Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں، الطاف حسین


دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 3/5/2014 1
دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں، الطاف حسین
ملک کے مختلف حصوں میں تسلسل سے دہشت گردی کے واقعات موجودہ حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے
حکومت، تحقیقات کرائے کہ ان سفاکانہ کارروائیوں میں کہیں طالبان دہشت گرد ہی تو ملوث نہیں
ہنگو میں سیکوریٹی فورسز کے قافلے کو بم دھماکے سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
لندن۔۔۔5، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کی جانب سے ہنگو میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کو بم دھماکے سے نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد سیکورٹی اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب نے کہاکہ سفاک دہشت گرد کھلی بربریت اوردہشت گردی پر اترے ہوئے ہیں اوران دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں اور ملک کے مختلف حصوں میں تسلسل کے ساتھ پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات اور ان واقعات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں کی شہادتیں موجودہ حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ حکومت کافرض ہے کہ وہ تحقیقات کرائے کہ ان سفاکانہ کارروائیوں میں کہیں طالبان دہشت گرد ہی تو ملوث نہیں جوجنگ بندی کے اعلان کے باوجود اپنے گھناؤنے مقاصد کی تکمیل کیلئے بے گناہ شہریوں کوخاک اور خون میں نہلارہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیا کہ ہنگو میں سیکورٹی فورسز کو بم دھماکے سے نشانہ بنانے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتا رکیاجائے ، دہشت گردی کے خاتمے ، سیکورٹی فورسز ، سرکاری تنصیبات اور عوام کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں ۔ جناب الطا ف حسین نے دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

9/28/2024 6:17:52 PM