Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی اور حیدرآباد میں بجلی کے طویل بریک داؤن پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


کراچی اور حیدرآباد میں بجلی کے طویل بریک داؤن پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 7/25/2014
کراچی اور حیدرآباد میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
بارش کی بوند گرتے ہی دونوں شہروں کا اندھیروں میں ڈوب جانا بجلی کی فراہمی کے موجودہ نظام کے بوسیدہ ہونے کا ثبوت ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی اور حیدرآباد ملک کی ترقی کا انجن ہیں اور ان کیلئے بجلی کا تسلسل برقرار رہنا از حد ضروری ہے،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
بجلی کی فراہمی کے نظام کو ترجیح بنیادوں پر درست کیاجائے اور غفلت اور سست روی کا مظاہرہ کرنے پر متعلقہ اداروں سے باز پرس کی جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
جمعتہ الوداع کے موقع پر بجلی کی عدم فراہمی کے باعث عوام کو ہونے والی مشکلات اور پریشانیوں پر تشویش اور افسوس کااظہار
کراچی ۔۔۔25، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی اور حیدر آباد میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور رمضان المبارک میں جمعتہ الوداع کے موقع پر بجلی کی عدم فراہمی کے باعث عوام کو ہونے والی مشکلات اور پریشانیوں پر گہری تشویش اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی اور حیدر آباد میں مون سون کی بارش کی بوند گرتے ہی بجلی کے فیڈر ٹرپ ہونا ، دونوں شہروں کا اندھیروں میں ڈوب جانا ، شہر کی کاروباری ، معاشی گرمیاں اور عوام کی معمولات زندگی متاثر ہونا ، ٹیلی فون لائینیں بند ہونا اور پانی کی فراہمی کا رکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بجلی کی فراہمی کا موجودہ نظام بوسیدہ ہوچکا ہے اوراس نظام کی درستگی کیلئے بجلی کی ترسیل کے متعلقہ اداروں کی جانب سے ٹھوس اور مثبت اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام بجلی کے بلوں باقاعدگی سے ادائیگی کرتے ہیں لیکن افسوسنا ک صورتحال یہ ہے کہ عوام کو رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں بھی بجلی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جارہی ہے جس سے عوام میں اشتعال اور غم و غصہ کی کیفیت کا پایا جانا فطری عمل ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد ملک کی ترقی کا انجن ہیں جس کیلئے بجلی کا تسلسل برقرار رہنا از حد ضروری ہے کیونکہ بجلی کی فراہمی سے ہی ملک کی ترقی اور روشن مستقبل وابستہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نوا زشریف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کا نوٹس لیاجائے اور بجلی کی فراہمی کے نظام کو ترجیح بنیادوں پر درست کیاجائے اور غفلت اور سست روی کا مظاہرہ کرنے پر متعلقہ اداروں سے باز پرس کی جائے۔

9/29/2024 12:29:10 PM