Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے اسیر کارکنان کی اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقلی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم کے اسیر کارکنان کی اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقلی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 3/10/2014
ایم کیوایم کے اسیر کارکنان کی اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقلی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، رابطہ کمیٹی
صرف ایم کیوایم کے اسیر کارکنان کو کراچی سے دور دراز علاقوں کی جیلوں میں منتقل کرنے کا عمل کھلی عصبیت اور ناانصافی ہے
ایم کیوایم کے تمام اسیروں کو فی الفور کراچی جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
اگر اسیر کارکنان کو واپس کراچی جیل شفٹ نہ کیا گیا تو ایم کیوایم، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر احتجاج کا حق رکھتی ہے
حق پرست ارکان سندھ اسمبلی اسیر کارکنان کی اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقلی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں
کراچی۔۔۔10، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے اسیر کارکنان کو کراچی سے اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صرف ایم کیوایم کے اسیرکارکنان کو کراچی سے دوردرا ز علاقوں کی جیلوں میں منتقل کرنے کا عمل کھلی عصبیت اور ناانصافی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ اس سے قبل ایم کیوایم کے اسیر کارکنان کو بلوچستان کی مچھ جیل منتقل کیا گیا تھا اور اب مزید کارکنان کو اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعصب جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیرکارکنان کو غیرانسانی سلوک کانشانہ بنایاجارہا ہے جس کے باعث ان کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب واذیت کا شکار ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بے گناہ کارکنان وہمدردوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور بلاجواز گرفتاریوں کے باوجود ایم کیوایم صبروتحمل کامظاہرہ کررہی ہے لیکن ایم کیوایم کے کارکنان کے قاتلوں کوگرفتارکرنے کے بجائے الٹا ایم کیوایم ہی کے کارکنان کو گرفتارکرکے ملک کی دوردراز جیلوں میں منتقل کیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر اسیرکارکنان کو واپس کراچی جیل شفٹ نہ کیا گیا تو ایم کیوایم اس ظلم وناانصافی اورکارکنان کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر احتجاج کا حق رکھتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کوہدایت کی کہ وہ سندھ اسمبلی میں اسیرکارکنان کی کراچی جیل سے اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقلی کے خلاف بھرپوراحتجاج کریں اور صدائے احتجاج بلند کرکے ملک بھرکے عوام کو ایم کیوایم کے اسیرکارکنان اوران کے اہل خانہ پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کریں۔ رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے اسیرکارکنان کی اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقلی کا فیصلہ واپس لیا جائے اور تمام اسیروں کو فی الفور کراچی جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

9/28/2024 8:21:56 PM