Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک سے دہشت گردی کا سورج ہمیشہ کیلئے ہمارے اتحاد ، یکجہتی اور ایم کیوایم جیسی تنظیم کی کاوشوں سے غروب ہوجائے گا ، امین یوسف


ملک سے دہشت گردی کا سورج ہمیشہ کیلئے ہمارے اتحاد ، یکجہتی اور ایم کیوایم جیسی تنظیم کی کاوشوں سے غروب ہوجائے گا ، امین یوسف
 Posted on: 2/23/2014
ملک سے دہشت گردی کا سورج ہمیشہ کیلئے ہمارے اتحاد ، یکجہتی اور ایم کیوایم جیسی تنظیم کی کاوشوں سے غروب ہوجائے گا ، امین یوسف
مسلح افواج کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جہاں کہیں بھی ہماری ضرورت ہو ہر طریقے سے حاضر ہیں، بشپ صادق ڈینیل
ایم کیوایم کے زیراہتمام مسلح افواج سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف شاہراہ قائدین پر نکالی گئی عظیم الشان ریلی کے لاکھوں شرکاء سے خطاب 
گھر بیٹھ کر طالبان کو برا بھلا کہنے والے ان کے خلاف مجمع میں آئیں ، پولیٹیکل ایکٹیویسٹ جبران ناصر
ایم کیوایم کے زیراہتمام مسلح افواج سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف شاہراہ قائدین پر نکالی گئی عظیم الشان ریلی کے لاکھوں شرکاء سے خطاب 
کراچی :۔23؍ فروری 2014ء 
اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سیکریٹری جنرل امین یوسف نے جناب الطاف حسین اور پوری ایم کیوایم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایک بار پھر ثابت کردیا گیا ہے کہ اس ملک میں بسنے والے چاہے ان کا تعلق کسی بھی طبقے ، مسلک سے ہو وہ امن چاہتے ہیں، بچوں کا مستقبل ، رات کو اچھی نیندچاہتے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک سے انشاء اللہ تعالیٰ دہشت گردی کا سورج ہمیشہ کیلئے ہمارے اتحاد ، یکجہتی اور ایم کیوایم جیسی تنظیم کی کاوشوں سے غروب ہوجائے گا۔بشپ کوئٹہ و کراچی صاد ق ڈینیل نے کہا کہ ممکن ہے کہ کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے تضاد ، دوریاں اور نفرتیں پیدا ہوتی ہیں ، اگر غلط فہمیاں دو ر کرلی جائیں اور ہم سب مل کر اپنے ملک کی بہتری ، امن و سلامتی کیلئے کام کریں تو یقیناًہمارا ملک ایک خوبصورت ملک بن سکتا ہے ۔ انہوں نے مسلح افواج کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جہاں کہیں بھی ہماری ضرورت ہو ہر طریقے سے حاضر ہیں۔ انہوں نے ریلی کے انعقاد پر جناب الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فوج ، رینجرز ، پولیس اور حکومت پاکستان کیلئے سنجیدگی سے سوچتی ہے۔پولیٹیکل ایکٹیویسٹ جبران ناصرنے کہاکہ میں عام پاکستانی اور کنفوژڈ پاکستانی ہوں ، گھر بیٹھ کر طالبان کو برا بھلا کہنے والے ان کے خلاف مجمع میں آئیں اگر سیاسی جماعتیں ایک ساتھ جمع نہیں ہوئے دہشت گردی کے خلاف تو دہشت گرد زیر کردیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے آج سب کو جمع کیا ہے ، آج کی ریلی پاک فوج ، پولیس ، آئی ایس آئی ، رینجرز کی ہے۔

1/2/2025 7:32:26 AM