجاب کے سینئر وائس صدر رانا محمد اشرف خان ایڈووکیٹ ، پروفیسر کریم خان ثاقب ایڈووکیٹ (Ph.D) ،انجمن تاجران ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے نائب صدر محمد ارشد بھٹی ، رانا محمد عظیم ایڈووکیٹ (ہائیکورٹ)، عاصم محمود چوہدری (ہائیکورٹ) ، ملک شبیر حسین اعوان ایڈووکیٹ (ہائیکورٹ) اور چوہدری عرفان ایڈووکیٹ (ہائیکورٹ) نے اپنے دیگر وکلاء ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نازیہ امام نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں رائج جاگیردارانہ ، وڈیرانہ نظام نے معاشرے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اور خواتین سب سے زیادہ اس فرسودہ نظام کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں۔ لیکن ایم کیو ایم ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو خواتین کواسلامی تعلیمات کے مطابق عزت و احترام بھی دیتی ہے اور انکے حقوق کے لئے عملی طور پر جدوجہد کر رہی ہے۔ میجر (ر) زاہد حسین بھٹی نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی تحریک کا حصہ بننے جا رہا ہوں جو اپنے قائد الطاف حسین کی قیادت میں اس ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بناسکتی ہے اور 98 فیصد متوسط طبقے کے غریب و محکوم عوام کو انکے جائز حقوق دلوا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکر پاکستان کی خوشحالی اور ترقی و استحکام کے لئے ایم کیو ایم کے ساتھ ملکر عملی جدوجہد کا آغاز کرنا ہو گا۔ اس موقع پر چوہدری عبدالغنی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ تمام تر نامساعد حالات اور ظلم و جبر کے ریاستی ہتھکنڈوں کے باجود جناب الطاف حسین ہی وہ لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کے استحکام کے لئے نہ صرف مثبت رائے اور خیالات کا اظہار کیا بلکہ مفاہمت کی پالیسی پر بھی زور دیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کے موجودہ حالات میں متحدہ قومی موومنٹ ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو معاشی ، معاشرتی ، جمہوری اور سیاسی استحکام فراہم کر سکتی ہے۔اس لئے آج سے میں اپنے دیگر ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ۔اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یارخان نے ایم کیو ایم میں شمولیت کرنے والے تمام افراد کو ایم کیو ایم میں شمولیت پر قائد تحریک جناب الطاف حسین ، رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل، زونل و ڈسٹرکٹ کمیٹی لاہور اور ہر ایک ایک کارکن کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکروفلسفہ اور نظریہ حق پرستی تیزی کے ساتھ ملک بھر میں فروغ پا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جوق در جوق ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین سید شاہین انور گیلانی ، ڈاکٹر شہزاد علی شمسی ، مبین الدین قاضی ایڈووکیٹ ، کرنل ایل کے ٹریسلر ،محترمہ طاہرہ آصف اور لاہور زون کے انچارج ملک وسیم کھوکھر ، لاہور ڈسٹرکٹ کے جوائنٹ انچارج عبدالشکور بٹ سمیت ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

شہید ملت خان لیاقت علی خان کا قتل پاکستان کی تاریخ کا المناک سانحہ ہے ، الطاف حسین
شہید ملت کی 61ویں برسی کے موقع پر خصوصی بیان
لندن۔۔۔16، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شہید ملت خان لیاقت علی خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ خان لیاقت علی خان کی شہادت پاکستان کی تاریخ کا المناک سانحہ ہے ۔پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 61ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کیلئے خان لیاقت علی خان کی قربانیوں کو کسی بھی قیمت پر فراموش نہیں کیا جاسکتا اور ان کے قتل کی واردات کے اصل اسباب پر آج تک پردہ پڑا رہنا قومی المیہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہید ملت پاکستان سے سچی محبت کرتے تھے اور وفا و خلوص کے پیکر تھے اور وہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں راولپنڈی کے ایک جلسے میں گھناؤنی سازش کے تحت بیدردی سے شہید کردیا گیا اور انہیں قتل کرکے پاکستان کی خوشحالی کو روکا گیا۔جناب الطا ف حسین نے شہید ملت خان لیاقت علی خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا کہ شہید ملت خان لیاقت علی خان کے قتل کی تحقیقات عوام کے سامنے لائی جائیں ۔

مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے 4افراد کے بہیمانہ قتل پر الطاف حسین کااظہار مذمت
فائرنگ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے
لندن۔۔۔16،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 4افراد کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہزارہ برادری کے افراد کو فائرنگ کرکے سفاکانہ طریقے سے قتل کرنے کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کوجنت الفردوس میں اعلی ٰمقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)

