Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکافون پر رابطہ، موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہء خیال


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکافون پر رابطہ، موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہء خیال
 Posted on: 8/13/2014

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکافون پر رابطہ، موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہء خیال
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کوپاکستان کے یوم آزادی کی دلی مبارکبادپیش کی
اس وقت اصولی طورپرقوم کوجشن آزادی مناناچاہیے لیکن بدقسمتی سے آج ملک شدیدسیاسی بحران کا سامناکررہاہے۔الطاف حسین
وفاقی حکومت نے رکاوٹیں ہٹانے کااعلان تو کردیاہے تاہم اطلاعات آرہی ہیں کہ لاہور ، خصوصاًماڈل ٹاؤن اورملحقہ علاقوں میں اب تک کوئی رکاوٹ نہیں ہٹائی گئی ہے۔ الطاف حسین
آپ موجودہ بحران کوبھی دانشمندی اورفہم وفراست سے حل کرانے کیلئے ایک مرتبہ پھراپنا کردار ادا کریں۔الطاف حسین
آپ اورآپ کی جماعت کی دل سے عزت کرتاہوں۔چوہدری محمد سر ور
موجودہ سیاسی تعطل کے خاتمہ کیلئے بھی اپناکرداراداکرنے کوتیارہوں۔ گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور

لندن۔۔۔ 13 اگست 2014 ء
گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے بدھ کورات گئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین سے فون پر رابطہ کیااور موجودہ سیاسی صورتحال پران سے تفصیلی تبادلہء خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کوپاکستان کے یوم آزادی کی دلی مبارکبادپیش کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کودشمنوں سے محفوظ رکھے اوراسے ترقی وکامرانی عطاکرے۔ جناب الطاف حسین نے گورنرپنجاب سے کہا کہ یوم آزادی آچکا ہے اوراس وقت اصولی طورپرقوم کوجشن آزادی مناناچاہیے لیکن بدقسمتی سے آج ملک شدیدسیاسی بحران کا سامناکررہاہے۔ کنٹینرز اور رکاوٹوں کی وجہ سے لاکھوں عوام شدیدمشکلات کا شکارہیں۔وفاقی حکومت نے رکاوٹیں ہٹانے کااعلان تو کردیاہے تاہم اطلاعات آرہی ہیں کہ لاہور ، خصوصاًماڈل ٹاؤن اورملحقہ علاقوں میں اب تک کوئی رکاوٹ نہیں ہٹائی گئی ہے اورلوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے گورنرپنجاب سے کہاکہ وہ موجودہ سیاسی بحران کے خاتمہ کیلئے مسلسل مختلف تجاویزاورحل پیش کررہے ہیں تاہم معاملات اب بھی کسی حل کی جانب بڑھتے دکھائی نہیں دے رہے ۔ انہوں نے گورنرپنجاب سے مزید کہاکہ گزشتہ دنوں ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان آمدپر جوبحران پیداہوا تھا اس کوخوش اسلوبی سے حل کرنے میں آپ نے نہایت اہم کردار اداکیا تھا اورمیں آپ سے درخواست کرتاہوں کہ آپ موجودہ بحران کوبھی دانشمندی اورفہم وفراست سے حل کرانے کیلئے ایک مرتبہ پھراپنا کردار ادا کریں ۔ رکاوٹیں اورکنٹینرز اب تک نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے عوام، خصوصاً ماڈل ٹاؤن کے رہائشی شدیدمشکلات کاشکارہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اس مسئلے کوانسانی ہمدردی کی بنیادوں پر فوری حل کرایا جائے ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں آپ اورآپ کی جماعت کی دل سے عزت کرتاہوں کیونکہ آپ صحیح معنوں میں مڈل کلاس کی نمائندگی کرتے ہیں اورغریب ومتوسط طبقہ کے ترجمان ہیں اورخودمیراتعلق بھی مڈل کلاس سے ہے ، میں یہ بات ماضی میں بھی کہہ چکا ہوں کہ آپ کولاکھوں عوام کی حمایت حاصل ہے اورآپ کی جماعت ایک بڑی جمہوری جماعت ہے جس نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ گورنرپنجاب نے کہاکہ میں نے گزشتہ دنوں علامہ طاہرالقادری کی پاکستان آمد پیداہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپناکردار ادا کیا تھااورمیں موجودہ سیاسی تعطل کے خاتمہ کیلئے بھی اپناکرداراداکرنے کوتیارہوں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کنٹینرز اوردیگر رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم اس دوران عوام کی آمدورفت کی اجازت ہے اورحکومت پنجاب نے صوبائی انتظامیہ کوواضح ہدایات جاری کردی ہیں کہ کسی کی آمدورفت میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ جناب الطاف حسین نے گورنرپنجاب کوموجودہ مشکل حالات میں دانشمندانہ اورمفاہمانہ کرداراداکرنے پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔


9/29/2024 2:19:12 PM