بصارت سے محروم افراد کے دلوں کی روشنی میرے دل و دماغ کو روشن رکھتی ہے، جناب الطاف حسین
بصارت سے محروم افراد کو ہر موقع پریاد رکھا جائے اور ان کی بلا تفریق ہر ممکن مدد کی جائے ،
بصارت سے محروم افراد کے عالمی دن کے موقع پر جناب الطاف حسین کا پیغام
لندن :۔۔۔15اکتوبر 2012ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بصارت سے محروم افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ بصارت سے محروم ایسے افراد جو معاشرے میں رونما ہونیوالی تبدیلیوں کو دیکھ نہیں سکتے ہیں لیکن انہیں محسوس کرسکتے ہیں لہٰذا ایسے افراد کو ہر موقع پریاد رکھا جائے اور ان کی بلا تفریق ہر ممکن مدد کی جائے تاکہ ان میں پائی جانیوالی محرومیوں کا فوری کا خاتمہ ہوسکے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد ہے کہ بصارت سے محروم بھائیوں اور بہنوں کو زندگی کے ہر شعبوں میں نمائندگی دی جائے جس کے ذریعے وہ نہ صرف اپنے اندر خود اعتماد ی کے جذبے کو پیدا کرسکیں بلکہ معاشرے میں باعزت زندگی گزار یں۔جناب الطا ف حسین نے بصارت سے محروم افراد سے کہاکہ آپ کے دلوں کی روشنی میرے دل و دماغ کو روشن رکھتی ہے اور آپ لوگوں کی ہمت نہ صرف میرے لئے بلکہ ایم کیوایم کے ایک ایک کارکن کیلئے حوصلہ بنتی ہے آپ سے دور ہوں لیکن میری فکر آپکی سفید چھڑی بنی ہوئی ہے تاوقت کہ میں آپ کو اسمبلیوں میں نمائند گی نہ دلوادو ں تا کہ اپنے حقوق کیلئے آپ بھی آواز اُٹھا سکیں اورمیں آپ کیلئے ان ایوانوں کے دروازے کھول کے رہوں گا۔
طالبان دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والی معصوم طالبات سے اظہار یکجہتی کے ملک بھر میں منعقد ہونے والے
اجتماعات میں شرکت کرنے والے عوام سے رابطہ کمیٹی کااظہار تشکر
اجتماعات میں عوام کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت طالبان دہشت گردوں کے خلاف ریفرنڈم ہے ، رابطہ کمیٹی
ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اب طالبان دہشت گردوں کے ظلم و بربریت پر مزید خاموشی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے
کراچی ۔۔۔15، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سوات میں طالبان دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی امن کی سفیر ملالہ یوسف زئی ، شازیہ اور کائنات سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں گزشتہ روزایم کیوایم کے تحت منعقد ہونے والے اجتماعات میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرنے والے نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین ، طلبہ و طالبات، علمائے کرام اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے دلی تشکر کااظہار کیا ہے اور ان اجتماعات میں عوام کی شرکت کو طالبان دہشت گردوں کے خلاف ریفرنڈم قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اب طالبان دہشت گردوں کے ظلم و بربریت پر مزید خاموشی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ طویل خاموشی اب ملک و قوم کی سلامتی پر کاری ضرب لگا رہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا اور یہاں طالبان دہشت گردوں کی خود ساختہ ڈنڈا بردار اور کلاشنکوف شریعت کے نفاذ کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف اب قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ظالم کو ظالم کہنے اور مظلوم کا ساتھ دینا ہی حق پرستی ہے اور قائد تحریک جناب الطا ف حسین نے طالبان دہشت گردوں کی کھلی بربریت اور دہشت گردی کے خلاف جن جراتمندانہ اور حقائق پر مبنی خیالات کا اظہار کیا ہے وہ قوم کی آواز ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مسلح افواج کے سربراہان اور ارباب اختیار و اقتدار سے اپیل کی کہ اب مزید مصلحت سے کام نہ لیاجائے ، ملک کے تحفظ ، قوم کے روشن مستقبل اور ترقی و خوشحالی کیلئے علم کے دشمن اور جہالت کے پجاریوں کا فی الفور خاتمہ کیاجائے اس کاروائی میں مسلح افواج اپنے آپ کو ہرگز تنہا نہ سمجھے کیونکہ طالبان دہشت گردوں کی ظلم و بربریت سے سب آگاہ ہیں اور مسلح افواج آگے بڑھے قوم اس کے ساتھ ہے۔ رابطہ کمیٹی نے طالبان دہشت گردوں کے خلاف تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اتحاد، مسلح افواج کے بلند حوصلے اور ملک و قوم کی سلامتی و بقاء کیلئے دعا بھی کی ۔