ایم کیوایم خواتین پر ہونیوالے مظالم کیخلاف ہے، حق پرست ارکان قومی اسمبلی
’’علم کا اجالا۔۔۔باہمت ملالہ ‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں منعقد ہونے والے اجتماعات میں لاکھوں افراد کی
شرکت انتہا پسند دہشت گردوں کیخلاف ریفرنڈ م ہے
ملک بھر کے عوام طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مسلح افواج کے ساتھ ہیں
ملالہ ، شازیہ اور کائنات پر قاتلانہ حملہ انتہا ء پسند دہشت گردوں کا بزدلانہ عمل ہے
کراچی ۔۔۔16، اکتوبر2012ء
حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے زیر اہتمام ’’علم کا اجالا۔۔۔باہمت ملالہ ‘‘ کے عنوان سے ملک بھر میں منعقد ہونے والے اجتماعات میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت سے ثابت ہوگیا ہے کہ ہر قومیت ، مذہب اور مسلک کے عوام خودساختہ ڈنڈا بردار اور کلاشنکوف شریعت کے خلاف ہیں اور اسے اپنے اوپر زبردستی مسلط کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ سوات میں علم کی شمعیں روشن کرنے والی معصوم طالبات ملالہ ، شازیہ اور کائنات پر قاتلانہ حملہ انتہاء پسند دہشت گردوں کا بزدلانہ عمل ہے اور یہ حملہ ثابت کرتا ہے کہ طالبان دہشت گرد اسلام کے نام پر علم کے حصول پر نہ صرف پابندیاں عائدکرنا چاہتے ہیں بلکہ قائد اعظم کے پاکستان کو طالبان کا پاکستان بنا نا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام کے درمیان کتنے ہی اختلافات کیوں نہ ہوں مگر وہ طالبان دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائی اور ان کے خاتمے پر متفق ہیں لہٰذا طالبان دہشت گردوں کے ظلم وبربریت کے خلاف ملک بھر کے عوام مسلح افواج کی جانب دیکھ رہے ہیں اور ان کی آخری امیدیں مسلح افواج سے وابستہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم خواتین پر ہونیوالے مظالم کیخلاف ہے ،کارو کاری،ونی ،وٹہ سٹہ کی شادی ، پسند کی شادی کرنے والے جوڑ ے کو قتل کرنے جیسے واقعات ہوں یا سوات میں امن کی سفیر ملالہ، کائنات اور شازیہ پرقاتلانہ حملہ ہو قائد تحریک جنا ب الطاف حسین اور ایم کیوایم نے ان واقعات پر شدید مذمت کی ہے اور اپنے اس عمل سے ثابت کردیا ہے کہ وہ خواتین پر تشدد ظلم و زیادتی کیخلاف ہے اور رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے زیر اہتمام ملک بھر میں ’’علم کا اجالا ۔۔۔باہمت ملالہ ‘‘کے عنوان سے منعقد ہونے والے اجتماعات میں لاکھوں عوام کی شرکت دراصل انتہاء پسند دہشت گردوں کے خلاف ریفرنڈم ہے ۔

ایم کیوایم کے کارکنان کے انتقال پر جناب الطا ف حسین کا اظہارِافسوس
لندن :۔۔۔16، اکتوبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ایلڈرزونگ بلدیہ سیکٹر یونٹ 112-Aکے کارکن نظام الدین اور ایم کیوایم حیدر آباد زون سیکٹر اے یونٹ 3-A کے کارکن حاجی عبد الرفاق خان راجپوت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارا ن کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)دریں اثناء رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بھی نظام الدین اور حاجی عبد الرفاق خان راجپوت کے انتقال پر دلی افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگوار لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔(آمین)

کیمرہ مینوں نے عوام کے سامنے ہمیشہ حقائق اور معاشرے میں جنم لینے والی برائیوں کی نشاندہی کی
حیدرآباد سے حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی جانب سے حیدرآباد ٹی وی چینل کیمرہ مین ایسوسی ایشن
کے نومنتخب صدر عامر علی جنرل سیکٹریری عمرحیات سمیت تمام اراکین کو مبارک باد
حیدرآباد ۔۔۔16اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سید طیب حسین ،صلاح الدین ،وسیم حسین ،اکرم عادل اور سہیل یوسف نے حیدرآباد ٹی وی چینل کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عامر علی جنرل سیکٹریری عمرحیات سمیت تمام اراکین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے سامنے حقائق اور معاشرے میں جنم لینے والی برائیوں کی نشاندہی کرنے میں کیمرہ مین حضرات کا بڑا حصہ ہے اور انکے مسائل کے خاتمے میں نومنتخب عہدیداران اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ حق پرست قیادت نے ہمیشہ تمام طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کے جائز حقوق کی فراہمی میں انکی مد د و رہنمائی کی ہے اور آگے بھی کرتی رہی گی ۔

