Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مختلف سیاسی شخصیات کا ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ


مختلف سیاسی شخصیات کا ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 6/5/2014 1
مختلف سیاسی شخصیات کا ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ
ڈاکٹرطاہرالقادری ، اسحاق ڈار ، سابق وزرائے اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی، ارباب غلام رحیم اورسابق صوبائی وزیر
پیرمظہرالحق کی جانب سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو حراست میں لیے جانے پر تشویش کااظہار 
الطاف حسین کے معاملے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں، ڈاکٹر طاہرالقادری
وزیراعظم اور وفاقی حکومت ، الطاف حسین کو قانونی واخلاقی تعاون فراہم کرے گی ، اسحاق ڈار
لندن۔۔۔5، جون2014ء
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت اور سینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر بابرغوری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کو حراست میں لیے جانے پر اپنی گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین ، لاکھوں کروڑوں عوام کے رہنماء ہیں ، عوام ان سے والہانہ عقیدت ومحبت رکھتے ہیں لہٰذا ان کے معاملے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے جناب الطاف حسین کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
دریں اثناء وفاقی وزیرخزانہ اسحا ق ڈار نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمدانوراورسینیٹر بابر خان غوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ اسحاق ڈار نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی برطانیہ میں حراست پر تشویش کااظہار کیا ۔انہوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور وفاقی حکومت کی جانب سے جناب الطاف حسین کیلئے قانونی واخلاقی تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے جناب الطاف حسین کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔علاوہ ازیں سندھ کے سابق وزرائے اعلیٰ لیاقت علی جتوئی، ارباب غلام رحیم اور سابق سینئر صوبائی وزیرپیرمظہرالحق نے بھی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی حراست پر گہری تشویش کااظہار کیا۔ انہوں نے ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

12/3/2024 6:18:49 AM