ملک بھر میں منعقدہ اجتماعات سے جناب الطا ف حسین کے فکر انگیز اور تاریخی خطاب کے نکات ہی ملک و قوم کی سلامتی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں
معصوم طالبات پر طالبان دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کے خلاف ملک بھر میں اجتماعات کا
مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی جانب سے زبردست خیر مقدم
طالبان دہشت گردوں سمیت ان کے حمایتیوں اور تعاون فراہم کرنے والوں کا بھی محاسبہ کیا جائے اور ان کے
کسی بھی جواز کو نہ سنا جائے بلکہ ملک و قوم کے مفاد کو مقدم رکھاجائے
قوم کی بیٹیوں پر طالبان دہشت گردوں کا حملہ ناقابل برداشت ہے اور ہماری غیرت اور حمیت کے سراسر خلاف ہے
طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ملک کا ایک ایک فرد مسلح افواج کے ساتھ ہے اور اپنے بچوں ، خواتین
اور اسلامی شعار کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہے
کراچی ۔۔۔15، اکتوبر2012ء
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوات میں طالبان دہشت گردوں کے ملالہ یوسف زئی ، شازیہ اور کائنات پر قاتلانہ حملے کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام اجتماعات کے انعقاد کا زبردست خیر مقدم کیا ہے اور اجتماعات سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر انگیز اور تاریخی خطاب کے نکات کو ملک و قوم کی سلامتی اور روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا ہے ۔ ملک بھر میں 42شہروں میں منعقدہ اجتماعات سے جناب الطا ف حسین کے ٹیلی فونک خطاب کے بعد ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اور مختلف زونل دفاتر میں پیغامات کا تانتا بندھ گیا ، پیغامات بھیجنے والوں نے جناب الطاف حسین کے خطاب کو انتہائی جرات مندانہ قرار دیا اوراس بات کی بھر پور تائید کی کہ پاکستان میں رہنے والے ایک ایک بچے ، مرد و خواتین کو طالبان کا پاکستان نہیں بلکہ قائد اعظم ؒ کا پاکستان چاہئے ۔ پیغامات ارسال کرنے والوں میں ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان کے علاوہ ڈاکٹرز ، انجینئرز ، علمائے کرام ، سیاسی و سماجی رہنما ، اساتذہ ، پروفیسرز ، وکلاء ، تاجر ، صنعتکار ، دکاندار اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد شامل ہے ۔ اپنے پیغامات میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان دہشت گرد کسی کے دوست نہیں ہیں بلکہ کھلے دشمن ہیں اور ان کی بربریت کا نشانہ مسلح افواج سمیت تما مسالک ، فقہہ اور مذاہب کے ماننے والے افراد بن چکے ہیں ، طالبان دہشت گردوں کے مذموم عزائم کے خلاف اب مسلح افواج کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی اور ملک و قوم کے روشن مستقبل کیلئے جہالت کے اندھیروں میں گم طالبان دہشت گردوں کو پاک سر زمین سے مٹانا ہوگا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو نام نہاد مذہبی جماعتیں طالبان دہشت گردوں کے معصوم طالبات پر قاتلانہ حملے پرکوئی بھی جواز پیش کرکے ان کی تائید و حمایت کررہی ہیں ان کے تانے بانے طالبان سے ملے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا طالبان دہشت گردوں کی بربریت دیکھ چکی ہے ، سوات میں بھی مسلح افواج نے ہمت و جرات کا مظاہرہ کرکے طالبان دہشت گردوں سے مردانہ وارمقابلہ کیا تھا اور انہیں پیچھے دھکیل دیا تھا اور آج ضرورت اس امر کی ہے کہ طالبان