Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کادرس دیاہے،اراکین رابطہ کمیٹی


قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کادرس دیاہے،اراکین رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/6/2014 1
قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کادرس دیاہے،اراکین رابطہ کمیٹی
ملیرجعفرطیارمیں’’جشن معصومین‘‘کے حوالے سے محفل منقبت کاپروگرام میں عبدالحسیب ،احمدسلیم صدیقی اوراشفاق منگی کا خطاب 
جشن معصومین پروگرام میں ایم کیوایم علماء کمیٹی کے رکن کی یادمیں بیادچچاوحیدالحسن کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا
پروگرام کی صدرات علامہ عون نقوی نے کی جس میں مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام ،دانشورحضرات ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی
کراچی:۔۔۔ 06مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق منگی،عبدالحسیب اوراحمدسلیم صدیقی نے کہاہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کادرس دیاہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روزملیرجعفرطیارمیں ایم کیوایم علماء کمیٹی کے رکن ذوالفقارعلی کی طرف سے منعقدکیے گئے’’جشن معصومین‘‘کے حوالے سے محفل منقبت کاپروگرام میں شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔پروگرام کی صدرات علامہ عون نقوی نے کی جس میں جعفریہ الائنس کے صدرعباس کمیلی،سلمان مجتبیٰ ،مولاناباقرزیدی سمیت مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام ،دانشورحضرات ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجداحمد،ایم کیوایم علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمدکے علاوہ دیگرنے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔جشن معصومین پروگرام میں ایم کیوایم علماء کمیٹی کے رکن وسابق حق پرست کونسلر چچاوحیدالحسن مرحوم کی یادمیں بیادچچاوحیدالحسن رکھاگیااورچچاوحیدکوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے شروع دن سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے درس دیااورتمام مسلمانوں کوملانے کی بات کی ۔انہوں نے کہاکہ اہل بیت ؑ سے محبت بھی الطاف حسین کاپیغام اوربھائی چارہ قائم کرنے کی تلقین کی ۔

9/29/2024 2:20:50 AM