Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گڈاپ چیک پوسٹ کے قریب دو بسوں اور ٹرالر کے درمیان ہولناک تصادم پر الطاف حسین کااظہار تشویش


گڈاپ چیک پوسٹ کے قریب دو بسوں اور ٹرالر کے درمیان ہولناک تصادم پر الطاف حسین کااظہار تشویش
 Posted on: 3/22/2014
گڈاپ چیک پوسٹ کے قریب دو بسوں اور ٹرالر کے درمیان ہولناک تصادم پر الطاف حسین کااظہار تشویش
ہولناک تصادم میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کا غم بانٹا جائے اور بلوچستان حکومت کے وزراء اور دیگر ذمہ داران گھر گھر جا کر سوگوار لواحقین سے تعزیت کریں، الطاف حسین کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل 
تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت 30سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضاع پر تمام سوگوار لوحقین اوراہلیان بلوچستان سے الطاف حسین کا دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار 
حکومت بلوچستان ہلاک شدگان کے لواحقین کو معاوضہ دے اور زخمیوں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر باقی نہ رکھے، الطاف حسین 
بلوچستان میں روز مرہ ہونے والے ٹریفک کے حادثات کو کم سے کم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بروئے کار لائے، الطاف حسین 
لندن۔۔۔22، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ بلوچستان کے علاقے گڈانی چیک پوسٹ کے قریب دو بسوں اور ٹرالر کے درمیان ہولناک تصادم پر انتہائی تشویش کااظہار کیا ہے اور تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضاع پر ہلاکت شدگان کے لواحقین اور اہلیان بلوچستان سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہلاک شدگان کو کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک سے پرزور اپیل کی کہ وہ ہولناک تصادم میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کا غم بانٹیں ، بلوچستان حکومت کے وزراء اور دیگر ذمہ داران گھر گھر جا کر سوگوار لواحقین سے تعزیت کریں، حکومت بلوچستان ہلاک شدگان کے لواحقین کو معاوضہ دے اور زخمیوں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر باقی نہ رکھے ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت بلوچستان سے یہ اپیل بھی کہ وہ بلوچستان میں روز مرہ ہونے والے ٹریفک کے حادثات کو کم سے کم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بروئے کار لائے ۔ 

9/28/2024 10:22:11 PM