Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت چلنے والے اسپتال،ڈسپنسریوں اورمیٹرنٹی ہومز میں مختلف سہولیات کی مد میں 300%فیصد غیر قانونی ناجائز اضافہ فی الفوری واپس لیا جائے ، میڈیکل ایڈ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت چلنے والے اسپتال،ڈسپنسریوں اورمیٹرنٹی ہومز میں مختلف سہولیات کی مد میں 300%فیصد غیر قانونی ناجائز اضافہ فی الفوری واپس لیا جائے ، میڈیکل ایڈ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 8/24/2014
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت چلنے والے اسپتال،ڈسپنسریوں اورمیٹرنٹی ہومز میں مختلف سہولیات کی مد میں 300%فیصد غیر قانونی
ناجائز اضافہ فی الفوری واپس لیا جائے ، میڈیکل ایڈ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
فیسوں میں اضافہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو غریب طالبعلموں کی دسترس سے دور کرنے کی سازش ہے
کراچی کے عوام پورے ملک کو 65%فیصد سے زیادہ ریونیو فراہم کرتے ہیں انکے بنیادی حقوق سلب کرنا سراسر نا انصافی اور ظلم ہے، 
گورنر سندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات اسپتالوں میں سروس چارجز اورفیسوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیں
کراچی۔۔۔24اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج و اراکین نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت چلنے والے ہسپتال،ڈسپنسریوں اورمیٹرنٹی ہومز میں مختلف سہولیات کی مد میں 300%فیصد غیر قانونی ،ناجائز اضافے اور ENTILATORS,DIALYSIS,CT,SCAN,MRI ,Vاینکوبیٹرز،آپریشن تھیٹر،بیڈ چارجز،ڈائیٹ چارجز،ڈلیوری چارجز میں بے پناہ اضافہ کے آمرانہ فیصلے پر غم و غصہ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انچارج و اراکین میڈیکل ایڈ کمیٹی نے کہا کہ کراچی کے عوام پورے ملک کو 65%فیصد سے زیادہ ریونیو فراہم کرتے ہیں اس کے باوجود زندگی کی بنیادی سہولیات،صحت ،تعلیم و دیگر فیسوں کی مد میں بے پناہ اضافہ کرنا ظلم اور نا انصافی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔میڈیکل ایڈ کمیٹی نے کہا کہ ایک جانب سروس چارجز میں اضافہ اور دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران اپنی نااہلی اور کرپشن پر قابوپانے کے بجائے کراچی کے صحت کے اداروں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو غریب مریضوں اور طالبعلموں کی دسترس سے دور کرنے کی سازش کررہے ہیں۔میڈیکل ایڈ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں سے کراچی کے اسپتال ادویات سے محروم ہیں جبکہ موجود ہ ایڈمنسٹریٹر کراچی اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے بجائے ان اداروں میں تالا بندی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، جسکا براہ راست فائدہ پرائیویٹ کلینک اور پرائیویٹ اسپتالوں کو پہنچانا مقصود ہے جو کہ سراسر نا انصافی اور ظلم کے مترادف ہے۔میڈیکل ایڈ کمیٹی نے اپنے بیان میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ صحت سے متعلق اداروں اور کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فیسوں میں اس غیر قانونی اور ناجائز اضافے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور ہر سطح پر مذاحمت کی جائے گی۔ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج و اراکین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں میں سروس چارجز میں حالیہ اضافہ اور کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی فیسوں میں اضافے کافیصلہ فی الفور واپس لیا جائے اور ذمہ دار افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹاکر اہل افسران کو تعینات کیا جائے۔


9/29/2024 2:18:13 PM