Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتاز علمائے کرام علامہ طالب جوہری اور علامہ عباس کمیلی کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے گفتگو، ایم کیوایم کی ریلی کی مکمل حمایت کا اعلان


ممتاز علمائے کرام علامہ طالب جوہری اور علامہ عباس کمیلی کی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے گفتگو، ایم کیوایم کی ریلی کی مکمل حمایت کا اعلان
 Posted on: 2/22/2014
ممتاز علمائے کرام علامہ طالب جوہری اور علامہ عباس کمیلی کی ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے گفتگو، ایم کیوایم کی ریلی کی مکمل حمایت کا اعلان
تمام فقہوں اور مسالک سے تعلق رکھنے والے عوام مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیوایم کی ریلی میں بھر پور تعداد میں شرکت کریں۔ علامہ طالب جوہری اور علامہ عباس کمیلی
دہشت گردوں کا ایک مخصوص ٹولہ اسلام کے چہرے کو مسخ کررہا ہے، پوری قوم کو اس کے خلاف متحد ہونا چاہیے، علامہ طالب جوہری اور علامہ عباس کمیلی 
مسلح افواج پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے سرگرم ہیں، اس جنگ میں مسلح افواج کو قوم کی بھرپور حمایت اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔22 فروری2014ء
ممتاز علمائے کرام علامہ طالب جوہری اورعلامہ عباس کمیلی نے دہشت گردی کے خلاف ایم کیوایم کی ریلی کی مکمل حمایت کی ہے اور تمام فقہوں اورمسالک سے تعلق رکھنے والے عوام سے پرذوراپیل کی ہے کہ وہ اتوارکوایم کیوایم کی جانب سے منعقد ہونے والی ریلی میں بھر پور تعدادمیں شرکت کریں۔ ان علمائے کرام نے یہ اپیل ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے ٹیلیفون پر علیحدہ علیحدہ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ طالب جوہری اورعلامہ عباس کمیلی نے کہاکہ دہشت گردی ایک قومی مسئلہ ہے اوردہشت گردوں کا ایک مخصوص ٹولہ اسلام کے نام پر مسلح افواج اورمعصوم شہریوں کو دہشت گردی کانشانہ بناکراسلام کوبدنام کررہاہے اوراس کے چہرے کو مسخ کررہاہے لہٰذاپوری قوم کواس کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔ جناب الطاف حسین نے علامہ طالب جوہری اورعلامہ عباس کمیلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے سرگرم ہیں اوراپنی جانیں قربان پیش کررہی ہیں،اس جنگ میں مسلح افواج کو قوم کی بھرپور حمایت اوریکجہتی کی ضرورت ہے۔علمائے کرام نے دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے منعقد کی جانے والی ریلی کوخوش آئندقراردیااوراس کی کامیابی کیلئے دعائیں کیں اوراس سلسلے میں جناب الطاف حسین کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

1/2/2025 7:07:36 AM