پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی سے الطاف حسین کا ٹیلی فون پر رابطہ
دہشت گردوں کی جانب سے حافظ طاہر اشرفی کے اغواء اوران پر وحشیانہ تشددپر اظہار مذمت
حافظ طاہر اشرفی کی جان ومال کے تحفظ کیلئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے جائیں، الطاف حسین
طاہر اشرفی کے اغواء میں ملوث دہشت گرد اگر بہادر ہیں تو اپنے نام پتے سے قوم کو آگاہ کریں، الطاف حسین
حافظ طاہر اشرفی کو دشمنوں کے نرغے سے بازیاب کرانے والے پولیس اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں کو خراج تحسین
لندن ۔۔۔6، اکتوبر2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے قومی اخبارات میں شائع ہونے والی ان اطلاعات جن میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کو اغواء کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ، کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور حافظ طاہر اشرفی کو ٹیلی فون کرکے ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے۔جنا ب الطاف حسین نے حافظ طاہر اشرفی کے اغواء کی بروقت اطلاع ملنے پران کی بازیابی کیلئے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کرنے اوراپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر حافظ طاہر اشرفی کو دشمنوں کے نرغے سے آزاد کرانے والے پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو دل کی گہرائی سے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔جناب الطاف حسین نے حافظ طاہر اشرفی کو دعوت دی کہ وہ جب چاہیں کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو یا لند ن آسکتے ہیں اوریہاں قیام کرسکتے ہیں۔ میرے گھرکے دروازے آپ کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جودہشت گرد حافظ طاہراشرفی کے اغواء اوران پر وحشیانہ تشدد کی بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں اگر وہ بہادر ہیں تو اپنے نام اور پتے سے قوم کو آگاہ کریں۔جناب الطاف حسین نے صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سمیت ملک کی سلامتی کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ حافظ طاہر اشرفی کی جان ومال کے تحفظ کیلئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کریں ۔
ڈیفنس کلفٹن ریزیڈینٹس کمیٹی کے تحت امن ریلی نکالی گئی
ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے ہوئے تھے
کراچی:۔۔۔ 6؍اکتوبر 2012ء
ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنیٹس کمیٹی کے زیراہتمام جمعہ کی شام ’’امن ریلی‘‘کے نام سے بڑی ریلی نکالی گئیں جوکلفٹن کے علاقے دوتلوارسے شروع ہوئی اورکلفٹن ڈیفنس کی مختلف علاقوں اورشاہراہوں سے گزرتی ہوئی دوتلوارپراختتام پذیرہوئی۔امن ریلی میں حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ خوش بخت شجاعت سمیت بزرگ،خواتین ، نوجوان ،بچے خصوصاًطلبہ وطالبات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شرکاء نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پاکستان کے پرچم تھامے ہوئے تھے اورجو جیبوں ، کاروں، سوزکیوں، بائیک ، موٹر سائیکلوں اور گھوڑا گاڑی سمیت مختلف اقسام کی گاڑیوں پرسوار تھے جبکہ بعض مقامات پرشرکاء نے پیدل بھی مارچ کیااورکلفٹن دیفنس کے علاقے دوتلوار،عبداللہ شاہ غازی،زم زمااسٹریٹ،سی ویو،گذری اوردیگرعلاقوں کی دکانوں،ہوٹلوں،فیول پمپس،بوتیکس شورومز، فرئچرائزاورفلیٹوں میں موجود عوام سے ملاقات کرکے انہیں7،اکتوبرکوہونیوالی ’’امن واک‘‘میں شرکت کی دعوت دی اورپمفلٹ بھی تقسیم کیے۔
ہمیں خوداپنے لئے اور آنے والی نسلوں کی بقا ء سلامتی اورانکے بہتر مستقبل کیلئے اُٹھ کھڑا ہونا ہوگا،افتخار اکبر رندھاوا
ایم کیو ایم ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی،
تحصیل جہانیاں کے نواحی گاوءں چک نمبر دس آر134میں استقبالیہ کی تقریب سے خطاب
ملتان ۔۔۔6اکتوبر،2012
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے کہا ہے کہ جس طرح سے ملک کے ہاری اور کسان کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں ، اسی طرح سے بہتر معیار زندگی بھی ان کا حق ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں برسوں سے رائج وڈیرانہ اور جاگیر دارانہ نظام نے ملک کے غریب ہاریوں اور کسانوں کا جینا محال کردیا ہے ایم کیو ایم اسے ہی ظالمانہ فرسودہ نظام کو بدلنا چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحصیل جہانیاں کے نواحی گاوءں چک نمبر دس آر134میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام چوہدری انور، رانا محمد فاروق اور ریئس ا حمد کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر جہانیاں کے معزز عمائدین ، معزز شخصیات کے علاوہ جہانیاں سے تعلق رکھنے والے کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ برسوں گذر جانے کے باوجود ہمارے ملک میں دیہاتوں میں ترقی کا نہ ہونا ، پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی ، صحت و تعلیم کے مسائل اور روزگار جیسے بنیادی حقوق سے محرومی وہ تلخ حقائق ہیں جن کو جھٹلانا ناممکن ہے۔ استقبالیہ میں موجودافراد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جہانیاں سمیت ملک بھر کے غریب ہاری و کسان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ، اب الطاف حسین اور ایم کیو ایم ان کے ہر دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، اور ان کے حقوق دلا کر ہی دم لے گی۔ انہوں نے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ موسموں کے سرد و گرم سے نبرد آزماہوکر ملک کے عوام کے لیئے خوراک فراہم کرنے والے کسانوں کے ساتھ ہونے والے استحصال کو ختم کرکے انہیں کھاد ، پانی و بجلی کی کم نرخوں پر فراہمی اورآسان شرائط پر قرضوں کی ادائیگی کو ممکن بنایا جائے۔ اس سے قبل ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن نے چک نمبر 124دس آر کے چوہدری رندھاوا ، چوہدری علی احمد رندھاوا، چک نمبر` 132دس آر کے ڈاکٹر آصف، رانا زاہد علی، اور رانا صابر علی، جبکہ چک نمبر 133دس آر میں نمبر دار رانا اسلم سراج، اورراؤ عبدالستارکی جانب سے دی گئی استقبالیہ کی تقاریب سے بھی خطاب کیا۔اس موقعہ پر جہانیاں کے عمائدین چوہدری محمد علی ڈھلوں ، ملک اکرم گوپا، ڈاکٹر الطاف حسین جھنگو، ڈاکٹر اصغر علی چھینہ و دیگر بھی موجود تھے۔
