متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا نیو کراچی سیکٹر کے لاپتہ کارکن ظفر احمد کی والدہ سعیدہ بیگم کے انتقال پر اظہار افسوس
سعیدہ بیگم کی نماز جنازہ و تدفین میں حق پرست ارکان اسمبلی ، شعبہ جات کے ذمہ داران، کارکنان و عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی ۔۔۔۔24جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نیو کراچی سیکٹر یونٹ 141کے کارکن ظفر احمد کی والدہ محترمہ سعیدہ بیگم کے انتقا ل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء مرحومہ سعیدہ بیگم کی نماز جنازہ مسجد بہار بغداد میں ادا کی گئی اور تدفین صدیق آباد قبرستان 6نمبر نیو کراچی میں کردی گئی ۔نماز جنازہ و تدفین میں حق پرست ارکان اسمبلی شیخ صلاح الدین ، عبد الوسیم ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن علیم الرحمن،سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران ،کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورمرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