Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں معمولی بارش کے بعد شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ، نکاسی آب کی بد ترین صورتحال ، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ جگہ گندا پانی جمع ہونے اور کچرے کے ڈھیر لگ جانے پر را بطہ کمیٹی کااظہار تشویش


کراچی میں معمولی بارش کے بعد شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ، نکاسی آب کی بد ترین صورتحال ، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ جگہ گندا پانی جمع ہونے اور کچرے کے ڈھیر لگ جانے پر را بطہ کمیٹی کااظہار تشویش
 Posted on: 8/2/2014 1
کراچی میں معمولی بارش کے بعد شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ، نکاسی آب کی بد ترین صورتحال ، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ جگہ گندا پانی جمع ہونے اور کچرے کے ڈھیر لگ جانے پر را بطہ کمیٹی کااظہار تشویش
بارش نے بلدیہ عظمی ٰ کراچی کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کے باعث شہریوں کو جن مشکلات اور پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے وہ لمحہ فکریہ ہے، رابطہ کمیٹی
بلدیہ عظمی کراچی ، کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کی ناقص کارکردگی اور غفلت کے مظاہرے پر باز پرس کی جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔2، اگست2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں معمولی بارش کے بعدشہر بھر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور نکاسی آب کی بد ترین صورتحال کے باعث شہریوں کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافے پر گہر ی تشویش کااظہار کیا ہے اور کہا کہ بارش نے بلدیہ عظمی ٰ کراچی کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں بارش کے بعد شاہراہوں ، سڑکوں ، گلیوں اور محلوں میں اب تک گندہ پانی جمع ہے ، نالوں کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کے سبب نکاسی آب کا مسئلہ کئی علاقوں میں سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر دکھائی دے رہے ہیں جن سے تعفن اٹھ رہا ہے اور حشرت الارض کی افزائش ہورہی ہے جبکہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کی صحت مند زندگی پر نہ صرف اثر انداز ہورہے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ کا بڑا سبب بن رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے یہاں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کے باعث بارش کے بعد شہریوں کو جن مشکلات اور پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے وہ ارباب اختیار و اقتدار کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور کراچی اور اس کے شہریوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے اور انہیں بلدیاتی سہولیات سے محروم رکھنے کا عمل ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ ایک جانب شہری بارش کے سبب ہونے والی مشکلات اور پریشانیوں سے دوچار ہیں تو دوسری جانب پانی اور بجلی کے بحران نے شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی اور ان کے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک کو شہریوں کی مشکلات اور پریشانیوں کا احساس کرنا چاہئے اور نکاسی آب کی صورتحال بہتر کرکے ، پانی کی فراہمی مستقل بنا کر اور بجلی کی ترسیل کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لاکر شہریوں کو ذہنی اذیت سے فی الفور نجات دلائی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہری اداروں کی ناقص کارکردگی کا خمیازہ شہری بھگتنے پر مجبور ہیں۔ رابطہ کمیٹی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں معمولی بارش کے بعد صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ، نکاسی آب کی بد ترین صورتحال ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگنے اور بارش کا پانی کھڑا ہوجانے کی سنگین صورتحال کا فی الفور تدارک کیاجائے ، بارش کے بعد بلدیہ عظمی کراچی ، کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کی ناقص کارکردگی اور غفلت کے مظاہرے پر باز پرس کی جائے اورمتعلقہ اداروں کو شہر کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے فعال کیاجائے ۔ 

9/29/2024 12:30:01 PM