قائد تحریک نے حق پرست کارکنان کو سیاست برائے خدمت کا درس دیا اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم عوامی نمائندے اور ذمہ داران عوامی مسائل کے حل کیلئے روز و شب مصروف عمل رہتے ہیں، محمد قطب الدین
سکھر ۔۔۔۔۔16اکتوبر، 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جدوجہد غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی کیلئے ہے ، جناب الطاف حسین کو ملک کی غر یب اور مظلوم عوام سے انتہائی محبت ہے اور وہ ان کے حقوق کی جدوجہد سے کسی بھی طور دستبردار ہونے والے نہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر ایم کیو ایم سکھر زون کے انچارج محمد قطب الدین ،زونل ممبر طا ہر بند ھانی ،آصف انصا ری ،رحمت علی الطا فی اور نعیم قر یشی نے یوسی 05.Aاور 10.Aمیں کا رکنان کے جنرل ورکرز اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم عوامی انقلاب کے ذریعے کرپٹ لو گوں کا احتسا ب کر یگی ، ملک کے نا م نہاد سیا سی رہنما ملک کی دولت لو ٹنے میں مصروف ہیں ۔ ایم کیو ایم غر یبوں اور مز دوروں اور غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افرا د کی جماعت ہے اور کسی بھی ایسے عمل میں شریک نہیں ہوتی جس میں عوامی مفاد کے خلاف کوئی کام کیا جاتا ہو۔ قائد تحریک نے انقلا ب کا جوا علان کیا تھا وہ تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے ۔ قائد تحریک نے حق پرست کارکنان کو سیاست برائے خدمت کا درس دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم عوامی نمائندے اور ذمہ داران عوامی مسائل کے حل کے لئے روز و شب مصروف عمل رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مو جو دہ حا لا ت میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران وکا رکنان پر بھاری ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ ایم کیو ایم کے خلا ف کی جا نے والی سا زشوں کا نہ صر ف ڈٹ کر مقا بلہ کر یں بلکہ اپنے اخلا ق و عمل و کر دار سے ان کو نا کام بنا دیں اور ثا بت کر دیں کے وہ قا ئد تحر یک کے سچے اور وفا دار سپاہی ہیں ۔

ملک میں عدل و انصاف ہوگا تو کوئی بھی طاقت عوام پر اپنا نظام مسلط نہیں کرسکتی
ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے جوائنٹ انچارج ذوالفقارعلی خانزادہ کا سیکٹر ٹنڈو جام میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب

حیدرآباد: ۔۔۔16اکتوبر2012ء
قائد تحریک جنا ب الطا ف حسین کی شب و روزکی کو ششوں سے سندھ کے با شندوں میں پیدا کی گئی مصنوعی نفرت کا خا تمہ ممکن ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہا رایم کیو ایم حیدرآباد زون کے جوائنٹ انچارج ذوالفقارعلی خانزادہ نے سیکٹر ٹنڈو جام میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکٹر ٹنڈو جام کے ذمہ داران وکارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک کے فکر و فلسفہ اور تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ملک میں عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب ملک میں عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا تو کوئی بھی طاقت عوام پر جابرانہ اور متکبرانہ نظام مسلط نہیں کرسکتی اور عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والے ظلم و جبر کا راستہ روکا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک ملک بھر کی عوام کو انکے حقوق دلوانے کی جدو جہد میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہما رے لئے قائد تحریک کی زند گی مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے جنہوں نے حق پرستی کے سفر میں اپنے سگے بھا ئی اور بھتیجے کی قر با نی دینا گوارا کرلیا مگر ا صو لو ں پرسمجھو تہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک کی قیادت میں وہ دن دور نہیں جب ہم غریبوں کی حکمرانی کے خوا ب کو شرمندہ تعبیر ہو تے دیکھیں گے جس میں ہما ری آنے والی نسلوں کی بقاء اور کامیابی پوشیدہ ہے۔ تقریب سے ٹنڈو جام سیکٹر کے ذمہ داران نے بھی اظہار خیال کیا۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پرسندھ کی
معروف شخصیت اور جئے سندھ قومی محاذکے مرکزی چیرمین عبدالواحد آریسرکی مقامی ہسپتال میں
جاکر عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سلام اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
حیدرآباد :۔۔۔16اکتوبر2012ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد کے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین نے ایم کیوایم حیدرآباد کے ذمہ داران کے ہمراہ سندھ کی معروف شخصیت اورجئے سندھ قومی محاذکے مرکزی چیرمین عبدالواحد آریسرکی مقامی ہسپتال میں جاکر قائد تحریک کی جانب سے انکی عیادت اور انہیں قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار ، سلام اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور انکی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا ۔اس موقع پر عبد الواحد آریسر نے اپنی خیریت دریافت کرنے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے ذمہ داران و منتخب نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

