معصوم بچوں اور بچیوں کو اسکاؤڈ پریڈ کرنے پر جناب الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین ،شاباش اور دعا ئیں
لندن ۔۔28فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لیبر ڈویثرن کے 27ویں یوم تاسیس کے اجتماع میں مختلف اسکولوں کے معصوم بچوں اور بچیوں کو اسکاؤڈ پریڈ کرنے پر زبردست خراج تحسین ،شاباش اور دعا ئیں دیں ہیں ۔ انہوں اسکاؤڈ پریڈ کرنے والے لانڈھی ،کورنگی ،لیاقت آؓباد ، شاہ فیصل ،گلشن اقبال، سمیت مختلف اسکولوں سے شریک ہونے والے بچوں کو مخاطب کر تے ہوئے دعا دی کہ اللہ تعالی آپ کو ڈاکٹر ،ا نجینر ،وکیل ، اور دیگر اہم منصب پر پہنچائے اور آج کے پرگراام میں جس طرح آپ نے اپنے جذبے اور لگن سے حصہ لیا اس پر میں آپ کو زبردست خراج تحسین ،شاباش اور دعائیں دیتا ہوں ۔ یہ بات انہوں جمعہ کی شپ ایم کیوایم لیبر ڈویثرن کے یوم تاسیس کے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
*****