Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ’’شہید بیداری پنجاب‘‘ طاہرہ آصف کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کاانعقاد


متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ’’شہید بیداری پنجاب‘‘ طاہرہ آصف کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کاانعقاد
 Posted on: 6/22/2014
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ’’شہید بیداری پنجاب‘‘ طاہرہ آصف کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کاانعقاد
اجتماع میں رابطہ کمیٹی ،حق پرست صوبائی وزراء ، اراکین سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے ونگزوشعبہ جات کے ارکان،کراچی کے مختلف سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان اورہمدردوں کی شرکت
سوئم کے اجتماع میں شہیدرکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی مغفرت،درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی
قائدتحریک جناب الطاف حسین سمیت تمام سوگوارلواحقین کے صبرجمیل اورملک بھرمیں ایم کیوایم کی کامیابی،پاکستان کی بقاء وسلامتی اورقوم کی خوشحالی سمیت جناب الطاف حسین کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعائیں

کراچی۔۔۔22جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام اتوارکوعصرتامغرب لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں’’شہید بیداری پنجاب‘‘ رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کے فاتحہ سوئم کے موقع پرشہیدکی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع کاانعقادکیاگیاجس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،انجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،حیدر عباس رضوی ، کنور خالدیونس،سید امین الحق،ڈاکٹرصغیراحمد،احمدسلیم صدیقی،اسلم آفریدی،گلفرازخان خٹک،کہف الوریٰ،توصیف خانزادہ،آنسہ ممتازانوار،حق پرست صوبائی وزراء ، اراکین سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے ونگزوشعبہ جات کے ارکان،کراچی کے مختلف سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان اورہمدردوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔اس موقع پرحق پرست سینیٹرمولاناتنویرالحق تھانوی نے انتہائی خشوع وخضوغ کے ساتھ شہیدطاہرہ آصف کی مغفرت ان کے درجات کی بلندی کے فاتحہ خوانی کرائی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین سمیت شہیدکے شوہر،بچوں اور تمام سوگوارلواحقین کے صبر جمیل ،پنجاب سمیت ملک بھرمیں ایم کیوایم کی کامیابی،ضرب عضب کی کامیابی ،سازشوں کے خاتمے ، اسیروں کی رہائی،لاپتہ کارکنان کی واپسی ،پاکستان کی بقاء وسلامتی،دہشت گردی کے خاتمے اورقوم کی خوشحالی سمیت قائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کے لئے اجتماعی دعائیں کرائی۔











12/21/2024 6:54:28 PM