Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کا ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے فون پر رابطہ


سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کا ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے فون پر رابطہ
 Posted on: 5/5/2014 1
سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کا ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے فون پر رابطہ
ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر تعزیت
ایم کیوایم کے جواں سال کارکنوں کو جس بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے اس پر ذاتی طو ر پر بہت دکھ پہنچا ہے ،رحمن ملک 
یہ حکومت کا اولین فرض ہے کہ وہ لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کرائے اور کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرے،الطاف حسین 
ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ جس رنج وغم او ر کرب میں مبتلا ہیں اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، الطاف حسین 
حکومت سندھ ،ایم کیوایم کے کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھے گی، رحمن ملک 
حکومت سندھ کے علاوہ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سانحہ کی تحقیقات کر رہے ہیں،رحمن ملک 
پاکستان جن داخلی وخارجی بحرانوں سے گزر رہا ہے اسکے پیش نظر ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کاساتھ چلنا
پورے ملک خصوصاً صوبہ سندھ کیلئے بہت ضروری ہے،رحمن ملک
امید ہے ایم کیوایم اپنے 72گھنٹے کے الٹی میٹم کو واپس لینے پر غور کرے گی رحمن ملک
رحمن ملک کو پیپلز پارٹی اوورسیز کا پریزیڈنٹ مقرر کئے جانے پر الطاف حسین کی مبارکبا د 
لندن۔۔ 5مئی 2014ء 
پیپلز پارٹی اوور سیز کے پریذ یڈنٹ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کو فون کر کے ان سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر تعزیت کی ۔انہوں نے کہا کہ ان جواں سال کارکنوں کو جس بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے اس پر انہیں ذاتی طو ر پر بہت دکھ پہنچا ہے اور وہ جناب الطاف حسین ،ایم کیوایم ،اسکے کارکنوں اور شہیدوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے جناب الطاف حسین کو یقین دلایا کہ حکومت سندھ ،ایم کیوایم کے کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہ لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے علاوہ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سانحہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور حکومت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھی کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایم کیوایم اپنے 72گھنٹے کے الٹی میٹم کو واپس لینے پر غور کرے گی ۔
جناب رحمن ملک نے جناب الطاف حسین کو ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان 
جن داخلی وخارجی بحرانوں سے گزر رہا ہے اسکے پیش نظر ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کاساتھ چلنا پورے ملک خصوصاً صوبہ سندھ کیلئے بہت ضروری ہے ۔جناب الطاف حسین نے رحمن ملک سے کہا کہ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ جس رنج وغم او ر کرب میں مبتلا ہیں اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ۔ان لاپتہ کارکنان کی بازیابی سے ہی ان کے اہل خانہ کو سکون مل سکتا ہے ۔یہ حکومت کا اولین فرض ہے کہ وہ لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کرائے اور ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرے ۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر رحمن ملک کو پیپلز پارٹی اوورسیز کا پر یزیڈنٹ مقرر کئے جانے پر مبارکبا د بھی پیش کی ۔ 

9/29/2024 2:14:37 AM