Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت پا ک افواج ،رینجرز، ایف سی اورپولیس اور دیگر سیکورٹی ادادروں کے افسروں اورجوانوں اورعام شہریوں کے بہیمانہ قتل اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف 23فروری کو’عظیم الشان’یکجہتی ریلی ‘‘کا انعقاد


متحدہ قومی موومنٹ کے تحت پا ک افواج ،رینجرز، ایف سی اورپولیس اور دیگر سیکورٹی ادادروں کے افسروں اورجوانوں اورعام شہریوں کے بہیمانہ قتل اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف 23فروری کو’عظیم الشان’یکجہتی ریلی ‘‘کا انعقاد
 Posted on: 2/23/2014
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت پا ک افواج ،رینجرز، ایف سی اورپولیس اور دیگر سیکورٹی ادادروں کے افسروں اورجوانوں اورعام شہریوں کے بہیمانہ قتل اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف 23فروری کو’عظیم الشان’یکجہتی ریلی ‘‘کا انعقاد
کراچی۔۔۔23فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پا ک افواج ،رینجرز، ایف سی اورپولیس اور دیگر سیکورٹی ادادروں کے افسروں اورجوانوں اورعام شہریوں کے بہیمانہ قتل اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف 23فروری کو’عظیم الشان’یکجہتی ریلی ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس سے قائد تحریک جناب الطا ف حسین نے لندن ٹیلی فونک تاریخی خطاب کیا۔اس سلسلے میں شاہراہ قائدین نزد نورانی کباب کے سامنے سے لیکر اللہ والی چورنگی تک طویل پنڈال بنایا گیا تھا ۔پنڈال کے سامنے کے حصہ پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور قومی پرچم سے ہم آہنگ دیدہ زیب اسٹیج بنایا گیا تھا جس کی پشت پر ا سکرین لگائی گئی تھی ۔ اسکرین کے دائیں جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خوبصورت تصویرلگائی تھی جبکہ بائیں جانب انگریزی زبان میںMQM اور درمیان میں ’’Solidartiy Rally With Defenders Of Pakistan Against Taliban‘‘ اور اردو زبان میں ’’یہ وطن ہمارا ہے ۔۔۔’’ ہم ہیں پاسبان اس کےَ ‘‘جبکہ اسٹیج کے سامنے کی جانب انگریزی زبان میں Yes to Pakistani NO To Taliban جلی حروف سے تحریر تھاَ ۔پنڈا ل اور اسکے اطراف بلند وبالا عمارتوں پرپاکستان کے سبز ہلالی پرچموں کی زبردست بہار دیکھائی دی جبکہ ایم کیوایم کے سہ رنگی پرچم بھی جابجا لگے ہوئے تھے اس کے علاوہ پنڈال اور اس کے اطراف کی عماررتوں پر قائدتحریک جناب الطاف حسین کی مختلف تصاویر کے جہازی سائز بل بورڈ لگا ئے تھے جبکہ بل بورڈپر ’’پاک فوج کا ساتھ دینے ، وطن عزیز کا وفاع یقینی بنانے ،صلہ شہید کیا ہے تب و تاب جاودانہ دہشت گردی کے خلاف نبردآزما پاک فوج ، رینجرز ، ایف سی اور پولیس کے شہیدوں کو سلام ، یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسباں اس کے ،پاک فوج کو سلام ،پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور دہشت گردی کی بھر پور مذمت پر مشتمل نعرے ، مطالبات اور کلمات تحریر تھے ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، انجینئر ناصر جمال ، سیف یار خان، یوسف شاہوانی، گلفراز خان خٹک، اشفاق منگی، امین الحق، افتخار رندھاوا،عبدالحسیب، جاوید کاظمی، میان عتیق، کیف الواریٰ،باب غوری،نسرین جلیل،اور ممتاز انوار باجی اسٹیج پر موجودتھے۔ ریلی شرکا ء نے چہروں پر پاکستانی پرچم اور ایم کیوایم پر پرچم بنائی ہوئے تھے اور پاکستانی سبز ہلالی پرچموں کے رنگ کے ملبوسات جبکہ چھوٹے بچوں نے پاک فوج اور ینجرز اور پولیس کی وردی زیب تن کئے ہوئے تھے۔ اس مو قع پرپاکستانی ملی نغموں کی ریکارڈنگ بجائے جاری تھی اورشرکاء میں بڑا جوش خروش پایا جارہا تھا ۔ریلی کے شرکا ء فلک شکاف نعرے لگاتے رہے ’’پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے‘‘پاکستان زندہ باد ۔۔ طالبان مرد ہ باد‘‘پاک فوج قدم بڑھوں ہم تمہارے ساتھ ہیں ،ہم نہ ہوہمارے بعد الطاف ۔جئے الطا ف نعرہ الطاف ۔نعرے لگائے جارہے تھے۔ٍپروگرم کا آغاز باقاعدہ تلاوت قران پاک سے ہوا اس سعادت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے حاصل کی ۔ یکجہتی ریلی کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

12/12/2024 8:51:54 PM