قائدتحریک جناب الطاف حُسین نے سندھ دھرتی کے حقوق کیلئے آواز بلندکرکے ہمیشہ سندھ دھرتی کے سچے سپوت ہونے کا ثبوت پیش ، فرید احمد خان
میرپورخاص:۔۔۔۔۔16اکتوبر، 2012ء
قائدتحریک جناب الطاف حُسین نے سندھ دھرتی کے حقوق کیلئے آواز بلندکرکے ہمیشہ سندھ دھرتی کے سچے سپوت ہونے کا ثبوت پیش کیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے مضافاتی یوسیز سے آنے والے تحریک کے ہمدردوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے سندھ میں لسانی ومذہبی تفرقہ بازی ختم کرکے افہام وتفہیم اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم کرنیکی کوششیں کیں ہیں جسکی وجہ سے آج سندھ بھر میں تما م لوگ حق پرستی کے پرچم تلے تیزی سے جمع ہورہے ہیں اورسند ھ کے مستقل باشندوں کے درمیان فاصلے کم ہورہے ہیں ۔سندھ دھرتی کے باسی اپنے دوست اور دشمن کی پہچان کرچکے ہیں اور وہ اچھی طرح جان چکے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ غریب مظلوم ہاریوں، کسانوں اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے بلاتفریق رنگ ونسل اور مذہب کے تمام لوگوں کے مذہبی عقائد کے احترام کادرس دیااور قائدتحریک کی خصوصی ہدایت کے تحت حق پرست عوامی نمائندوں نے سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تعلیم، صحت ، پینے کے صاف پانی کے فلٹر پلانٹ، سیوریج سسٹم اور غریب عوام کو سستی ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے۔ جبکہ جو لوگ سندھ دھرتی میں رہنے والوں غریب ہاریوں اور کسانوں کے ووٹوں کے زریعے اسمبلیوں میں اقتدار کے مزے لوٹتے رہے ہیں انہوں نے سندھ دھرتی کے معصوم لوگوں کو نفرت ،جہالت ،بے روزگاری، کاروکاری،جبری مشقت اور جرائم پیشہ زندگی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن سندھ دھرتی کی یکجہتی اور اُسکے حقوق کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر کو اغواء کرنے کی سازش میں ملوث افراد کی
عدم گرفتاری کا نوٹس لے لیا، ،آئی جی آزاد کشمیر کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر تمام ملزمان گرفتار کرنے کی ہدایت
مظفر آباد۔۔۔۔۔16اکتوبر2012ء
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر کو اغواء کرنے کی سازش میں ملوث افراد کی عدم گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی آزاد کشمیر کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر تمام ملزمان گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضع کیا کہ ملزمان کی عدم گرفتاری کی صورت میں پولیس کے اعلیٰ افسران اور اہلکاران کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔ گذشتہ روز حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر نے اپنے اغواء میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کی جانب سے موثر کاروائی نہ ہونے اور پولیس کو تمام تر ثبوت مہیا کرنے کے باوجود ملزمان کے عدم گرفتار ی پر احتجاجاً کابینہ کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا تھا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے روایتی غفلت اور لاپرواہی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔ وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ پولیس کی سستی اور لاپرواہی کی وجہ سے عوام کا اعتماد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اٹھ رہا ہے پولیس افسران اپنی اور ماتحت اہلکاروں کی کارکردگی بہتر بنائے تاکہ عوامی نمائندوں اور عوام الناس کی جان و مال ، عزت و آبرو کو محفوظ بنایا جائے۔

