Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او کے تحت جامعہ کراچی میں شہید سلمان مشتاق کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام


اے پی ایم ایس او کے تحت جامعہ کراچی میں شہید سلمان مشتاق کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام
 Posted on: 5/5/2014 1
اے پی ایم ایس او کے تحت جامعہ کراچی میں شہید سلمان مشتاق کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام
رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب، شہید کے اہل خانہ ،ممبر قومی اسمبلی ،کابینہ اے پی ایم ایس اور اساتذہ کرام و دیگر کی شرکت
کراچی۔۔۔5مئی2014ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکن اور جامعہ کراچی شعبہ سیاسیات فائنل ایئر کے طالبعلم سلمان مشتاق شہیدجنہیں گزشتہ دنوں سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کردیا گیا تھا ان کے کے ایصال ثواب کے لئے اے پی ایم ایس او کے زیر اہتمام جامعہ کراچی آرٹس لابی میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔قرآن خوانی و فاتحہ خوانی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب ،حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی اور انچارج و اراکین مرکزی کابینہ (اے پی ایم ایس او) شہید سلمان مشتاق کے اہل خانہ، اساتذہ کرام سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے کہا کہ سلمان مشتاق اور حق پرست شہدا ء کی قربانیاں ہر گز رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں کہ جب ملک سے ظلم و جبر اور نا انصافی کا مکمل خاتمہ ہوگا ، اللہ رب العزت بہترین انصاف کرنے والا ہے اور بے شک صبر کر نے والوں کے ساتھ ہے۔ دریں اثناء اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی کی جانب سے سلمان مشتاق شہیدسے اظہار یکجہتی کے لئے طلبہ و طالبات نے اپنے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں بھی سیاہ پرچم اور بینرز آویزاں کئے گئے جس میں حق پرست شہداء کے لئے مختلف تحریر یں درج تھیں۔

12/12/2024 9:59:32 PM