Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور میں کھڑے کئے گئے کنٹینرز،ٹرالرز اوردیگررکاوٹوں کو ہٹانے کے فوری احکامات جاری کئے جائیں۔ وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا پرزورمطالبہ


لاہور میں کھڑے کئے گئے کنٹینرز،ٹرالرز اوردیگررکاوٹوں کو ہٹانے کے فوری احکامات جاری کئے جائیں۔ وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا پرزورمطالبہ
 Posted on: 8/13/2014
لاہور میں کھڑے کئے گئے کنٹینرز،ٹرالرز اوردیگررکاوٹوں کو ہٹانے کے فوری احکامات جاری کئے جائیں۔ وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا پرزورمطالبہ
ان رکاوٹوں سے سب سے زیادہ متاثر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے غریب مزدور اورمحنت کش ہیں جو ہر روزمحنت کرکے اپنے اہل خانہ کاپیٹ پالتے ہیں۔الطاف حسین
شاہراہیں بند ہونے سے مریضوں کواسپتال لانے لیجانے میں بھی شدید دشواریوں کاسامناہے۔الطاف حسین
حقوق انسانی کی تمام تنظیمیں ، سول سوسائٹی کی انجمنیں، وکلاء برادری اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھیان ظالمانہ اورآمرانہ اقدامات کے خلاف آواز احتجاج بلندکریں
لندن۔۔۔13 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ وہ لاہور کے مختلف علاقوں میں کھڑے کئے گئے کنٹینرز،ٹرالرز اوردیگررکاوٹوں کوایس او ایس بنیادوں پر ہٹانے کے فوری احکامات جاری کریں۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ کئی روزسے لاہورشہرمیں پولیس وانتظامیہ نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں جس سے روزگار، کاروباراورملازمت پر جانے والے افرادکوشدید رکاوٹوں کاسامناہے۔ ان رکاوٹوں سے سب سے زیادہ متاثر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے وہ غریب مزدور اورمحنت کش ہیں جو ہر روزمحنت کرکے اپنے اہل خانہ کاپیٹ پالتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ شاہراہیں بندہونے سے مریضوں کواسپتال لانے لیجانے میں بھی شدید دشواریوں کاسامناہے۔ جناب الطاف حسین نے حقوق انسانی کی تمام تنظیموں ، سول سوسائٹی کی تمام انجمنوں، وکلاء برادری اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادسے بھی اپیل کی کہ و ہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے ان ظالمانہ اورآمرانہ اقدامات کے خلاف اپنے ظرف وضمیر کے مطابق آواز احتجاج بلندکریں۔جناب الطاف حسین نے بیان کے آخرمیں ایک مرتبہ پھر وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے انسانیت کے نام پر پرزوراپیل کی کہ وہ لاہورکی مقامی انتظامیہ ، پولیس حکام اوراداروں کولاہور اوردیگرعلاقوں میں کھڑے کئے گئے کنٹینرز،ٹرالرز اوردیگررکاوٹوں کو ہٹانے کے فوری احکامات جاری کریں تاکہ شہریوں کم ازکم یومیہ اجرت پر کام کرنے والے غریب مزدورایک وقت کی روزی روٹی کمانے کے قابل ہوسکیں۔


9/29/2024 2:17:20 PM