رابطہ کمیٹی کے سابق رکن حق پرست صوبائی وزیر رضا ہارون کے بہنوئی ڈاکٹر اعجاز منیر کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔19اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اور حق پرست صوبائی وزیر رضا ہارون کے بہنوئی ڈاکٹر اعجاز منیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے رضاہارون سمیت مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔ (آمین )