دہشت گردوں سمیت ان کے حمایتیوں اورتعاون فراہم کرنے والوں کا بھی محاسبہ کیا جائے اور ان کے کسی بھی جواز کو نہ سنا جائے اور ملک و قوم کے مفاد کو مقدم رکھاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں واحد لیڈر جناب الطاف حسین ہی ہیں جنہوں نے برسوں قبل طالبان دہشت گردوں اور ان کی بربریت کے خلاف نہ صرف حکمرانوں بلکہ قوم کے ایک ایک فردکو چیخ چیخ کر آگاہ کیا تھا لیکن اس وقت بھی نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے جناب الطاف حسین کے حقیقت پر مبنی خدشات کو واویلا قرار دیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ طالبان دہشت گرد علم کے دشمن ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سوات میں معصوم طالبات کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان دہشت گرد دراصل ان معصوم بچیوں سے خوفزدہ نہیں تھے بلکہ وہ علم اور اس کے ذریعے حاصل ہونے والی ذہنیت کے خلاف ہیں اور ترقی و خوشحالی اور روشن ضمیر سے خوفزدہ ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ملک کا ایک ایک فرد مسلح افواج کے ساتھ ہے اور اپنے بچے بچیوں ، خواتین اور اسلامی شعار کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کو قوم کی بیٹی کا خطاب دینے کا زبردست خیر مقدم کیا اور کہا کہ قوم کی بیٹیوں پر طالبان دہشت گردوں کا حملہ ناقابل برداشت ہے اور ہماری غیرت اور حمیت کے سراسر خلاف ہے ، اس ظلم و بربریت پر ہم ہرگز خاموش نہیں بیٹھ سکتے اور اب ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جناب الطاف حسین نے لال مسجد ، ڈرون حملوں ، گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بہیمانہ قتل کے واقعات پر اپنے جس مؤقف کا اظہار کیا ہے اس میں سچائی ہے اور ان معاملات پر ملک کے ہر ادارے کو مخلصی اور انصاف کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ورنہ ملک بھر کے عوام انہیں بھی طالبان دہشت گردوں کے معاون و مدد گار تصور کریں گے ۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے ملک بھر سے طالبان دہشت گردوں کے خاتمے ، ملک کی بقاء و سلامتی اور استحکام ، ملالہ یوسف زئی ، کائنات اور شازیہ سمیت قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔
متحدہ سوشل فورم لاہور کے انچارج مبین الدین قاضی ایڈووکیٹ اورممبر کرنل(ر)للت کمار ٹریسلر(ایل کے ٹریسلر) کو
ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں شامل کر لیا گیا
لاہور۔۔۔۔15 اکتوبر2012
گزشتہ روز ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں منعقدہ ذمہ داران کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان نے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں نئے شامل کئے جانیوالے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا ۔ اعلان کے مطابق متحدہ سوشل فورم لاہور کے انچارج مبین الدین قاضی ایڈووکیٹ اور کرنل (ر)للت کمار ٹریسلر (ایل کے ٹریسلر)کو ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں شامل کر لیا گیا ہے ۔اس موقع پر لاہور سے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن سید شاہین انور گیلانی ، ڈاکٹرشہزاد علی شمسی ، محترمہ طاہرہ آصف ، محترمہ بسمہ آصف سکھیرا اور لاہور زون کے انچارج ملک وسیم کھوکھر ، جوائنٹ انچارج محترمہ پروین اختر سمیت اراکین زونل و ڈسٹرکٹ کمیٹی ، متحدہ سوشل و لائرز فورم کے ذمہ داران اور شعبہ خواتین و ٹاؤنز کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
ایم کیوایم کونسل آف پروفیشنلز کے زیر اہتمام منعقدہ دعائیہ اجتماع میں ملالہ یوسف زئی سے اظہار یکجہتی