آزاد کشمیر کی پارلیمنٹ میں حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر نے اپنے اغوا کی کوشش کرنے والے عناصر
کی عدم گرفتاری پر آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس کا احتجاجاً بائیکاٹ کیا
مظفر آباد:۔۔۔16،اکتوبر2012ء
آزاد کشمیر کی پارلیمنٹ میں حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر نے اپنے اغوا کی کوشش کرنے والے عناصر کی عدم گرفتاری پر آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس کا احتجاجاً بائیکاٹ کر دیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری مجید کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے دوران آئی جی آزاد کشمیر نے کابینہ کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جسکے دوران حق پرست وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر نے کابینہ میں سوال اٹھایا کہ چوبیس روز قبل انہیں اغواء کرنیکی سازش بے نقاب ہوئی اور اصغر آباد کے مقام پر کچھ لوگوں نے ڈرائیور کو اغواء کر کے ہاتھ پاؤں باندھ کر دریائے نیلم میں پھینکنے کی کوشش کی مگر آج تک اس سازش میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا گیا ، مقدمہ میں نامزد شخص نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے جبکہ جن افراد کی نشاندہی کی ہے وہ سر عام گھوم رہے ہیں مگر پولیس ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی ۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ جس ریاست میں وزیر حکومت محفوظ نہ ہو وہاں عام آدمی کا کیا حال ہو گا ۔ پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے انہیں تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے حکومت کے واضح احکامات کے باوجود پولیس کی جانب سے کاروائی نہ ہونے کو پولیس کی غفلت ، لاپرواہی ، سستی قرار دیا اور حکومت کی جانب سے اپنے احکامات پر عملدرآمد نہ کروا سکنے پروزیر اعظم ، کابینہ اور پولیس پر عملدرآمد کا اظہار کرتے ہوئے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ۔بعد ازاں وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی، وزیر بہبود آبادی عبدالماجد خان اور دیگر اراکین کابینہ نے طاہر کھوکھر کے ساتھ طویل مذاکرات کے دوران انہیں یقین دہانی کروائی کی حکومت آزاد کشمیر اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائے گی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہو گی جس کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ نے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کیا ۔

امن کی سفیر ملالہ یوسف زئی ، شازیہ اور کائنات سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ایم کیوایم کے تحت منعقد ہونے والے اجتماعات میں لاکھوں حق پرست عوام کی شرکت اور قائد تحریک کے دوٹوک اور جراتمندانہ موقف کو پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی جانب نئے سفر کا آغاز قرار دیا ہے، سید محمد علی شاہ
ٹنڈو الہ یار:۔۔۔۔16،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے سوات میں طالبان دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی امن کی سفیر ملالہ یوسف زئی ، شازیہ اور کائنات سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ایم کیوایم کے تحت منعقد ہونے والے اجتماعات میں حق پرست عوام کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت اور قائد تحریک کے دوٹوک اور جراتمندانہ موقف کو پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی جانب نئے سفر کا آغاز قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے زیر اہتمام ملک کے مختلف حصوں میں منعقد ہونے والے اجتماعات میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی عوام کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت نام نہاد طالبان دہشت گردوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتی ہے ۔عوام کی بڑی تعداد نے امن کی سفیر ملالہ یوسف زئی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے طالبان دہشت گردوں کی خود ساختہ ڈنڈا بردار ی شریعت کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ان سے وابستہ کارکنان سے پرزور تقاضہ کرتی ہے کہ وہ سب ایک زبان ہوکر طالبان دہشت گردوں کے ظلم و بربریت کے خلاف کھل کر آواز حق بلند کریں۔ بصورت دیگر نام نہاد طالبان دین اسلام کی خود ساختہ تشریح کے نام پر ملک کی سلامتی اور بقاء کو داؤ پر لگادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کا نام استعمال کرکے سیاست کا بازار گرم رکھنے والی مذہبی و سیاسی جماعتیں جو طالبان دہشت گردوں کی ظالمانہ کاروائیوں کے مختلف عذر تراش کرعوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی رہی ہیں ۔ درحقیقت ملک و قوم کے لئے طالبان سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہیں ۔ لہٰذا پاکستان کی سلامتی و بقاء کیلئے پوری قوم ایسے عناصر کا مکمل سیاسی و سماجی بائیکاٹ کرکے انکی منافقانہ سیاست کا باب ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ظلم کرنے والوں اور انکا ساتھ دینے والوں کا چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے ۔ طالبان دہشت گردوں کی مزموم کاروائیوں کے خلاف قائد تحریک نے جراتمندی کے ساتھ آواز بلندکر کے پورے پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والی عوام کے دلوں کی صحیح ترجمانی کی ہے جس کیلئے تمام حق پرست عوام اپنے محبوب قائد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ سید محمدشاہ و اراکین زونل کمیٹی نے مسلح افواج کے سربراہان اور ارباب اختیار و اقتدار سے پرزور اپیل کی ہے کہ ملک کی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کو قائم و دائم رکھنے کی خاطر دہشت گرد طالبان کے شیطانی نیٹ ورک کا فی الفور خاتمہ عمل میں لایا جائے ۔ اور پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ایک مثالی فلاحی مملکت بنانے کی جانب سفر کا آغاز کیا جائے ۔
 

*****
 

7/18/2024 4:18:49 AM