Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئٹہ میں سمنگلی ایئر بیس اور خالد آرمی ایوی ایشن بیس پر دہشت گردوں کے بیک وقت حملوں پر الطاف حسین کااظہار مذمت


کوئٹہ میں سمنگلی ایئر بیس اور خالد آرمی ایوی ایشن بیس پر دہشت گردوں کے بیک وقت حملوں پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 8/15/2014
کوئٹہ میں سمنگلی ایئر بیس اور خالد آرمی ایوی ایشن بیس پر دہشت گردوں کے بیک وقت حملوں پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
دہشت گردوں کی کارروائی بدترین ہے اور ملک کی سلامتی پر کھلا حملہ ہے ، الطاف حسین 
سیکورٹی فورسز نے حملے کو جواں مردی ، بہادری اور جرات سے ناکام بنایا جس پر افسران اور اہلکار وں کو جس قدر خراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے ، الطاف حسین 
حملے میں زخمی ہونیوالے سیکورٹی اہلکاروں اور دیگر افراد سے اظہار ہمدردی اور جلد و مکمل صحت یابی کیلئے الطاف حسین کی دعا 
لندن:۔۔۔15اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے دہشت گردوں کے کوئٹہ میں سمنگلی ائیربیس اورخالدآرمی ایوی ایشن بیس پربیک وقت حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوران حملوں کو بد ترین کارروائی اور ملک کی سلامتی پر کھلا حملہ قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے باوجود دہشت گردوں کا سمنگلی ایئر بیس اور خالد آرمی ایو ی ایشن پر حملہ کرناکھلی دہشت گردی ہے اور یہ حملے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی سازش کا تسلسل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے سمنگلی ایئر بیس اور خالد آرمی ایوی ایشن بیس پر دہشت گردوں کے حملوں کو جس جواں مردی سے ناکام بنایا اور ان کا قلع قمع کیا اس پر سیکورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کو جس قدر خراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے بیک وقت حملوں کی بدترین ناکامی سے ثابت ہوگیا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی بہادری ، جرات اور حب الوطنی کے سامنے دہشت گرداپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے دہشت گردوں کے حملے میں متعدد سیکورٹی اہلکاروں اور دیگر افراد کے زخمی ہونے پر دلی ہمدردی کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں سمنگلی ایئر بیس اور خالد آرمی ایوی ایشن پر ایک ساتھ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے سر پرستوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور ملک بھر سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے مثبت اور ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 

9/29/2024 2:20:03 PM