Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن قومی اسمبلی طا ہرہ آصف پرحملہ ایک مرتبہ پھر پنجاب میں قائد تحریک الطاف حسین کے نظریہ حق پرستی کو دبانے کی سازش ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


حق پرست رکن قومی اسمبلی طا ہرہ آصف پرحملہ ایک مرتبہ پھر پنجاب میں قائد تحریک الطاف حسین کے نظریہ حق پرستی کو دبانے کی سازش ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 6/19/2014
حق پرست رکن قومی اسمبلی طا ہرہ آصف پرحملہ ایک مرتبہ پھر پنجاب میں قائد تحریک الطاف حسین کے نظریہ حق پرستی کو دبانے کی سازش ہے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
باطل قوتیں پنجاب کے عوام میں ایم کیوا یم کی مقبولیت اور حق پرستی کے بڑھتے ہوئے پیغا م سے خوفزدہ ہوگئی ہیں،
بحیثیت رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کا حق تھا کہ حکومت انکے خدشات کا فی الفور نوٹس لیکر سیکورٹی فراہم کرتی ایسا نہیں کیا گیا،
دہشتگردوں نے قیمتی سامان نہیں چھینا فائرنگ کردی صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دہشتگردوں کا نشانہ حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف تھیں،
ملک بھر کے عوام طاہرہ آصف کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا کریں ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی عوام سے اپیل
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی لاہور کے شیخ زید اسپتال میں حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی عیادت کے بعد میڈیا نمائندگان کو بریفنگ
لاہور ۔۔۔19جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر باطل قوتیں پنجاب کے عوام میں ایم کیوا یم کی مقبولیت اور حق پرستی کے بڑھتے ہوئے پیغا م سے خوفزدہ ہوگئی ہیں،دن دھاڑے ایم کیوا یم کی خاتون رکن قومی اسمبلی طا ہرہ آصف پر دہشتگردوں کی فائرنگ پنجاب میں قائد تحریک الطاف حسین کے نظریہ حق پرستی کو دبانے اور ایم کیوایم کے کارکنان کو خوفزدہ کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔ انھوں نے طاہر ہ آصف پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو شرمناک قرار دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور کے شیخ زید اسپتال میں پنجاب سے تعلق رکھنے والی حق پرست خاتون رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی عیاد ت کے بعد اسپتال کے باہر میڈیا نمائندگا ن کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر محترمہ طاہرہ آصف کے شوہر محمد آصف ، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ارکا ن افتخار اکبر رندھاوا، خالد سلطان ، ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد انکے ہمراہ تھی ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ طاہر ہ آصف کو گزشتہ کئی مہینوں سے دھمکیاں دی جارہی تھیں جس کے متعلق انھوں نے حکومت کوآگاہ کیاتھا مگر حکومت کی جانب سے انکی سیکورٹی کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے،بحیثیت رکن قومی اسمبلی یہ طاہرہ آصف کا حق تھا کہ حکومت انکے خدشات کا فی الفور نوٹس لیکر انھیں موثر سیکورٹی فراہم کرتی جوکہ نہیں کیا گیا ۔انھوں نے مختلف حلقوں کی جانب سے افسوس ناک واقعے کو ڈکیتی یا چوری کا شاخشانہ قرار دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے وقت حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے ہمرا ہ انکی صاحبزادی بھی موجود تھیں اور دہشتگردوں سے طاہرہ آصف کی شناخت کرکے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی لیکن ان سے یا انکی صاحبزادی سے اس وقت موجود موبائل فون ،زیورات یا نقدی سمیت کوئی بھی قیمتی سامان نہیں چھینا گیا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دہشتگردوں کا نشانہ صرف حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف ہی تھیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملک بھر کے عوام سے درد مندانہ اپیل کی کہ وہ حق پرست خاتون رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا کریں ۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ طاہرہ آصف پر فائرنگ کے افسوس ناک واقعے میں ملوث درندہ صفت دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اس واقعے کے پیچھے چھپی گھناؤنی سازش کو بے نقاب کریں اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دیں ۔
*****

12/21/2024 7:19:08 PM