کراچی: ۔۔۔15، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کونسل آف پروفیشنلز کے زیر اہتمام گزشتہ روز دو تلوار کلفٹن پر سوات میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی امن کی سفیر اور ایوارڈٖیافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی ان کی ہم جماعت طالبات شازیہ اور کائنات کی صحت و سلامتی کیلئے دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا ۔جس میں کونسل آف پروفیشلزکے انچارج علی راشد و اراکین کمیٹی ، معروف کاروباری سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ڈاکٹر ، انجنےئرز ، وکلا ء پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں ، اینکرپر سنز سمیت معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اجتماع میں ملالہ یوسف زئی اور ان کی ہم جماعت طالبات کا ئنات اور شازیہ کو ان کی ہمت اور بہادری پر خراج تحسین پیش کیا اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ اجتماع کے شرکاء نے ملالہ یوسف زئی ، کائنات اور شازیہ کو تحریری طور پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کرتے ہوئے ان کی جلدو مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ایم کیو ایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کی تعزیت
کراچی: ۔۔۔15، اکتوبر2012ء
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 197کے کارکن عمیر احمد کے والد کمال احمد صدیقی، گلشن اقبال ٹاؤن کے سابق کونسلر اور گلشن سیکٹر یونٹ 67-A کے کارکن راغب عالم کے والد محمد سمیع اللہ ، قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 122-Aکے کارکن عبد العزیز کی والد ہ محترمہ نور جہاں بانو اور ایم کیو ایم ملیر سیکٹر ،یونٹ 99کے کارکن انور غوری کے بڑے بھائی محمد اقبال غوری کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کے اراکین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)
بانی وقائدتحریک جناب الطاف حُسین کا پیغام عزت اور غیرت سے جینے کا پیغام ہے ،فرید خان
اسلام تمام مذاہب اور انکی عبادت گاہوں کے احترم کا درس دیتا ہے ۔،میرپور خاص میں عمائدین شہر اور صحافیوں سے گفتگو
میرپورخاص:۔۔۔۔۔15،اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے کہاہے کہ بانی وقائدتحریک جناب الطاف حسین کا پیغام عزت اور غیرت سے جینے کا پیغام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی وقائدتحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کے سلسلے میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس کے بع عمائدین شہر اور معز ز صحافی حضرات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ چند مٹھی بھر ملک دشمن عناصر اسلام کے نام پر معاشرے میں قتل وغارت گری کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں جبکہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے اور اسلام تمام مذاہب اور انکی عبادت گاہوں کے احترم کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا چند لوگ" ملاازم "اور اپنے ذاتی مفادات کی بنیاد پر اسلام کو پور ی دنیا میں بدنام کرنے کی گھناونی سازش کررہے ہیں ایسے لوگ نہ صرف اسلام کی غلط تشریح پیش کرکے پوری دنیا میں امن وسلامتی کے مذہب کو بدنام کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں بلکہ ملک دشمن عناصر کو ملک کے خلاف کاروائی کرنے کا موقع بھی فراہم کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان سازشوں کو سمجھنا ہوگااور ان لوگوں پر بھی نظر رکھنی ہوگی جو ہمارے درمیان میں رہ کر اسلام اور ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں ۔ انہوں نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائدتحریک جناب ا لطا ف حسین نے ہمیشہ بغیر کسی خوف وخطر کے حق وسچ کی بات کی ہے اور وطن عزیز میں لوگوں کو عزت وآبرو سے جینے کا درس دیا ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم بھی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی عزت اور وقاراور انکے حقوق کے لئے سرگرم عمل ہوجائیں اور اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں پتھر کے دور کے بجائے ایک ترقی یافتہ دور میں زندگی گزار سکیں ۔
قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کو قائد اعظم محمدعلی جناح کے سوچ کے مطابق ایک آزاد اسلامی مملکت بنانا چاہتے ہیں،ایم کیوایم حیدر آباد زون
حیدرآباد:۔۔۔۔۔15 اکتوبر2012 ء
متحد ہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زونل انچارج محمدشریف و اراکین زونل کمیٹی نے کہاہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کو قائد اعظم محمدعلی جناح کے سوچ کے مطابق ایک آزاد اسلامی مملکت بنانا چاہتے ہیں اور اس اسلامی مملکت میں بسنے والے تمام مذاہب و مسالک اور قومیتوں کے عوام کو یکساں حقوق دلوانے کی جدوجہدمیں مصروف عمل ہیں ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین پاکستان کو ایک روشن خیال جمہوری ترقی پسند سیکولر مملکت دیکھنا چاہتے ہیں جہاں لوگوں کو برابر ی کے حقوق حاصل ہوں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں انتہاپسندی اپنے عروج پر ہے اس مشکل گھڑی میں قائد تحریک جناب الطاف حسین وہ واحد شخصیت ہیں جو بے باک انداز میں جمہوریت ،روشن خیالی اور مذہبی آزادی کے متعلق ببانگ دہل بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی طور پر کوشش کی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک میں بسنے والے تمام مذاہب و مسالک کے احترام کا درس دیاہے اورملک میں امن بھائی چارے کی فضاء کو قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے تمام مذاہب و مسالک کے علماء کرام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے دکھایاجو ملک کو مستحکم کرنے میں انتہائی اہم ہے۔
ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لئے ایک نسل کو اپنی خواہشات کی قربانی دینا ہوگی۔ افتخار اکبر رندھاوا
ملتان:۔۔۔۔۔15اکتوبر2012
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوانے کہا ہے کہ کرپٹ سیاسی کلچر نے ملک و قوم کی جڑیں کھوکھلی کر رکھیں ہیں اس فرسودہ سیاسی نظام کو تبدیل کرنے کے لئے ایک نسل کو اپنی خواہشات کی قربانی دینا ہوگی اور ایم کیو ایم ملک کی سب سے زیادہ منظم جماعت ہے جوکہ ہر قسم کے ظالمانہ اور فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہانیاں کے مختلف چکوک میں اپنے اعزاز میں دی جانے والی استقبالیہ کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان تقاریب میں جہانیاں سے تعلق رکھنے والے مختلف عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جن میں چک نمبر 114دس آر، چک نمبر 160دس آر، چک نمبر 103دس آر اوررحیم شاہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے استقبالیہ کی فرائض انجام دیئے ۔ استقبالیہ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اب جناب الطاف حسین کاپیغام حق پرستی پنجاب میں پہنچ چکا ہے اور اس مرتبہ سیاست کو خدمت کی بجائے کاروبار سمجھنے والوں کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا کیونکہ اب پنجاب کی عوام اپنے ووٹ کی طاقت کے ذریعے مفاد پرست سیاست دانوں کو مسترد کرنے کا تہیہ کر چکے ہیں ۔افتخار اکبر رندھاوا نے پنجاب خصوصاََ جہانیاں سے تعلق رکھنے والے بزرگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ جہانیاں کوپرامن ، خوشحال اور ترقی کرتا مثالی تحصیل بنانا چاہتے ہیں تو وہ مفاد پرست سیاستدانوں سے نجات کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کا اظہارِ تعزیت
حیدرآباد۔۔۔۔۔15 اکتوبر2012 ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف واراکین زونل کمیٹی نے سیکٹر اے یونٹ 3/Aکے یونٹ ممبرسابقہ وحق پرست کونسلرحاجی عبدالرفاق ولد عبدالرزاق کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔(آمین)