کارکنان و عوام کل بروز جمعہ یوم سوگ مکمل طور پر پرامن انداز میں منائیں۔ الطاف حسین کی اپیل
کارکنان و عوام اپنے جذبات قابو میں رکھیں اور اپنے رنج و غم اور سوگ کا اظہار پرامن طور پر کریں
عوام سازشی عناصر پر نظر رکھیں کہ کہیں بھی کوئی یوم سوگ کی آڑ میں کسی قسم کی تخریبی کاروائی نہ کرے
تاجر برادری، ٹرانسپورٹرز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھ کر اس سانحہ کے شہداء کے سوگ میں شریک ہوں
لندن۔۔۔یکم مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کارکنان وعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے چار کارکنوں کے ماورائے عدالت کے ظالمانہ واقعہ پرکل بروزجمعہ یوم سوگ مکمل طورپرپرامن اندازمیں منائیں،اپنے جذبات قابومیں رکھیں اوراپنے رنج وغم اورسوگ کا اظہار پرامن طورپرکریں اور سازشی عناصرپر نظررکھیں کہ کہیں بھی کوئی یوم سوگ کی آڑ میں کسی قسم کی تخریبی کاروائی نہ کرے۔ جناب الطاف حسین نے تاجربرادری، ٹرانسپورٹرزاوردیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادسے بھی اپیل کی کہ وہ یوم سوگ کے موقع پر اپناکاروبار اور ٹرانسپورٹ بندرکھ کراس سانحہ کے شہداء کے سوگ میں شریک ہوں۔