Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی حکومت، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تھرکے قحط زدگان کی بھرپورمددکرے ، الطاف حسین


وفاقی حکومت، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تھرکے قحط زدگان کی بھرپورمددکرے ، الطاف حسین
 Posted on: 3/7/2014 1
وفاقی حکومت، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تھرکے قحط زدگان کی بھرپورمددکرے ، الطاف حسین 
تھرمیں قحط زدگان کی مدد کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں
ایم کیوایم کی سیاست کا بنیادی مقصد خلق خدا کی خدمت ہے 
حکومت میں ہو ںیا نہ ہوں زمینی حادثات یا قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر متاثرین کی بھرپورمددکرتے رہے ہیں
ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے غذائی اجناس اور میڈیکل ایڈ کی ٹیمیں تھرمیں روانہ کردی گئی ہیں
مخیر حضرات تھرمیں قحط سالی کا شکارعوام کیلئے غذائی اجناس اوردیگر ضروریات متاثرہ علاقوں یا کے کے ایف میں پہنچائیں
لندن۔۔۔7، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے وفاقی حکومت سے اپیل کہ ہے کہ تھر میں قحط کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے زیاں کا نوٹس لیاجائے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تھرکے قحط زدگان کی بھرپورمدد کی جائے ۔ جمعہ کے روز ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآبادمیں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ تھرمیں قحط زدگان کی مدد کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں اور قحط سالی کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد تھر سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی سیاست کا بنیادی مقصد خلق خدا کی خدمت ہے ۔ ایم کیوایم ، حکومت میں ہو یا نہ ہو زمینی حادثات یا قدرتی آفات کا شکار عوام کی مدد کیلئے اس کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر متاثرین کی بھرپورمددکرتے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ تھرمیں قحط سالی سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے بھی ایم کیوایم اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے غذائی اجناس اور میڈیکل ایڈ کی ٹیمیں تھرروانہ کردی گئی ہیں تاکہ قحط سے متاثرہ افراد کی بھرپورمدد کی جاسکے اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایاجاسکے ۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ تھرمیں قحط سالی کا شکار افراد کو ہنگامی بنیادوں پر خشک غذائی اجناس کے ساتھ ساتھ کم ازکم ایک ہفتہ تک پکا ہوا کھانا فراہم کیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ تھرمیں قحط سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے خشک غذائی اجناس ، کپڑے اور دیگر ضروریات کی اشیاء اپنی مدد آپ کے تحت پہنچائیں اور جن مخیرحضرات کیلئے قحط زدہ افراد کو غذائی اجناس فراہم کرنے میں مشکل درپیش ہو وہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذریعہ امدادی سامان تھرکے قحط زدہ علاقوں میں پہنچاسکتے ہیں۔

9/28/2024 8:23:02 PM