Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹانے کے فیصلے پر وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ شہبازشریف، کابینہ خصوصاً وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا ہزاروں دعاؤں کے ساتھ شکریہ ادا کرتا ہوں۔ الطاف حسین


کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹانے کے فیصلے پر وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ شہبازشریف، کابینہ خصوصاً وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا ہزاروں دعاؤں کے ساتھ شکریہ ادا کرتا ہوں۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/13/2014
کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹانے کے فیصلے پر وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ شہبازشریف، کابینہ خصوصاً وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا ہزاروں دعاؤں کے ساتھ شکریہ ادا کرتا ہوں۔ الطاف حسین
حکومت نے کنٹینرز اور رکاوٹیں ختم کرکے اور مارچ کی اجازت دیکر جمہوریت کا پاس رکھا۔ الطاف حسین
حکومت کے اس فیصلے سے مارچ کے دوران تصادم، تشدد اور قتل و غارتگری کا خطرہ ٹل گیا۔ الطاف حسین
لانگ مارچ کرنے والی جماعتیں یوم آزادی کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے اپنے مارچ کو مکمل طور پر پرامن رکھیں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہریوں کا کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہو، کسی قسم کی کوئی توڑپھوڑ نہ ہو۔ الطاف حسین کی اپیل
عوام یوم آزادی جوش و خروش سے منائیں، حسب توفیق صدقہ دیں اور غریبوں کو کھانا کھلائیں۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔13 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے لانگ مارچ کے دوران کنٹینرز اوررکاوٹیں ختم کرنے کے حکومتی فیصلے پر وزیراعظم میاں محمدنوازشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف، وفاقی کابینہ کے ارکان خصوصاًوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکا ہزاروں دعاؤں کے ساتھ خصوصی شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے جمہوریت کاپاس رکھا اور کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹاکر لانگ مارچ کی اجازت دی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ خدا کا شکر ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے مارچ کے دوران تصادم،تشدد اورقتل وغارتگری کاخطرہ ٹل گیا۔ انہوں نے کہاکہ میں لانگ مارچ کرنے والی جماعتوں سے ایک بارپھراپیل کرتاہوں کہ وہ یوم آزادی کے تقدس کاخیال رکھتے ہوئے اپنے مارچ کومکمل طورپرپرامن رکھیں اوراس بات کویقینی بنائیں کہ انکے مارچ کے دوران شہریوں کاکوئی جانی ومالی نقصان نہ ہو، کسی قسم کی کوئی توڑ پھوڑ نہ ہو،کوئی دیواراورکوئی گملہ تک نہ ٹوٹے۔ جناب الطاف حسین نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منائیں اور یوم آزادی پرخوشی ضرور منائیں لیکن اس خوشی میں حسب توفیق صدقہ دیں اورغریبوں کو کھانا کھلائیں۔

9/29/2024 2:19:25 PM