Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدایم کیوایم الطاف حسین کا معروف عالم دین مولانا اسددیوبندی سے ٹیلی فون پر رابطہ


قائدایم کیوایم الطاف حسین کا معروف عالم دین مولانا اسددیوبندی سے ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 3/15/2014
قائدایم کیوایم الطاف حسین کا معروف عالم دین مولانا اسددیوبندی سے ٹیلی فون پر رابطہ
مولانا اسد دیوبندی سے ڈکیتی کی واردات کی تفصیلات معلوم کیں
آزمائش کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے ساتھ ہے، الطاف حسین
انشاء اللہ ،ڈکیتی میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے محفوظ نہیں رہیں گے، الطاف حسین
مولانا اسد دیوبندی نے اظہاریکجہتی پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا
یہ آپ کی کارکنان سے محبت ہے کہ آپ ہرایک خبرگیری کرتے ہیں، مولانا اسد دیوبندی

لندن۔۔۔15، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اتحاد بین المسلمین فورم کے نائب صدر اور معروف عالم دین مولانا اسددیوبندی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کے گھرڈکیتی کی واردات پر دلی افسوس اورہمدردی کااظہارکیا ۔ مولانااسد دیوبندی کی رہائش گاہ پرڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملتے ہی جناب الطاف حسین نے ہفتہ کو لندن وقت کے مطابق صبح پانچ بجے مولانا اسد دیوبندی سے ٹیلی فون پر ابطہ کیا اور ان سے واردات کی تفصیلات معلوم کیں۔ مولانا اسد دیوبندی نے جناب الطاف حسین کو تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جمعہ کی شب اپنے نواسے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھرلوٹے تو انہیں گھر میں ڈکیتی کی واردات کا علم ہوا، گھرکا کوئی تالاٹوٹا ہوا نہیں تھا ،ڈاکوؤں نے چابی کی مدد سے گھر اور الماری کے تالے کھولے اور گھرمیں موجود طلائی زیورات اور نقدرقم لوٹ کرلے گئے ۔جناب الطاف حسینن نے ڈکیتی کی واردات پرمولانا اسد دیوبندی دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے ساتھ ہے ۔انشاء اللہ ،ڈکیتی میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے محفوظ نہیں رہیں گے ۔مولانا اسد دیوبندی نے اظہاریکجہتی پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو قائدانہ صلاحیتوں سے نوازا ہے اور یہ آپ کی کارکنان سے محبت ہے کہ آپ ہرایک خبرگیری کرتے ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قدم قدم پر آپ کی حفاظت فرمائے ، صحت وتندرستی اوردرازی عمر عطاکرے ۔



9/28/2024 8:21:29 PM