Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلیفون پر گفتگو


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلیفون پر گفتگو
 Posted on: 2/22/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلیفون پر گفتگو
ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیوایم کی ریلی کی مکمل حمایت کا اعلان
ایم کیوایم کی ریلی میں بھرپور تعداد میں شرکت کریں، ڈاکٹر طاہر القادری کی اپنے کارکنوں، عقیدت مندوں اور عوام سے اپیل
جو اسلام کا نام لیکر فوج، ایف سی اور پولیس کے جوانوں اور شہریوں کا وحشیانہ قتل کرتا ہے اور عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتاہے وہ اسلام، پاکستان اور انسانیت کا دشمن ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری 
دہشت گردی کے خلاف جنگ مسلح افواج تنہا نہیں لڑسکتی، پوری قوم کو بھرپور انداز میں اس کا ساتھ دینا چاہیے۔ الطاف حسین
پوری قوم کو اس وقت متحد ہو کر طالبانائزیشن کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ الطاف حسین اور ڈاکٹر طاہر القادری کے مابین اتفاق
لندن۔۔۔22 فروری 2014ء
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اورممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹرطاہرالقادری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نبردآزما مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے اتوارکوکراچی میں نکالی جانے والی ریلی کی مکمل حمایت کر تے ہوئے اپنے کارکنوں،عقیدت مندوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ریلی میں بھرپور تعداد میں شرکت کریں ۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کی شب متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین سے ٹیلیفون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔دونوں رہنماؤں نے طالبان دہشت گرددوں کے ہاتھوں فوج ، ایف سی ،رینجرزاورپولیس کے افسروں اور جوانوں اورعام شہریوں کے بہیمانہ قتل اور دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اورشہداء کوخراج عقیدت پیش کیا۔دونوں رہنماؤں نے اس امرپراتفاق کیاکہ پوری قوم کواس وقت متحد ہوکر طالبانائزیشن کامقابلہ کرناچاہیے۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرطاہرالقادری کودہشت گردوں سے نبرد آزما پاک فوج، رینجرز،ایف سی اورپولیس سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کو کراچی میں نکالی جانے والی ریلی سے آگاہ کیا اور کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مسلح افواج تنہانہیں لڑسکتی لہٰذا پوری قوم کو بھرپور اندازمیں اس کاساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکنوں اوراحباب کوبھی یکجہتی ریلی میں شرکت کی دعوت دی ۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے ایم کیوایم کی اس یکجہتی ریلی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اپنے کارکنان وعوام سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کی یکجہتی ریلی میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔انہوں نے ریلی کی کامیابی اور خیر وعافیت کیلئے بھی دعاکی۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ جواسلام کانام لیکرفوج ،ایف سی اورپولیس کے جوانوں کاوحشیانہ قتل کرتاہے، معصوم شہریوں کاخون بہاتاہے،عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتاہے وہ اسلام کادشمن ہے، پاکستان کادشمن ہے اورانسانیت کا دشمن ہے اورہم ایسے عناصر کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے جناب الطاف حسین کواپنے ایران اورترکی کے دورے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ جناب الطاف حسین نے انہیں انکے غیرملکی دوروں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے جناب الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اوران کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ 

12/12/2024 8:57:40 PM