Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کے لئے یکجہتی ریلی کی قراردادیں


مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کے لئے یکجہتی ریلی کی قراردادیں
 Posted on: 2/23/2014
* آج کی اس عظیم الشان اور تاریخ ساز یکجہتی ریلی کے لاکھوں شرکاء مسلح افواج ، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتا ہے اور پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ان کے ساتھ ہے ۔

* آج کی اس عظیم الشان ریلی کے شرکاء مساجد، امام بارگاہوں، بزرگان دین کے مزارات، غیرمسلم پاکستانیوں کی عبادت گاہوں، اسکولوں اوربازاروں میں خودکش حملوں اوربم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردی کے واقعات کو اسلامی تعلیمات کے منافی قراردیتے ہیں۔

* آج کی اس تاریخ ساز یکجہتی ریلی کے لاکھوں شرکاء طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کیے گئے مسلح افواج، رینجرز، ایف سی، لیویز اور پولیس کے افسران وجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اورشہداء کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکرتے ہیں اور تمام شہداء کے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ ملک بھرکے محب وطن عوام انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

* آج کا یہ اجتماع اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اسلامی ریاست ہے ، کسی ایک فرقہ، فقہہ،عقیدہ یامسلک کے ماننے والوں کی جاگیر نہیں ۔ پاکستان میں آباد سکھ، ہندو، عیسائی اوردیگر غیرمسلم بھی پاکستان کے مساوی شہری ہیں اور انکا بھی پاکستان پر اتنا ہی حق ہے جتنا اس کے مسلم شہریوں کا۔
پاکستان کے غیرمسلم شہریوں کو اپنی عبادات قائم کرنے اور ان میں مکمل آزادی اورتحفظ کے ساتھ عبادت کرنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا پاکستان کے مسلم شہریوں کو مساجد بنانے اور ان میں عبادت کرنے کا حق ہے ۔


* آج کا عظیم الشان اجتماع متفقہ طورپر قرارداد منظور کرتا ہے کہ پاکستان اور طالبان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔

* آج کا اجتماع وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزومطالبہ کرتا ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے طالبان دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔

* آج کا اجتماع یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے طالبان دہشت گرد وں اور ان کی حمایت کرنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کامکمل سوشل بائیکاٹ کیاجائے ۔


12/12/2024 8:58:25 PM