Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں کنٹینرز اور گاڑیوں کے ذریعے بند کی گئی سڑکوں اور راستوں کو فی الفور کھولا جائے۔ الطاف حسین


لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں کنٹینرز اور گاڑیوں کے ذریعے بند کی گئی سڑکوں اور راستوں کو فی الفور کھولا جائے۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/10/2014
لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں کنٹینرز اور گاڑیوں کے ذریعے بند کی گئی سڑکوں اور راستوں کو فی الفور کھولا جائے۔ الطاف حسین
لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں سے جو اطلاعات موصول ہورہی ہیں وہ انتہائی دردناک ہیں
مریض اسپتال پہنچنے کیلئے گاڑیوں میں پڑے تڑپ رہے ہیں، حاملہ عورتیں گاڑیوں میں تکلیف سے کراہ رہی ہیں، ڈاکٹرز، نرسیں اور پیر امیڈیکل اسٹاف تک اسپتال نہیں پہنچ پارہے ہیں
شاہراہوں، سڑکوں اور راستوں کو بند کردینا اور شہریوں کو محصور کردینا سراسر ظلم ہے، خدارا راستوں کو کھولا جائے
لوگوں کو یوم شہداء میں شرکت کرنے دیں۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا خصوصی انٹرویو میں اظہار خیال
لندن۔۔۔10،اگست2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں نوازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، وفاقی حکومت اورپنجاب کی صوبائی حکومت کوخدااوررسولؐ کاواسطہ دیتے ہوئے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ لاہور اورپنجاب کے مختلف شہروں میں کنٹینرز،ٹرکوں اوردیگررکاوٹوں کے ذریعے جن سڑکوں اورراستوں کو بند کیا گیا ہے انہیں فی الفور کھولاجائے اورراستے بندہونے سے شہریوں کودرپیش اذیتوں اورپریشانیوں کاخاتمہ کیاجائے۔آج صبح ایک خصوصی انٹرویومیں جناب الطاف حسین نے کہا کہ لاہور اور پنجاب کے دیگرشہروں سے جواطلاعات موصول ہورہی ہیں وہ انتہائی دردناک ہیں، لاہورآنے والی تمام سڑکوں اورراستوں کوبلاک کردیا گیاہے،تمام گاڑیوں حتیٰ کہ ایمبولینسوں کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنی منزلوں پرنہیں پہنچ پارہے ہیں، مریض اسپتال پہنچنے کیلئے گاڑیوں میں پڑے تڑپ رہے ہیں،کئی افراد جاں کنی کے عالم میں ہیں،حاملہ عورتیں گاڑیوں میں تکلیف سے کرارہی ہیں ،ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرامیڈیکل اسٹاف تک اسپتال نہیں پہنچ پارہے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اوروفاقی وصوبائی حکومت سے دردمندانہ اپیل کی کہ تمام شاہراہوں، سڑکوں اورراستوں کوبندکردینااور شہریوں کومحصورکردینا سراسر ظلم ہے، خدارا راستوں کوکھولاجائے،اگرتمام نہیں توکوئی راستہ توکھولاجائے،اگرحکومت وانتظامیہ کویہ ڈر ہے کہ راستے کھولنے سے کوئی دہشت گرد گھس آئے گاتوآپ پولیس کے ذریعے گاڑیوں کوچیک کرلیں لیکن لوگوں کوکم ازکم اسپتال جانے دیاجائے۔لاہورمیں پیٹرول پمپ تک بندہیں اورعوام کوشدیدپریشانیوں کاسامناہے۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کوجان ومال کا تحفظ اورزندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکمرانوں کافرض ہے۔جناب الطاف حسین نے حکومت سے کہاکہ وہ لوگوں کویوم شہداء میں شرکت کرنے دیں لوگ یوم شہداء میں قرآن مجیداورتسبیح پڑھ رہے ہیں لہٰذالوگوں کی شرکت پر پابندی نہ لگائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 14اگست کسی ایک جماعت کا دن نہیں بلکہ اس روزپوری قوم یوم آزادی مناتی ہے لہٰذاظلم وبربریت کا سہارا لے کر یوم آزادی کوظلم وبربریت کے دن میں تبدیل نہ کریں۔

9/29/2024 2:16:46 PM