Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور میں سکھ تاجر کے قتل اور دو سکھ تاجروں کو زخمی کیے جانے کے واقعہ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت


پشاور میں سکھ تاجر کے قتل اور دو سکھ تاجروں کو زخمی کیے جانے کے واقعہ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 8/7/2014 1
پشاور میں سکھ تاجر کے قتل اور دو سکھ تاجروں کو زخمی کیے جانے کے واقعہ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
اس طرح کے افسوسناک واقعات سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، الطاف حسین
پاکستان پر مذہبی اقلیتوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کہ اس کے مسلمان باشندوں کا ہے، الطاف حسین
حکومت مذہبی اقلیتوں کو جان ومال کا تحفظ فراہم کرے، الطاف حسین
اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا انسانی ، اخلاقی، قومی اور آئینی فریضہ ہے، الطاف حسین
حکومت ملک کے تمام باشندوں کو رنگ، نسل، زبان، جنس، مسلک، مذہب اور عقیدہ کے تعصب سے بالاتر ہوکر انصاف فراہم کرے
مقتول اور زخمی سکھ تاجروں کے اہل خانہ سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔7، اگست2014ء
متحد قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکھ تاجر جگموہن سنگھ کے قتل اور دوسکھ تاجروں کو زخمی کیے جانے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے افسوسناک واقعات سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پر دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا بھی اتناہی حق ہے جتنا اس کے مسلمان باشندوں کا اور جوعناصر ملک کی مذہبی اقلیتوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں وہ کسی بھی طرح پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہیں۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ تمام صوبائی حکومتوں اوروفاق کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں کو جان ومال کا تحفظ اور انکے عقائد کے مطابق عبادت کرنے کا حق فراہم کریں۔ ملک کے تمام باشندوں کو رنگ ،نسل ، زبان،جنس، مسلک، مذہب اور عقیدہ کے تعصب سے بالاتر ہوکر حق وانصاف فراہم کرنا حکومت کا انسانی ، اخلاقی ، قومی اورآئینی فریضہ ہے ۔ 
جناب الطاف حسین نے مقتول اور زخمی سکھ تاجروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اورکارکنان دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔

9/29/2024 2:21:47 PM