Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے اےاین پی کےعلاقائی صدرسمیت پانچ افرادکےقتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے اےاین پی کےعلاقائی صدرسمیت پانچ افرادکےقتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 2/20/2014
اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سےاےاین پی کےعلاقائی صدرسمیت پانچ افرادکےقتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
ایم پی آرکالونی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سےپانچ افرادکاقتل پولیس وقانون نافذکرنیوالےاداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے ؟رابطہ کمیٹی
پانچ افرادکوہلاک کرنےمیں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکےعبرتناک سزادی جائے،ایم کیوایم 
جاں بحق ہونیوالےافرادکےلواحقین سےرابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت،مقتولین کی مغفرت کیلئےدعا
کراچی ۔۔۔20، فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی صدرسمیت پانچ افرادکوہلاک کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے پولیس وقانون نافذکرنیوالے اداروں کی نااہلی وناکامی قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجودقتل وغارت گری کے تیز ی سے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں اورپولیس وقانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کارکنان کی سیاسی بنیادوں پرگرفتارکرکے بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاجارہاہے اوردوسری جانب معصوم شہریوں اور سیاسی کارکنان کوقتل وغارتگری کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی صدرسمیت پانچ افرادکابہیمانہ قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے اے این پی کے علاقائی سمیت تمام افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکادامن تھامے رکھنے کی تلقین کی ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی میں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے پانچ افرادکوہلاک میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔

10/6/2024 5:45:38 AM