Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہر ہ آصف کے شوہر میاںآصف او ران کی صاحبزادی سےالطاف حسین کی گفتگو،قاتلانہ حملہ کی مذمت کی


ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہر ہ آصف کے شوہر میاں آصف او ران کی صاحبزادی سےالطاف حسین کی گفتگو،قاتلانہ حملہ کی مذمت کی
 Posted on: 6/18/2014
ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہر ہ آصف کے شوہر میاں آصف او ران کی صاحبزادی سےالطاف حسین کی گفتگو،قاتلانہ حملہ کی مذمت کی
طاہرہ آصف کو گذشتہ چند ماہ سے دھمکیاں مل رہی تھیں،الطاف حسین
آزمائشوں کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک ذمہ دار ،کارکن اور ہمدرد آپ کے ساتھ ہے
طاہرہ آصف نے مقامی انتظامیہ سے سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے کئی درخواستیں دی تھیں،الطاف حسین
لیکن ان درخواستوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا،الطاف حسین
طاہر ہ آصف ایک بہادر ، بے باک اور نڈر خاتون ہیں ، دھمکیاں ملنے کے باوجودانہوں نے حق کو حق اور باطل کو باطل کہنا نہیں چھوڑا
مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ محترمہ طاہر ہ آصف کو جلد از جلد صحت کا ملہ عطا فرمائے گا ،الطاف حسین

لندن ۔۔18جون 2014ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین نے بد ھ کی سہ پہر ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہر ہ آصف کے شوہر میاںآصف او ران کی صاحبزادی کو فون کر کے محترمہ طاہر ہ آصف پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ میاںآصف سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ اس المناک واقعہ پر مجھے ذاتی طور پر سخت صدمہ پہنچا ہے اور میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ محترمہ طاہر ہ آصف کو زندگی اور صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ محترمہ طاہرہ آصف کو گذشتہ چند ماہ سے دھمکیاں مل رہی تھیں ۔ انہیں اپنی سیکیورٹی کی طر ف سے شدید تحفظات تھے جسکا اظہار وہ ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر اور رابطہ کمیٹی کے اراکین سے بھی کر چکی تھیں ان کی ہدایت پر انہوں نے مقامی انتظامیہ سے سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے بھی کئی درخواستیں دی تھیں لیکن ان درخواستوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ۔جناب الطاف حسین نے مذید کہا کہ محترمہ طاہر ہ آصف ایک بہادر ، بے باک اور نڈر خاتون ہیں اور دھمکیاں ملنے کے باوجودانہوں نے حق کو حق اور باطل کو باطل کہنا نہیں چھوڑا ۔جناب الطاف حسین نے محترمہ طاہر ہ آصف کی صاحبزادی کو بھی تسلی دی او رکہا کہ آپ کو فخر ہونا چاہئے کہ آپ ایک بہادر ماں کی بیٹی ہیں اور اس وقت تمام حق پرست عوام آپ کی والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔جناب الطاف حسین نے محترمہ طاہر ہ آصف کے شوہر اور بیٹی سے کہا کہ آزمائشوں کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک ذمہ دار ،کارکن اور ہمدرد آپ کے ساتھ ہے او رمجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ محترمہ طاہر ہ آصف کو جلد از جلد صحت کا ملہ عطا فرمائے گا ۔

12/21/2024 6:42:15 PM