Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے نام پر وزیراعظم نواز شریف، عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے اپیل کرتاہوں کہ وہ معاملات کے حل کیلئے فوری طور پر بات چیت کا آغاز کریں، الطاف حسین


پاکستان کے نام پر وزیراعظم نواز شریف، عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے اپیل کرتاہوں کہ وہ معاملات کے حل کیلئے فوری طور پر بات چیت کا آغاز کریں، الطاف حسین
 Posted on: 8/12/2014
پاکستان کے نام پر وزیراعظم نواز شریف، عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری سے اپیل کرتاہوں کہ وہ معاملات کے حل کیلئے فوری طور پر بات چیت کا آغاز کریں، الطاف حسین
یوم آزادی کے نام پر تمام فریقین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خدارا وہ ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر آج ہی رات مل بیٹھیں اور اس وقت تک نہ اٹھیں جب تک کسی نتیجہ پر نہ پہنچ جائیں
آج کی رات بڑی نازک ہے، یہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کوئی ایکشن لیا جاسکتا ہے ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کو گرفتار یاحفاظتی تحویل میں لیا جاسکتا ہے، اگر ایسا کیا گیا تو اس سے حالات کے مزید بگڑنے کا خدشہ ہے
میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ جو بھی مارچ کرنا چاہے حکومت کو اسے مارچ کرنے دینا چاہیے
اگر حکومت کسی عوامی مارچ کے خلاف ایکشن لے گی تو اس سے تصادم کا خطرہ ہے اور میں تصادم کی حمایت نہیں کرسکتا
جمہوریت کی بقاء کیلئے محاذ آرائی سے گریز کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے، بات چیت سے بڑے سے بڑے مسائل حل ہوسکتے ہیں
لندن۔۔۔12 اگست 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں ملک کی سلامتی، جمہوریت کی بقاء اورانسانی جانوں کے تحفظ کیلئے وزیراعظم میاں نواز شریف، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اورپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے پاکستان کے نام پر اپیل کرتاہوں کہ وہ معاملات کے حل کیلئے کوئی وقت ضائع کئے بغیر فوری طورپر بات چیت کاآغاز کریں، آج ہی رات مل بیٹھیں اوراس وقت تک نہ اٹھیں جب تک کسی نتیجہ پر نہ پہنچ جائیں۔ ملک میں جاری موجودہ سیاسی بحران پراظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوریت کی بقاء کیلئے محاذآرائی سے گریزکرنے کاواحدراستہ بات چیت ہے، بات چیت سے بڑے سے بڑے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دوروزبعدپاکستان کا یوم آزادی ہے اورمیں یوم آزادی کے نام پر ہی تمام فریقین سے یہ اپیل کرتاہوں کہ وہ خدارا وہ ضداورہٹ دھرمی چھوڑکرفوری طورپر بات چیت کاآغازکریں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ آج کی رات بڑی نازک ہے اوریہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کوئی ایکشن لیاجاسکتاہے، پہلے پاکستان عوامی تحریک کے خلاف ایکشن ہوگا اور پھر تحریک انصاف کونشانہ بنایاجائے گا۔یہ بھی اطلاعات مل رہی ہیں کہ ڈاکٹرطاہرالقادری اورعمران خان کوگرفتار یاحفاظتی تحویل میں لیا جاسکتا ہے، اگر ایسا کیا گیا تواس سے حالات کے مزید بگڑنے کاخدشہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے مؤقف کیلئے جلسہ ،جلوس، احتجاج یامارچ کرنا ہر جماعت کاحق ہے اورمیں ذاتی طورپر سمجھتا ہوں کہ جوبھی مارچ کرناچاہے حکومت کو اسے مارچ کرنے دیناچاہیے ، اگرحکومت کسی عوامی مارچ کے خلاف ایکشن لے گی اور طاقت کااستعمال کرے گی تو اس سے تصادم کاخطرہ ہے اورمیں تصادم کی حمایت نہیں کرسکتا۔ ملک میں نظام کی تبدیلی کے بارے میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں خودفرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف ہوں اورنظام کی تبدیلی کے لئے گزشتہ 37برسوں سے جدوجہدکررہاہوں، عوام میں اپناپیغام پھیلا رہا ہوں، آج ایم کیوایم پورے پاکستان میں پھیل چکی ہے، وقت آئے گاکہ ہم بلٹ کے ذریعے نہیں بلکہ بیلٹ کے ذریعے فرسودہ نظام کاخاتمہ کریں گے، ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لائیں گے اور آئینی اصلاحات بھی کریں گے۔

9/29/2024 2:17:07 PM