Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کارکنان کی المناک شہادتوں اورجاری ظلم وبربریت کیخلاف ایم کیوایم کل جمعے کو سندھ بھرمیں پرامن احتجاج کریگی


کارکنان کی المناک شہادتوں اورجاری ظلم وبربریت کیخلاف ایم کیوایم کل جمعے کو سندھ بھرمیں پرامن احتجاج کریگی
 Posted on: 5/1/2014 1
کارکنان کی المناک شہادتوں اورجاری ظلم وبربریت کیخلاف ایم کیوایم کل جمعے کو سندھ بھرمیں پرامن احتجاج کریگی
کارکنان و عوام اپنے جذبات کوقابومیں رکھیں کل کاسوگ مکمل طورپرپرامن ہوگا،خالدمقبول صدیقی
چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنان کے بہیمانہ قتل کے واقعات کاازخودنوٹس لیں
ریاست کے خلاف جنگ کرنے والوں سے مذاکرات کیے جارہے اورپاکستان بنانے والوں کی اولادوں کاناحق خون بہایاجارہاہے
ایم کیوایم کے کارکنان فیضان الدین ، علی حیدر، سمیداور سلمان مشتاق کی گرفتاری کے بعدماورائے عدالت قتل بدترین دہشت گردی ہے
کراچی میں دہشت گردوں،اغواء برائے تاوان اورجرائم پیشہ عناصرکے خلاف شروع ہونے والے ٹارگٹڈآپریشن کی آڑمیں سازش کے تحت دہشت گردی کی جارہی ہے
میڈیا،سول سوسائٹی،انسانی حقوق کی تمام تنظیموں اور عدلیہ سمیت سب کویہ طے کرناہوگاکہ پاکستان میںآئین کی بالادستی قائم رہے،ڈاکٹرفاروق ستار
ڈپٹی کنوینرزاوراراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ خالدمقبول صدیقی کی خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس 
کراچی:۔)
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اپنے کارکنان کی المناک شہادتوں اورجاری ظلم وبربریت خلاف کل برروزجمعہ سندھ بھرمیں پرامن احتجاج کریگی۔انہوں نے اپیل کی کہ لوگ اپنے جذبات کوقابومیں رکھیں کل کاسوگ مکمل طورپرپرامن ہوگا۔انہوں نے تاجروں ،صنعتکاروں،ٹرانسپورٹرزاورشہریوں سے اپیل کی کہ وہ ہمارے دکھ میں شریک ہوں۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنان کے بہیمانہ قتل کے واقعات کاازخودنوٹس لیں،ریاست کے خلاف جنگ کرنے والوں سے مذاکرات کیے جارہے اورپاکستان بنانے والوں کی اولادوں کاناحق خون بہایاجارہاہے آج مزیدچار چراغ گل کردیئے گئے جن کی غمزدہ مائیں انصاف کیلئے خداکی جانب دیکھ رہی ہیں ۔انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنان22سالہ فیضان الدین ولدقمرالدین،24سالہ علی حیدرولدمحمدیوسف، 24 سالہ سمیدولد انیس احمدخان اور22سالہ سلمان مشتاق ولدمشتاق احمدقریشی کی گرفتاری کے بعدماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں دہشت گردوں،اغواء برائے تاوان اورجرائم پیشہ عناصرکے خلاف شروع ہونے والے ٹارگٹڈآپریشن کی آڑمیں سازش کے تحت دہشت گردی کی جارہی ہے اورمعصوم شہریوں کونشانہ بنایاجارہاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرنصرت،انجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹرمحمد فاروق ستار،سینیٹرنسرین جلیل،کنورنویدجمیل، ڈاکٹر صغیر احمد، اشفاق منگی، عادل خان، خالدسلطان،اسلم آفریدی،یوسف شاہوانی ،رگلفرازخان خٹک اور معاون رابطہ کمیٹی وسیم اختر، کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ آج ایم کیوایم اورپوری قوم ایک بار پھر انتہائی تکلیف دے اورافسوسناک صوررتحال سے دو چار ہیں ایک اسے صدمے کی صورت جس کے بارے میں ہم باربارارباب اختیار،قانون نافذکرنے والے اداروں ،انسانی حقوق کی تنظیموں اورپاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کو مسلسل آگاہ کرتے رہی ہیں کہ ہمارے کارکنوں کی گرفتاری اورگرفتارکرنے بعدانہیں لاپتہ کرددینا روز کا معمول بن گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بھی تسلسل کے ساتھ ہو رہا ہے کہ ہماری تمام تراپیلوں کے باوجودوہ تمام کارکنان جن کی گرفتاری کوظاہرنہیں کیاگیاان کی لاشیں تسلسل کے ساتھ ملتی رہی ہیں اورآج بھی ہمارے چارپیارے معصوم ساتھیوں کوبے دردی سے مارکرپھنک دیاگیا۔