Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

’’یکجہتی ریلی‘‘پاکستانیوں کی ریلی ہے جوپاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ثابت ہوگی،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی


’’یکجہتی ریلی‘‘پاکستانیوں کی ریلی ہے جوپاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ثابت ہوگی،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
 Posted on: 2/22/2014
’’یکجہتی ریلی‘‘پاکستانیوں کی ریلی ہے جوپاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ثابت ہوگی،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
ریلی طالبان ہی نہیں بلکہ ان کی حمایت کرنیوالوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے
کراچی کے عوام دہشت گردی ،جنونیت اور شدت پسندی کے خلاف اپنے اتحادکابرملااظہارکرینگے 
تمام سیاسی جماعتیں آگے آئیں اورریلی میں بھرپورطریقے سے نہ صرف شامل ہوں بلکہ اپنی رائے کااظہاربھی کریں
طلبہ وطالبات،این جی اوز،سول سوسائٹی وکلاء،تاجر برداری اورریٹائرڈفوجی افسران سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
عوام آگے بڑھ کراپنی آنے والی نسلوں کی بقاء وسلامتی اور انہیں تحفظ دیں اورزیادہ سے زیادہ تعدادمیں’’یکجہتی ریلی‘‘میں شرکت کریں
اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی پریس کانفرنس
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی ’’یکجہتی ریلی‘‘پاکستانیوں کی ریلی ہے جوپاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ثابت ہوگی، یہ راستہ منزل کی طرف جاتاہے اوریہ ہی راستہ جومنزل تک جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ وقت فیصلے کا،اتحادکااورعمل کرنے کاوقت ہے اگریہ وقت گزرگیاتواس کے نتائج انتہائی بھیانک ہونگے جس کاخمیازہ ہماری آنے والی نسلیں بھکتے گی۔’’یکجہتی ریلی‘‘طالبان ہی نہیں بلکہ ان کی حمایت کرنیوالوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے۔انہوں نے پاکستان بھرکے مسلمانوں، کرسچنوں ، سکھوں ، ہندوؤں ،عیسائیوں،پارسیوں سمیت تمام مذاہب وعقائداورمسالک کے ماننے والے عوام سے اپیل کہ وہ ’’یکجہتی ریلی‘‘میں بھرپور اندازمیں شرکت کریں اور دہشت گردی سے نفرت اور پاکستان اورمسلح افواج سے محبت کاثبوت دیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئر ناصر جمال ، اراکین رابطہ کمیٹی سینیٹرنسرین جلیل،آنسہ ممتازانوار، عامر خان، کنور خالد یونس،کنورنویدجمیل،اشفاق منگی،احمدسلیم صدیقی،عادل خان،گلفرازخان خٹک اوریوسف شاہوانی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ’’یکجہتی ریلی‘‘ایسافیصلہ ہے جوپاکستان کی بقاء وسلامتی کی تاریخ میں اہم فیصلہ قرارپائے گا۔انہوں نے بزرگوں،نوجوانوں،خواتین،بچوں، بچیوں، سول سوسائٹی،مزدوروں اورمحنت کشوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ وقت گھروں میں بیٹھنے اورتجزئیے کرنے کانہیں بلکہ یہ وقت عمل و کردار کاہے1980ء کی دہائی میں جس طرح ملک میں جنونیت کوپروان چڑھایاگیاتھاآج دہشت گردی اورجنونیت کاوہ بیج تناوردرخت بن چکاہے اورملک کونقصان پہنچارہاہے۔انہوں نے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ کی طرح پہلے ہی اہل پاکستان کے سامنے منڈلانے والے خطرات اور مشکلات کی نشاندہی کی ۔طالبان نے پاک افواج کے23جوانوں کوجس بے دردی سے قتل کیاہم اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اورپاک افواج،رینجرزاورپولیس سمیت تمام سیکورٹی فورسز سے مکمل اظہاریکجہتی کل بروزاتوارسہ پہرتین بجے شاہراہ قائدین پر’’یکجہتی ریلی‘‘ کاانعقاد کیا جائے گا۔یہ پہلاقدم ہے جس میں کراچی کے عوام دہشت گردی ،جنونیت اورشدت پسندی کے خلاف اپنے اتحادکابرملااظہارکرینگے جس کے بعدیہ سلسلہ لاہور،اسلام آباد ، راولپنڈی،کوئٹہ اورپشاورسمیت دیگرشہروں کے عوام بھی گھروں سے باہرنکل کر اپنے اتحادکامظاہرہ کریں گے اورثبوت دینگے وہ دہشت گردوں سے نفرت کرتے ہیں۔انہوں نے بلاتفریق رنگ و نسل،زبان،فرقہ ومذہب تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ کل بہت بڑی تعداد میں آکر دہشت گردی کے خلاف ریلی میں شامل ہوکران 40ہزارشہریوں سمیت 5 ہزارمسلح افواج کے جوانوں جنہوں نے دہشت گردی کے واقعات میں اپنی جانیں دی ہیں ان کوخراج عقیدت و سلام عقیدت پیش کرینگے اورثابت کرینگے کہ کراچی دہشت گردی ، مذہبی جنونیت کے خلاف ہے۔کل پورا پاکستان مسلمان،کرسچن،سکھ ، پارسی ، ہندوسب ان دہشت گردوں کے خلاف نفرت اورپاک افواج اورپاکستان سے محبت کااظہارکریں گے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے تمام سیاسی جماعتوں کومخاطب کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ بھی آگے آئیں اور اتحاد کا مظاہرے کی ریلی میں بھرپورطریقے سے نہ صرف شامل ہوں بلکہ اپنی رائے کااظہاربھی کریں۔خالدمقبول صدیقی نے طلبہ و طالبات،این جی اویز،سول سوسائٹی وکلاء،تاجر برداری ، ریٹائرڈ فوجی افسران سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کراپنی آنے والی نسلوں کی بقاء وسلامتی اور انہیں تحفظ دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ ریلی میں شرکت کریں۔یکجہتی ریلی عوام کی جانب سے فیصلہ ہوگاجسے سب کوماننا پڑیگا۔

11/21/2024 4:18:52 AM