Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبائی محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے مرکزی داخلہ پالیسی واضح نہ کرنے اور طلباء کو داخلہ فارم میسر نہ ہونے پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کا اظہار مذمت


صوبائی محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے مرکزی داخلہ پالیسی واضح نہ کرنے اور طلباء کو داخلہ فارم میسر نہ ہونے پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کا اظہار مذمت
 Posted on: 8/19/2014
صوبائی محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے مرکزی داخلہ پالیسی واضح نہ کرنے اور طلباء کو داخلہ فارم میسر نہ ہونے پر حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کا اظہار مذمت
مرکزی داخلہ پالیسی واضح نہ کرنا اور طلبہ کو فارم میسر نہ ہونا محکمہ تعلیم سندھ کی سست روی اور نااہلی ہے، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی 
محکمہ تعلیم سندھ کو تجربہ گاہ نہ بنایا جائے اور سابقہ تعلیمی پالیسی برقرار رکھی جائے، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی
گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ داخلہ پالیسی واضح نہ کرنے اور طلباء کو داخلہ فارم میسر نہ ہونے کا فی الفو رنوٹس لیں
داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے لیکن طلباء داخلہ فارم کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی
کراچی ۔۔۔19، اگست2014ء 
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے صوبائی محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کالجز میں داخلے کیلئے مرکزی داخلہ پالیسی واضح نہ کئے جانے اور طلبہ و طالبات کو داخلے کے فارم میسرنہ ہونے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے صوبائی محکمہ تعلیم سندھ کی سست روی اور نااہلی قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ یکم اگست سے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے لیکن طلبہ و طالبات داخلہ فارم کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور انہیں اپنا تعلیمی مستقبل تاریک دیکھائی دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو سے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے ملاقات کرکے مرکزی داخلہ پالیسی واضح کرنے اور داخلے کے فارم طلباء کو میسر نہ ہونے کے باعث طلباء میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود محکمہ تعلیم سندھ غیر منطقی روش پر گامزن ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس نے تعلیم جیسے شعبے کو اپنی نااہل پالیسیوں کی تجربہ بنا لیا ہے ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے مرکزی داخلہ پالیسی واضح نہ کئے جانے اور طلباء کو داخلہ فارم کے حصول کیلئے لاحق شدید مشکلات اور پریشانیوں کا فی الفور نوٹس لیاجائے ، سابقہ داخلہ پالیسی بحال کی جائے تاکہ میرٹ کو برقرار رکھاجاسکے ۔ 

9/29/2024 2:16:36 PM