13اپریل کی رات ایک بجے ہمارے 9کارکنان کوگلشن معماراسکیم 33سے گرفتارکیاگیاتھاجن میں چھ ساتھی لاپتہ تھے اور گذشتہ روزان چھ میں چارساتھیوں22سالہ فیضان الدین ،24سالہ علی حیدر ،24 سالہ سمیدخان اور22سالہ سلمان مشتاق کی ہاتھ پاؤں بندھی تشددزدہ لاشیں میمن گوٹھ ملیرسے مل گئی ہیں جبکہ دوکارکنان37سالہ صہیب ولدمحمداصغر علی اور 36 سالہ ضیاء الرحمن ولدعبدالکریم ابھی تک لاپتہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ جوساتھی اب تک لاپتہ ہیں ہم ان کی زندگیوں کے بارے میں بھی تشویش کاشکارہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہم نے ظلم وستم ،کارکنان کے لاپتہ کرنے کے واقعات پر مسلسل عدالتوں میں بھی انصاف کے حصول کیلئے پیٹشن داخل کیں لیکن عدالتوں کی جانب سے بھی ہمارے کارکنان کوانصاف نہیں ملااورنہ ہی ہماری سنوائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آج پورا شہراس سوگ میں سوگوارہے اورلوگوں نے اپناکاروباردکانیں، بازار، ٹرانسپورٹ ازخود بندکرنا شروع کردیاہے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کراچی کے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کل کایوم سوگ مکمل طورپرپرامن بنانے کیلئے اپنے جذبات پرقابورکھیں اورصبرکادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔انہوں نے تاجربرادری اوران کی انجمنوں،صنعتکاروں،ٹرانسپورٹرزحضرات اورتنظیموں سمیت سندھ بھرکے شہریوں سے اپیل کہ وہ ظلم وبربریت اورکارکنان کی شہادتوں کے خلاف ہونے والے یوم سوگ میں بھرپورحصہ لیکراپنااپناکاروبارمکمل طورپربندرکھیں اوریوم سوگ کو کامیاب بنائیں۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسمیت تمام اعلیٰ احکام سے درمندانہ اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعدماورائے عدالت قتل کانوٹس لیں اوروہ تمام کارکنان جنہیں گرفتارکیاگیاان کی بازیابی کویقینی بنائیں۔بعدازاں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک جمہوری جماعت ہے جوآئین وقانون کے دائرے میں رہ کرپوری کوشش کرتی رہی ہے ،کررہی ہے اورکرتی رہے گی کہ اپنی بات آگے تک پہنچائیں تاہم ہم یہ بھی بتادیناچاہتے ہیں کہ اگریہ سلسلہ جاری رہاتوپھرمعاملات ہمارے ہاتھ سے نکل جائینگے۔انہوں نے کہاکہ ٹارگٹڈآپریشن جوکہ دہشت گردوں،اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں اورجرائم پیشہ عناصرکے خلاف ایم کیوایم کی حمایت سے شروع کیاگیا،ہم نے کراچی میں امن کی خاطراس کی بھرپورحمایت کی ہے لیکن جنہوں نے ریاست کے خلاف اعلان جنگ کررکھاہے جنہوں نے فوجی اورسرکاری اہلکاروں کی گردنیں کاٹی ہیں ان سے مذاکرات کیے جارہے ہیں اورپاکستان بنانے والوں کی اولادوں کوگرفتارکرکے ماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے جوکھلی دہشت گردی ہے۔پریس کانفرنس سے ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ میڈیا،سول سوسائٹی،انسانی کی تمام تنظیموں اورپاکستان کی عدلیہ سمیت سب کویہ طے کرناہوگاکہ پاکستان میںآئین کی بالادستی قائم رہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ مانٹرنگ کمیٹی جس کاوزیراعظم نوازشریف صاحب نے 28اگست کواعلان کیاگیاتھااس کاقیام وقت کی اشدضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ آئینی ادارے ایم کیوایم کے کارکنان کوتحفظ نہیں دے سکتے توپھرہمیں بتایاجائے کہ ہم کس کے پاس جائیں۔

12/12/2024 8:53:37 PM