حق پرست عوام متحدہ بین المسلمین فورم کے نائب صدرومعروف عالم دین مولانااسددیوبندی کی صحت یابی کیلئے دعاکریں،الطاف حسین
لندن:۔۔۔۔ 6اکتوبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے متحدہ بین المسلمین فورم کے نائب صدرومعروف عالم دین مولانااسددیوبندی کی علالت پرگہری تشویش کا اظہار کیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام ماؤں،بہنوں،بزرگوں، نوجوانوں اورکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ معروف عالم دین مولانااسددیوبندی کی جلدو مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں ۔
ایم کیوایم کے سینئر کارکن ندیم نصرت کی والدہ محترمہ انور جہاں مرحومہ کو یٰسین آباد کے قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر انیس قائم خانی واراکین رابطہ کمیٹی تنظیمی کمیٹی کے ارکان ،
حق پرست وزراء ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورمرحومہ کے عزیز و اقارب کی شرکت
کراچی ۔۔6اکتوبر 2012ء
ایم کیوایم کے سینئر کارکن ندیم نصرت کی والدہ محترمہ انور جہاں مرحومہ کو یٰسین آباد کے قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بیت المکرام مسجد گلشن اقبال میں ادا کی گئی ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرانیس قائم خانی ،اراکین رابطہ کمیٹی، تنظیمی کمیٹی کے ارکان ،حق پرست وزراء ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، نائن زیر وپر تنظیمی خدامات انجادینے والے مختلف شعبہ جات کے ارکان ، مختلف سیکٹر و یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان ،مرحومہ کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ واضح رہے کہ انور جہاں کا گزشتہ دنو ں لندن میں طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا تھا ۔مرحومہ کا جسد خاکی ہفتہ کی صبح کراچی ایئر پورٹ پر پہنچا ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزاد ،مرحومہ کے شوہر اورصاحبزادے جسد خاکی کے ہمراہ تھے جبکہ جسد خاکی وصول کرنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست صوبائی وزیر رضاہارون ، خالد عمر اور گلشن اقبال کے سیکٹر یونٹ کمیٹی کے ارکان وکارکنان موجود تھے ۔مرحومہ کا سوئم ان کی صاحبزادی کی رہائش گا0 A-88 بلاک 13/B گلشن اقبال میں ہوگا ۔
بلدیاتی نظام سے ملک اور شہر کی ترقی وابستہ ہے، کشور زہرا
سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کی بحالی کا سہرا ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے سر جاتاہے
پاکستانیوں کی حب الوطنی کو مشکوک اوردہری شہریت کو گالی بنا دیا جائے تو یہ سراسر ظلم ہے
حکومت اور سپر یم کورٹ آف پاکستان دوہری شہریت کے مسئلے کو حل کرکے لاکھوں محب وطن پاکستانیوں کے دلوں کو خوشی پہنچائے
لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآبادمیں جشنِ حق پرستی ‘‘ کے عنوان سے منعقد ہ اجلاس سے انچارج و اراکین شعبہ خواتین کا خطاب
کراچی : ۔۔۔6اکتوبر 2012ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبۂ خواتین کے زیرِ اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآبادمیں گزشتہ روز جنرل ورکرز اجلاس بعنوان جشنِ حق پرستی ‘‘ منعقد ہوا۔جس میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرا واراکین کمیٹی ،قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون ، پاکستان اسٹیج اور ٹی وی کی مشہور و معروف اداکاراوں ، حق پرست ارکان اسمبلی ،علاقا ئی سیکٹر و یونٹ کمیٹیو ں کی ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی ، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انچارج شعبہ خواتین کشور زہرا نے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012ء بل کی کثرت رائے سے منظور ی پر شرکاء کو مبار کباد پیش کی اور کہاکہ بلدیاتی نظام سے ملک اور شہر کی ترقی وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کی بحالی کا سہرا ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کء سر جاتا ہے جنکی انتھک جدوجہدکے طفیل یہ ممکن ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشور زہرا نے مزید کہاکہ ایک محب وطن پاکستانی کو اس کے جائز حق سے محروم کرنا ایک بہت بڑی ناانصافی ہے ،انہوں نے کہاکہ دہری شہریت کے مسئلے پر بیرون ملک میں مقیم پاکستانی صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں۔انہوں نے پاکستان کی حکومت اور سپر یم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ دوہری شہریت کے مسئلے کو حل کرکے لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کو خوشی پہنچائے۔اجلاس سے شعبہ خواتین کی دیگر اراکین نے بھی خطاب کیا ۔بعدازاں اجلاس میں بچوں ، بچیوں کو تحفے تحائف بھی پیش کئے گئے ۔